Tag: تحریک انصاف

  • عمران خان نے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ مہم کا افتتاح کردیا

    عمران خان نے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ مہم کا افتتاح کردیا

    پشاور: عمران خان نے پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا افتتاح کردیا، عمران خان نے کہا کہ مہم پر تنقید سیاسی بنیاد پر کی جارہی ہے، مہم کے تحت ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

     پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا افتتاح تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کا انصاف کامیاب پروگرام ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ قبائلی علاقوں سے آنیوالے ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ صحت کا انصاف مہم وفاق کے ساتھ مل کر چلا رہے ہیں اور پاک فوج ٹیموں کو تحفظ دے گی۔

    دوسری جانب تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ریڈیوکے عالمی دن پر پشاور کے ریڈیواسٹیشن پہنچے اورفون کالزکے ذریعے عوام کے مسائل سُنے۔

    عمران خان نےریڈیوپر عوام سے بات چیت میں کہاکہ ملک میں اصل تبدیلی اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے ذریعے ہی آئے گی۔

     عمران خان نےاس بات کابھی اعتراف کیا کہ خیبرپختونخوا میں فی الحال متوقع تبدیلی نہیں لائی جاسکی۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین کاکہنا تھاکہ وہ اپنے وزرا کے ہمراہ ہرمہینے عوام کی عدالت میں پیش ہوکراُن کے مسائل سُنیں گے۔

    عمران خان نےسانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات سے متعلق لواحقین کومطمئن کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

  • عمران خان عوام کے مسائل ریڈیوکے زریعے براہ راست سننے گے

    عمران خان عوام کے مسائل ریڈیوکے زریعے براہ راست سننے گے

    پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا نئے خیبر پختونخوا کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے صوبے کے عوام کے مسائل ریڈیوکے زریعے براہ راست سننے اور حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

     کے پی کے حکومت کے ذرائع کے مطابق عمران خان مہینے میں ایک دن خیبر پختونخوا کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن پر ایک گھنٹہ براہ راست پروگرام کر کے عوام سے براہ راست بات چیت کے زریعے ان کے مسائل دریافت کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے کا پہلا پروگرام کل پشاور کے دورے کے موقع پر کریں گے ۔

    پروگرام میں عمران خان کل دن 12:30سے 01:30تک ریڈیو پر عوام سے بات کریں گے ۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے عوام سے ریڈیو پر براہ راست رابطے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث کیا ہے ۔

    پی ٹی آئی کے چےئر مین کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزراء اور بیوروکریسی تک عام آدمی کی رسائی ممکن نہیں ہے۔

  • سینیٹ کی نشستوں کے خریدوفروخت کا فیصلہ ہوچکاہے، شاہ محمود قریشی

    سینیٹ کی نشستوں کے خریدوفروخت کا فیصلہ ہوچکاہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چئرمین شاہ محمود قریشی کا کہا ہے کہ کےسینیٹ کی نشستوں کیلئے ہارس ٹریڈنگ شروع ہوچکی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ سینیٹ کی نشستوں کے خریدوفروخت کا فیصلہ ہوچکاہے۔

    پیپلزپارٹی کی دوغلی پالیسی کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرسی بچانے کیلئے ایم کیوایم پرکبھی الزام تراشی توکبھی اقتدار میں شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔

    اتوار کو سانحہ شکارپور کے شہدا کے لواحقین کی جانب سے وزیراعلی ہاوس تک نکالی جانے والی ریلی کا حمایت کا اعلان کیا۔

    ان کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے کوچئیرمین سینٹ کی نشتوں کیلئے خریدوفروخت کیلئے اسلام آباد آسکتے ہیں لیکن شہداکے لواحقین سے ملنے نہیں جاسکتے۔

  • شناختی کارڈ ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبربھی ہوگا، اسحاق ڈار

    شناختی کارڈ ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبربھی ہوگا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کا کہنا ہے این ٹی این نمبر اب صرف کمپنیوں کوملیں گے،قومی شناختی نمبر ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبر ہوگا۔

     قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان کی خود مختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ٹیکسوں کے نفاذ کا حکومت حق رکھتی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں بھی اسیے فیصلے کیئے گئے۔

     انہوں نے کہا کہ اس وقت زر مبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر ہیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو جی ایس ٹی کم کر دیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے شناختی کارڈنمبرٹیکس نمبرہوگا، انفرادی نیشنل ٹیکس نمبر ختم کیاجارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ این ٹی این نمبر اب صرف کمپنیوں کو دیئے جائیں گے قومی شناختی کارڈ ہی عام شہری کا ٹیکس نمبر ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ 46ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے ہیں اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5سے 10 فیصد کردی گئی ہے جبکہ چاکلیٹس،کاسمیٹکس،الیکٹرانکس پر سیلز ٹیکس بڑھایا گیا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ماضی کی روایات تبدیل کرے حکمران پورا وقت ملک کو دیں تو کوئی غریب نہ رہے ۔

    سید نوید قمر نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعداد و شمار سے اتفاق نہیں کرتے شیخ رشید احمد ،رشید گوڈیل صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی ٹیکسوں کے نفاذ پر تنقید کی۔

     وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں 638دہشت گرد مارے گئے سب سے زیادہ کے پی کے میں304دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ٹیکسوں کے نفاذ پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک اوٹ کیا قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبع ساڑھے دس بجے دو بارہ ہو گا۔

  • تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیا

    تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانیہ کوخط لکھ دیا

    اسلام آباد: مخالفانہ بیان بازی کے بعد تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا ہے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر نفرت انگیز تقریریں کرتے ہیں،جس سے پاکستان میں تشدد کو ہواملتی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ ایم کیوایم کامسلح ونگ ہے جو بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ سمیت پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں بھی ملوث ہے، ایم کیو ایم صحافیوں اور سیاسی مخالفوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

    خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کئی عشروں سے کراچی کے شہریوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے خط میں سانحہ بلدیہ ٹاون میں دوسوستاون افراد کوزندہ جلانےکاذمہ داربھی ایم کیوایم کو ٹہرایا گیا ہے۔

    خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر الطاف حسین کےخلاف کارروائی کرے۔

  • سابق گورنرپنجاب پی ٹی آئی میں مشروط شمولیت پررضامند

    سابق گورنرپنجاب پی ٹی آئی میں مشروط شمولیت پررضامند

    اسلام آباد: سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورکی بنی گالہ میں عمران خان سےملاقات ہوئی، جس میں پی ٹی آئی میں مشروط شمولیت کی باقاعدہ دعوت بھی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور کو عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مقاصد ایک ہے اس لیے آپ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کریں جبکہ چوہدری سرور کی جانب سے بھی جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور تحریک انصاف کے صدر یا پنجاب کا انچارج بننے کے خواہشمند ہیں، جبکہ اس ضمن میں وہ تحریک انصاف کی قیادت سے تحریری یقین دہانی بھی چاہتے ہیں۔

    واضح رہے  اس ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ملاقات کی تصدیق کردی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شمولیت کاعلم نہیں ہے، نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہیں تو ان کو خوش آمدید کہہ گے۔

  • مافیا سیاست,سیاسی عسکری ونگزکا خاتمہ ہوناچاہئیے،عمران خان

    مافیا سیاست,سیاسی عسکری ونگزکا خاتمہ ہوناچاہئیے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہےمافیا سیاست اورسیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کا خاتمہ ہونا چاہئیے۔

    بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی،اس انکشاف نے جہاں جھلس کر جاں بحق ہونےوالوں کےلواحقین کاغم تازہ کردیا وہیں سیاسی قیادت کوبھی اس خبرسے زبردست جھٹکا لگا۔

    تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اُنہیں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ سے دھچکا لگاہے۔

     عمران خان نے بھتہ مافیاکے مکروہ فعل کو غیر انسانی عمل قرار دیا۔

    عمران خان نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور سیاسی مافیا کا خاتمہ ہوناچاہئے۔

  • ایازصادق اب چلےجائیں گے، عمران خان کا دعویٰ

    ایازصادق اب چلےجائیں گے، عمران خان کا دعویٰ

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں اصل کھیل ریٹرننگ افسران نےکھیلاہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے125کی تصویر سامنے آگئی ہے، ہمیں پتاچل گیا الیکشن کیسے فکس کیا گیا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں اصل کھیل ریٹرننگ افسران نےکھیلا ہم نےفرانزک لیبارٹری سےووٹوں کی تصدیق کرائی ہے جس میں ریٹرننگ افسران کےدستخط جعلی نکلے۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں،حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے دھاندلی ثابت ہوگئی ہے ایاز صادق جلد چلے جائیں گے ،چیئرمین تحریک انصاف نے گلگت بلستان کی نگراں حکومت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

  • نوازشریف نے ہمیشہ غریب اور امیر کے درمیان فرق بڑھایا ہے، عمران خان

    نوازشریف نے ہمیشہ غریب اور امیر کے درمیان فرق بڑھایا ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی ٹیکس عائد کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران عوام پر ٹیکسز کا نا قابل برداشت بوجھ لاد رہے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافی ٹیکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے تینوں ادوار میں غریب اور امیر کے درمیان فرق بڑھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امیر لوگوں کی سہولت کے لئے غریبوں پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے،جو ہر لحاظ سے غریب مخالف پالیسی ہے۔

     

    واضح رہے کہ پٹرول سستا ہوا تو پیٹرول پمپ والوں نےہٹ دھرمی دکھادی،کراچی سمیت کئی شہروں میں پٹرول ملنا بند ہوگیا۔

  • مفادپرستوں نے پاکستان میں کھیل کو تباہ کردیا، عمران خان

    مفادپرستوں نے پاکستان میں کھیل کو تباہ کردیا، عمران خان

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے مفاد پرست ٹولے نے کھیل کا نظام تباہ کردیا۔

    پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کی تاسیسی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاستدان پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے وہ دھاندلی کرکے جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اسپورٹس مین ہر میدان میں کامیاب ہوتا ہے اور وہ بھی اپنے مقصد کے حصول کےلیے میدان میں ڈٹے رہیں گے۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مفاد پرست طبقے نے کھیل کا نظام تباہ کررکھا ہے پوری دنیا میں اتنا ٹیلنٹ نہیں جتنا پاکستان میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ایسا نظام لائے گی جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہوگا۔