Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں پاور شو، پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل

    تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں پاور شو، پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل

    اسلام آباد : تحریک انصاف آج اسلام آباد پریڈگراؤنڈ میں امپورٹڈحکومت اور مہنگائی کیخلاف جلسہ کرے گی ، جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج اسلام آباد میں پاور شو کرے گی ، جس کے لئے پریڈگراؤنڈمیں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    کرسیاں لگ گئیں اور اسٹیج بھی تیار ہوگیا ، رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ، عوام کا جوش وجذبہ عروج پر ہے اور جلسے میں بھرپور شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔

    رات گئے عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ آمد پر ان والہانہ استقبال کیا گیا، کپتان نےگاڑی سےنکل کرجواب دیا، عمران خان بنی گالہ میں موجودکارکنوں کےکیمپ بھی گئے۔

    قوم کے نام پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلط حکمرانوں نےمعیشت زمین پراورمہنگائی آسمان پر پہنچادی،ہمیں نااہلی اورمہنگائی کاطعنہ دینےوالوں نےدوماہ میں تاریخی مہنگائی کردی۔

    انھوں نے کہا کہ جونیوٹرل ہیں کیایہ ان کاپاکستان نہیں،معیشت نیچےجائےگی توکیا نیوٹرل کانقصان نہیں ہوگا؟چپ کرکےتماشا دیکھتےرہےتوملک کا کوئی مستقبل نہیں ،ملک پرمسلط لوگوں کوصرف این آراو سےدلچسپی ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے ، لکی مروت سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل دو قافلے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے، کارکن پرجوش ہیں۔

    بنوں سے چار قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، اسی طرح گنڈی چوک سے نکلنے والے قافلے براستہ موٹر وے اسلام آئیں گے اور مانسہرہ میں کارکنان انصاف سیکریٹریٹ پر جمع ہوں گے ، جہاں سے اعظم سواتی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوگا۔

    بالاکوٹ سے نکلنے والے کارواں کی قیادت معاون خصوصی احمد حسین شاہ، بفہ پکھل سے نکلنے والی ریلی کی قیادت صالح محمد خان کریں گے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے کارکن امین ہاؤس پر جمع ہونا شروع ہوگئے، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور قافلے کی قیادت کریں گے۔

  • تحریک انصاف کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    تحریک انصاف کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ فیصلے میں کئی خامیاں ہیں ، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی،غیر آئینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہاائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی ، جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا.

    فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے ، ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے.

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس فیصلے میں قانونی ابہام ہے، ایک طرف حکم کہ یہ الیکشن درست نہیں تھا اور اسے کالعدم قرار دے دیا، غلط الیکشن کے نتیجے میں بننے والے وزیراعلیٰ حمزہ کو کام جاری رکھنے کا کہا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد اور خرابی ہوگی، غلط اور غلط ہوگا، نیا جنرل الیکشن ایک ہی حل ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر ہیغام میں کہا کہ اسوقت پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی،غیر آئینی ہے، آئین کونظرانداز کیا گیابعد میں عدالت نے بھی حکم دیا منحرف ووٹ شمار نہیں ہوں گے ، وفاق میں کوئی آئینی ترمیم کیلئےہاؤس پورا نہیں، آج الیکشن کالعدم قرار دیا گیا،واحد حل عام انتخابات ہیں۔

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ اس فیصلے کو کل صبح چیلنج کر رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ نئے الیکشن ہونے چاہئیے تھے، 5ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے تب برابری پر الیکشن ہوگا، کافی اراکین حج کرنے پرگئے ہیں ان کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

  • تحریک انصاف کی اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ کو درخواست

    تحریک انصاف کی اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ کو درخواست

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 2 جولائی کو جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسےکیلئے ضلعی انتظامیہ کو تحریری درخواست دے دی ، درخواست پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نوازاعوان نے جمع کرائی۔

    درخواست میں 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت مانگی گئی اور کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے اور جلسےمیں بڑی تعدادمیں لوگ شرکت کریں گے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا لمحہ عوام اور ان کے ووٹرز پر بھی بھاری ہے، یہ ان کی بھول ہے کہ پاکستانی قوم ان کےحربوں سےڈر جائے گی۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان کےعوام نئےالیکشن کےحق میں ہیں، سوات سے پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن جیتا جبکہ دوسری طرف تمام پارٹیاں تھیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے دن عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے ، ہم فیملیز بزرگوں اورنوجوانوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

    امپورٹڈحکومت ملک کوکس طرف لیکرجارہی ہے، الیکشن کی طرف نہ گئے تو بہت دیرہوجائےگی ،عوام کو بہت نقصان ہورہاہے۔

  • پنجاب  کے ضمنی انتخابات : تحریک انصاف کے  ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

    پنجاب کے ضمنی انتخابات : تحریک انصاف کے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

    لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ پر دھاندلی کےالزامات لگاتے ہوئے کہا نااہل وزیر اعظم اور وزیراعلی جیت کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ن لیگ کا بیس ہزار بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کا پروگرام ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نااہل وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورا زور لگا رہے ہیں ، تمام محکموں کو کھل کر استعمال کیا جارہا ہے لیکن ہم دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور 17جولائی کو ہم کامیاب ہوں گے۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ضمنی الیکشن کے موقع پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ن لیگ جس پر چاہتی ہے مقدمہ درج کرادیتی ہے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مونس الہی پر بھی دباؤ ہے مگر وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ، ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے حوصلے بلند ہیں۔

  • تحریک انصاف کا حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو ‘لوٹے’ کا مشترکہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو ‘لوٹے’ کا مشترکہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو ‘لوٹے’ کا مشترکہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومتی جماعتوں کے باہم ملکر ضمنی انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان دینے کا مطالبہ کردیا۔

    اس سلسلے میں مرکزی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ، جس میں پنجاب میں حکومتی اتحاد کولوٹےکا مشترکہ نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بیرونی سازش کےنتیجے میں سنگین بحران سے گزر رہا ہے، ایک جانب معیشت تودوسری جانب آئین و سیاست بحران کی زد میں ہیں

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 2018میں ایک دوسرے کے خلاف جماعتیں انتخابی اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہیں، سلسلے کا آغاز وزیراعظم کیخلاف 8 مارچ کو عدمِ اعتماد کی تحریک کے ضمن میں ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ کا ڈول ڈالا گیا، ضمیرفروشی، ہارس ٹریڈنگ کے سلسلۂ جرم کی ابتدا مرکز سے ہوئی ، پنجاب میں 20 اراکین نے ضمیر کودولت و سازش کی دہلیزپرسرنگوں کیا۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نشستیں خالی قرار دیکر ضمنی انتخاب کے انعقاد کا فیصلہ و شیڈول جاری کیا گیا، ضمیرفروشی جیسی رسم پروان چڑھانے والوں نے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ، ضمنی انتخابات میں انہی لوٹوں کو اتارا ہے، جنہیں فلور کراسنگ پر نااہل کیا گیا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ عملاً تحریک انصاف ہی بطور حزبِ اختلاف کثیر جماعتی اتحاد کامقابلہ کررہی ہے، لازم ہے کہ ان تمام جماعتوں کو ایک انتخابی اکائی تصور کیا جائے اور انفرادی انتخابی نشانات سے روک کرمشترکہ نشان دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری رائے میں اس کثیر جماعتی اتحاد کے لیے لوٹا موزوں انتخابی نشان ہے، لوٹے کانشان ملنے سے عوام کودوران انتخاب فیصلہ سازی میں مدد ملے گی، لوٹے کا نشان ملنے سے ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر مثبت اثرات ہوں گے اور انتخابی عمل میں دلچسپی کا پہلو نمایاں ہوگا۔

  • عمران خان کا اعلان: حکومت کے  پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے انتظامات شروع

    عمران خان کا اعلان: حکومت کے پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے انتظامات شروع

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور دھرنا دینے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نےانتظامات شروع کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سےاحتجاج اوردھرنا دینے کے اعلان کے معاملے پر وفاقی حکومت نے احتجاج اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے انتظامات شروع کردیئے۔

    ذرائع نے کہا کہ وزارت داخلہ نے احتجاج اور دھرنے میں امن و امان کیلئے فنڈز مانگ لئے، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے فنڈز کیلئے دو الگ الگ سمریاں ای سی سی کوبھجوادیں ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ احتجاج اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے سمیت کیمروں کی خریداری کیلئے 18کروڑروپے طلب کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق احتجاج اوردھرنے میں امن و امان برقراررکھنےکیلئے14کروڑروپے اور سرویلینس کیمروں کی خریداری کیلئے3کروڑ93لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے احتجاج اور دھرنے کے اعلان کے پیش نظر فنڈز مانگے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب قوانین کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے نیب میں ترمیم ملک پر بمباری سے بھی بڑا جرم کیا ہے۔

  • نیب قانون میں ترمیم سے خود کو این آر او ٹو دینے کی شرمناک کوشش، تحریک انصاف کا آج یوم سیاہ

    نیب قانون میں ترمیم سے خود کو این آر او ٹو دینے کی شرمناک کوشش، تحریک انصاف کا آج یوم سیاہ

