Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

    تحریک انصاف نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے صولت مرزا کے انکشافات کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    ترجمان پی ٹی آئی شیری مزاری نےاپنے بیان میں کہاہے کہ صولت مرزا کے بیانات کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد کا عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں۔صورت حال کے پیش نظر انہیں عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔

    گورنر کے عہدے کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے،اس ضمن میں نہ صرف انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹایا جائے بلکہ صولت مرزا کے بینات کی روشنی میں شامل تفتیش بھی کیا جائے۔

  • نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد علی نیکو کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد علی نیکوکارجیسےفرض شناس پولیس افسرکیخلاف کارروائی پر انہیں صدمہ ہوا ہے ۔

     ن لیگ پولیس میں صرف گلوبٹوں کوچاہتی ہے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے۔

    اےآروائی نیوزنے سب سے پہلے محمد علی نیکوکارکیخلاف حکومتی کارروائی کی خبرنشرکی تھی۔

  • تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپسی کامشروط فیصلہ

    تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپسی کامشروط فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کامشروط فیصلہ کر لیا ۔کور کمیٹی کا اہم اجلاس بائیس مارچ کو طلب کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلی میں واپسی کا مشروط فیصلہ کرلیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نے عدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔کپتان نے کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس بائیس مارچ کو بنی گالہ میں طلب کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے ارکان اکثریت چاہتی ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں بھی انتخابی اصلاحات میں مثبت کردار ادا کرے ۔

    تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے سیاسی جرگے کا تیارکردہ ڈرافٹ بھی کافی اہمیت کا حامل ہوگا۔

  • برطانوی حکومت اپنے شہری کے گھر میں اسلحے کا نوٹس لے،شیریں مزاری

    برطانوی حکومت اپنے شہری کے گھر میں اسلحے کا نوٹس لے،شیریں مزاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان میں اپنے شہری کے گھر میں اسلحہ رکھنے کا نوٹس لے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کی ،شیریں مزاری نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت اپنے قانون کے تحت سزا بھی تجویز کرے۔

    انھوں نے کہا کہ اسلحے کا اتنا بڑا ذخیرہ رکھنا برطانیہ میں بھی جرم ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ وقاص کے قتل سے متعلق رینجرز کے بیان نےمزید سوالات کو جنم دیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ رینجرز ترجمان نےبتایا ہے کہ وقاص کوٹی ٹی پستول سے قتل کیا گیا جبکہ رینجرز ٹی ٹی پستول استعمال نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ آج صبح رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر مطلوب ملزمان کو گرفتار اوربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

  • عدالتی کمیشن نہ بنایا گیا توسڑکوں پرنکلیں گے، عمران خان

    عدالتی کمیشن نہ بنایا گیا توسڑکوں پرنکلیں گے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ میں حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین مک مکا کا حصہ بننے سے انکار کر تے ہوئے صحیح معنوں میں حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ سینٹ کی چیئرمین شپ کیلئے نامزد امیدوار رضا ربانی اگرچہ بہتر شہرت کے حامل ہیں تاہم تحریک انصاف اس پیش رفت کا بغور جائزہ لے گی۔

    اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف این اے 122میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی منتظر ہے ۔

    فیصلہ آنے پر تحریک کے اعلان کا فیصلہ کیا جائیگا اور اگر حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن نے بنایا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت کو عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے مجبور کرینگے۔

    تحریک انصاف ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ این اے 122پر انتخابی ٹربیونل کے فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    ایوان بالا میں بھی اپنا بھرپور موثر کردارادا کرینگے، قومی اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کے طرز عمل سے تنگ آچکی ہے۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے مابین مک مکا کے نتیجے میں عوامی مفادات کا خون کیا جارہا ہے اور دونوں جماعتوں کے قائدین خاموش مفاہمت کے نتیجے میں ایک دوسرے کی جانب سے کی گئی کرپشن پر زبان نہ کھولنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر

    سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد : تحریک انصاف نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل ساٹھ کے حوالے سے جب تک وفاق فیصلہ نہ کرے.

    اس وقت تک چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جائے۔ درخواست سماعت کے لئے تاریخ کل مقرر کی جائےگی۔تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاق اور کیبنٹ ڈویژن اوروزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ڈپٹی چیئرمین کاعہدہ اپنے اپنے اتحادیوں کو دینے کی پیشکش کرسکتی ہیں۔

    لیگی رہنما مُشاہداللہ کہتےہیں کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کااتحادسینیٹ الیکشن تک تھا۔اب نئےسرےسےبات ہوگی۔ آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کوپرکشش عہدے کی آفرکرکےجے یو آئی کی پانچ نشستیں اپنےنام کرنےکی کوشش کرینگے۔

  • ناراض لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے رابطہ

    ناراض لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے رابطہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے،ناراض لیگی رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے غیر مشروط ہری جھنڈی دکھا دی۔

    مسلم لیگ نواز کی پنجاب سے مزید وکٹیں گرنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق ناراض لیگی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطہ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بعض سابق ایم این ایز سمیت موجودہ ایم پی اے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں، لیگی رہنماؤں کا تعلق جنوبی پنجاب سے بتایا جا رہا ہے ۔

    مانسہرہ کے حلقہ پی کے 56سے ن لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم پی اے وجیہ الزمان پارٹی سے ناراضگی کے بعد پی ٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

  • این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی۔

     پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ اب نادرا کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کے بعد کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی، ایم پی ایز کی بولی 2کروڑ اور4چارکروڑ تک لگی۔

    عمران خان کا این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، اگر انصاف نہ ملا تو لاہور اور پاکستان کی سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی قومی اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں بھی تاخیر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہورت میں سب سے بڑا مسئلہ دھاندلی ہے اور جب تک دھاندلی پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔

  • آصف علی زرداری کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف علی زرداری کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو فون کیا جس میں سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپنا چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین منتخب کروانا چاہتی ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئر میں آصف علی زرداری کی طرف سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے رابطہ کیا جا رہاہے۔

     اسی سلسلے میں آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے رابطہ کیا ہے اور ان سے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے تعاون مانگاہے۔

     دونوں رہنماؤں کے درمیان 25 منٹ گفتگو جاری رہی جس میں ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل اور مفاہمتی عمل کو بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • حکومت نے گلگت بلتستان میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، عمران خان

    حکومت نے گلگت بلتستان میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کو سینیٹ کے الیکشن میں وفاداری بدلنے کے لئے پر کشش پیشکشیں کی گئیں لیکن انہوں نے اُن کو مسترد کردیا۔

    اسلام آباد میں گلگت بلتستان یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے قائد نے کہا کہ تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسبلی کے بیشتر ارکان نے کروڑں روپے کبھی اکٹھے نہیں دیکھے تھے لیکن انہوں پھر بھی سینیٹ کے الیکشن میں اپنی وفاداری نہیں بدلی جو قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب گلگت بلتستان میں اپنا گورنر مقرر کر کے دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی میچ غیر جانبدار امپائر کے ساتھ نہیں کھیلا۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جون میں ہونگے جس کے بعد نیا خیبر پختونخوا سامنے آئے گا۔ انہون نے الزام عائد کیا کہ این اے 122 میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی نے فاٹا کے ارکان کو کروڑوں روپے اور سینیٹ کی ڈپٹی چئیرمین شپ دینے کی پیشکش کی تھی اور جب حکومت کو پتہ چلا تو اس نے راتوں رات آرڈیننس جاری کرکے اس کو رکوا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پیلپز پارٹی اور ن لیگ منصفانہ انتخابات پر یقین نہیں رکھتیں۔