    اسلام آباد : نیب قانون میں ترمیم کیخلاف تحریک انصاف نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ، عمران خان نے کہا کہ مجرموں کےٹولےکی شرمناک کوششوں کی مزاحمت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے خود کو این آر او دوم دینے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، پارٹی رہنماکالی پٹیاں باندھ کراحتساب کا نظام تباہ کرنے کی کوشش کواجاگرکریں گے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں امپورٹڈ حکومت کی ترامیم سےنظام احتساب دفن کرنےکی کوششوں پربریفنگ دی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم پر بھرپور مزاحمت اورفواد چوہدری ودیگرکوشرمناک سازش ، اہداف سے قوم کو تفصیلی آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    عمران خان نے جماعتی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا نظام احتساب کی تباہی سازش سےمسلط کٹھ پتلیوں کاکلیدی ہدف تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ روزاول سےنشاندہی کر رہا ہوں انکےآنےکاواحدمقصد این آر او دوم ہے، چوروں کو این آر او دوم دیکر نظام احتساب کو باضابطہ دفن کرنے کا اہتمام ہے، بڑے چوروں نے نیب قانون بدل کر1200 ارب ہضم کرنے کی کوشش کی۔

    انھوں نے کہا کہ بڑے چوروں کو لوٹ مارکی آزادی تیسری دنیامیں غربت کی بڑی وجہ ہے، 26سال بڑےچوروں کوقانون کےتابع اور نظام احتساب کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہادوسری طرف چوری معاف کرائی جارہی ہے، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں، اقتدار میں آکر،ادارے تباہ کرکے اپنی لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجرموں کے ٹولے کی شرمناک کوشش کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

  • تحریک انصاف نے وزیراعظم کے بیرون ملک دورے میں مجرم بیٹے کو اجلاسوں کا حصہ بنانے کا معاملہ اٹھادیا

    تحریک انصاف نے وزیراعظم کے بیرون ملک دورے میں مجرم بیٹے کو اجلاسوں کا حصہ بنانے کا معاملہ اٹھادیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دورے میں مجرم بیٹے کو اجلاسوں کا حصہ بنانے کا معاملہ اٹھادیا۔

    پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے صدر مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس عطا بندیال کو الگ الگ خط ارسال کئے ، جس میں وزیراعظم کے بیرون ملک دورے میں مجرم بیٹے کو اجلاسوں کا حصہ بنانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ 28 اپریل کو وزیراعظم 3 روزہ دورےپرسعودی عرب گئے، اشتہاری بیٹے سلیمان شہباز اور حسین نوازسرکاری وفد میں دکھائی دیئے، عدالتوں کو مطلوب یہ دونوں اشتہاری سعودی ولی عہد سے بھی ملے۔

    عندلیب عباس نے کہا کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عدالت کومطلوب ہیں، حال ہی میں سلمان شہباز کے وارنٹس دوبارہ جاری ہوئے، آئین وقانون کے پاسبان کے طور پر چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات کا اہتمام کریں۔

    خط میں کہا گیا کہ 2018میں نوازشریف کو ایون فیلڈ مقدمے میں 10 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی جبکہ دسمبر2018میں العزیزیہ اسٹیل ملزمقدمےمیں نواز شریف کو 7سال قید سزا سنائی گئی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا خط میں کہنا تھا کہ مقدمات کی عدم پیروی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کواشتہاری قراردیا ، وزیراعظم نے سزا یافتہ مجرم سے ملاقات کرکے اپنے حلف سے روگردانی کی ہے، اسحاق ڈار نامی اشتہاری سے ملکی سیاسی ومعاشی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

  • تحریک انصاف کا عامر لیاقت کے انتقال کے سبب خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان

    تحریک انصاف کا عامر لیاقت کے انتقال کے سبب خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان

    کراچی : تحریک انصاف نے عامر لیاقت کے انتقال کے سبب خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، این اے 245 میں پولنگ27جولائی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے سبب خالی ہونے والی این اے245کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    الیکشن کمیشن نے این اے245میں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا ہے ، این اے 245میں پولنگ27جولائی کوہوگی جبکہ ضمنی انتخاب کے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 جون تک جمع ہوں گے۔

    یاد رہے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 11 اگست سے قبل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 245 پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    گذشتہ روز کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی تھی ، جس میں ایم کیو ایم نے میدان مار لیا۔

    مذکورہ نشست ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

  • تحریک انصاف  کی حکومت جانے کے بعد ترسیلات زر میں کمی آنے لگی

    تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد ترسیلات زر میں کمی آنے لگی

    کراچی : پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد ترسیلات زر میں کمی آنا شروع ہوگئی، مئی میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت جانے سے ایک اور بڑا قومی نقصان سامنے آگیا ، ترسیلات زر میں کمی آنے لگی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مئی میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جو پچھلے سال مئی کے مقابلے میں چھے اعشاریہ نو فیصد کم ہیں۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ اپریل 2022 کے مقابلے میں پچیس اعشاریہ چار فیصد کمی آئی ہے اور مالی سال 2022 کے ابتدائی گیارہ ماہ میں ترسیلات زر چھے اعشاریہ تین فیصد اضافے کے ساتھ اٹھائیس اعشاریہ چارارب ڈالر رہیں۔

    مئی میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جو پانچ سو بیالس ملین ڈالرہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے چار سو پینتیس ملین ڈالر، برطانیہ سے تین سو چوون ملین ڈالر اور امریکا سے دو سو تینتیس ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