Tag: تحریک انصاف

  • حکومت جوڈیشل کمیشن سےپیچھے ہٹ گئی ،عمران خان کا انکشاف

    حکومت جوڈیشل کمیشن سےپیچھے ہٹ گئی ،عمران خان کا انکشاف

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی بندر بانٹ کرنے والوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے،اب احتساب نہ کیا گیا تو اگلے الیکشن میں دھاندلی کا مقابلہ ہو گا۔

    اسلام آباد میں جنوبی پنجاب سے تین سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا پہیہ جام کا مقصد لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا ہرگز نہیں،عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں ،کسی کو زبردستی مجبور نہیں کریں گے جسے مناسب لگے وہ پہیہ جام میں ساتھ دے ۔کنٹینر پر مضبوط اپوزیشن نہ کرتے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کبھی کم نہ ہوتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی چالیس فیصد تک کمی لائے۔

    اس موقع پر عمران خان نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ حکومت کے ساتھ جے آئی ٹی کے قیام سمیت جو معاملات طے پا چکے تھے ان سے آگے بڑھیں گے،حکومت سنجیدہ ہے تو ٹرم آف ریفرنسز طے کرے،مذاکرات میں شاہ محمود قریشی کو مکمل با اختیار بنایا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ عمران خان مذاکرات میں اپنی مرضی چاہتے ہیں۔

    استعفوں کی واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایاکہ قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفی دے چکے ہیں، تحقیقات میں دھاندلی ثابت نہ ہوئی تب بھی اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے،چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سردار رضا کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں مگر الیکشن کمیشن کی خود مختاری کے لئے ضروری ہے کہ چاروں صوبائی ممبران بھی استعفی دیں۔

  • عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے احتجا ج کی حمایت کا اعلان

    عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے احتجا ج کی حمایت کا اعلان

    فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجا ج کی بھر پور حما یت کا اعلان کیا ہے۔

     آٹھ دسمبر عمران خا ن کے پلا ن سی کے احتجاج کی بھر پور کامیابی کیلئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کپتان کی ہدایت پر پاکستانی عوامی تحریک سے رابطہ کیا اور انھیں کل کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

     پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرام نواز گنڈا پور کپتان کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جما عتوں کی منزل ایک ہے ہم مل کر قوم کو موجودہ نظام سے نجات دلائیں گے، ساتھ ساتھ پا کستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیر نے بھی پی ٹی آئی کی فیصل آباد میں احتجاج کی بھر پور حمایت کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد کے احتجاج میں شرکت کے لیے سنی تحریک جو بھی دعوت دی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کپتان فیصل آباد میں اپنہ اننگ کیسے اوپن کر تے ہیں پا کستان کا ما نچسٹر سمجھے جا نے والے فیصل آباد کو پا کستانی سیاست کے چند اہم شہروں میں شما ر کیا جا تا ہے۔

  • فیصل آباد: نوازلیگ, پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ، زبردست نعرے بازی

    فیصل آباد: نوازلیگ, پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ، زبردست نعرے بازی

    فیصل آباد: گھنٹہ گھر چوک فیصل آباد میں منعقدہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کےکارکنوں میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔

    دونوں جانب سے نعرے بازی کا زبردست مظاہرہ ہو ا، فیصل آباد کاگھنٹہ گھرچوک مچھلی بازار بن گیا ،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مذاکرے میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شہزاد اور انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

    بس پھر کیا تھا؟ تحریک انصاف کےکارکن گو نواز گو کے نعرے لگانے لگے، جس کے جواب میں نون لیگ کے کارکنوں نے بھی گلے پھاڑ پھاڑ کر عمران خان کے خلاف رو عمران رو کے نعرے لگائے ۔

    کشیدگی بڑھی تو انتظامیہ نے پولیس بلالی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شہزاد کارکنوں کو نعروں کا مقابلہ کرتے چھوڑ کر چلے گئے ۔

    پولیس کی آمد پر بھی نعرے بازی کا مقابلہ نہ رکا بلکہ دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد

    پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سےآج مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید مذاکرات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے دھیمے لہجے میں سخت بیانات نے حکومت اور تحریک انصاف میں دوریاں مزید بڑھادیں۔ آج ہونے والے مذاکرات پھر ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔

    شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ پرویز رشید کے ہوتے ہوئے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا نہیں کیا جاسکتا،حکومتی وزرا خاص طور پر پرویز رشید اپنے بیانات سے مذاکراتی عمل سبوتاژ کررہے ہیں،

    دو روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتوار سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیاتھا۔مذاکرات کی بحٓالی کےلیےکل وزیراعظم نےاہم اجلاس بلایا ہے۔ جس میں پرویزرشید بھی شریک ہوں گے۔

    خبریں یہ بھی ہیں کہ زاہد حامد کی جگہ پرویز رشید کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا تو مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ختم ہوسکتے ہیں۔

  • فیصل آباد: پی ٹی آئی کی ہڑتال ناکام بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    فیصل آباد: پی ٹی آئی کی ہڑتال ناکام بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    فیصل آباد : حکومت نے پیر کو فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا شٹر ڈائون ناکام بنانے کیلئے اہم فیصلے کرلئے۔ آٹھ دسمبر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،تاجروں اور صنعت کاروں کو بھی رام کرنے کیلئے حکومت سرگرم ہوگئی ۔

    حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کاآٹھ دسمبر کو فیصل آباد میں احتجاج روکنے کے لیے حکومتی حکمت عملی تیارکرلی، ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے جھنگ، چنیوٹ، لاہور، جڑانوالہ، سمندری اور ستیانہ جانے والی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

    آٹھ دسمبر کو فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پیر کے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس اقدام کامقصد ٹیکسٹائل ملز سے مزدوروں کو تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے کیا گیا۔

    فیصل آباد میں دیگر اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، جبکہ تاجروں اور فیکٹری مالکان کو احتجاج سے روکنے کے لیے صنعتی تنظمیوں کے صدور سے حکومتی ارکان نے رابطے شروع کر دئے ہیں۔

    سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ ور عابد شیر علی تحریک انصاف کا احتجاج ناکام بنانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

  • حکومت اور تحریک ا نصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

    حکومت اور تحریک ا نصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

    اسلام آباد/لاہور/کراچی: کیا حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں؟ گزشتہ روز جب اس حوالے سے شاہ محمود قریشی سے بات کی گئی تو وہ واضح جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔

    حکومت اورتحریک انصاف کے رہنماؤں کی باڈی لینگویج میں تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔ اسی لیے تو اسحاق ڈار نے دوبارہ مذاکرات کا ڈول ڈالنے کی خواہش کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ شاہ محمود قریشی اسکی تردید یا تصدیق سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سے ملاقا ت کی ہے لیکن شاہ محمود قریشی نے کہہ دیا کہ وہ کچھ نہیں کہیں گے۔ شاہ محمود قریشی تمام وقت اصل سوال کا جواب دینے کے بجائے ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے۔

    اے آر وائی کی جانب سے بار بار سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو گا سب کے سامنے ہوگا۔ ادھر کپتان نے پھرعزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پلان سی پر عملدر آمد کیلئے اپنے ارادوں پر قائم ہیں۔

    کل کی ملاقات میں کیا ہوا، اسکے بارے میں دونوں فریقین نے لب نہیں کھولے ہیں۔ شاید دونوں اب میں نہ مانوں والے مرحلے سے باہر آچکے ہیں تاہم دیکھیئے آگے کیا ہوتا ہے؟

  • اٹھارہ دسمبرکوپلان ڈی کا اعلان ہوگا، عمران خان

    اٹھارہ دسمبرکوپلان ڈی کا اعلان ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں اے آر وائی نیوز کے رپورٹرز ریلوے کی اسمگلنگ کوسامنے لائے،انھیں ایوارڈ کے بجائے سزا دی گئی۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خا ن نے آج  آزادی دھرنے سے خطاب کر تے ہو ئے اس عزم کا پھر اعا دہ کیاہے کہ وہ انصاف کے حصول اور الیکشن میں دھا ندلی ثا بت ہو نے تک جدو جہد جا ری رکھیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بھی عوامی مینڈیٹ چوری کیا ان کو نہیں چھوڑوں گا، پلان سی مکمل ہونےکےبعد پلان ڈی اٹھارہ دسمبرکوبتاؤں گا،انصاف ملنےتک آزادی دھرنا جاری رہے گا،عمران خان نے کہاکہ میاں صاحب آپ کےلیےحکومت چلانا مشکل ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہاکہ پیرکوفیصل آباد جارہا ہوں،عوام تبدیلی چاہتے ہیں تومیرے ساتھ سڑکوں پرنکلیں اورفیصل آباد بند کریں،جو سمجھتے ہیں کہ ملک میں سب اچھا ہے وہ باہر نہ نکلیں۔عمران خان کاکہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے کوتسلیم کروں گا، دھاندلی ثابت ہونے پرنوازشریف کواستعفیٰ دیناہوگا، عمران خان نے ایک بارپھرواضح کیاکہ وہ پلان سی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، اٹھارہ دسمبرکوملک گیراحتجاج کے بعد پلان ڈی کااعلان کیاجائے گا۔

  • کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

    کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک جس مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

    ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں امریکی تعلیمی سکالرشپ فل برائٹ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، پالیسیوں کے تسلسل کے لئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک میں جاری توانائی کے بحران پر راتوں رات قابو نہیں پایا جاسکتا۔

    احسن اقبال نے دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

  • نوازشریف پرامن احتجاج کوپرامن رہنےدو، عمران خان

    نوازشریف پرامن احتجاج کوپرامن رہنےدو، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کااحتجاج پرامن ہوگا،طاقت کااستعمال ہوا تونقصان حکومت کاہوگا۔

    ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج فیصل آباد کے نوجوانوں سے احتجاج کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، سارے لوگ بہت پر جوش ہیں اور اس قوم کا ووٹ چوری ہونے کے خلاف ریکارڈ احتجاج کیا جائے گا مگر ہم کسی کو بھی اپنے احتجاج میں شامل کرنے کیلئے مجبور نہیں کریں گے، جس کا خیال ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی وہ ہمارے احتجاج کے باوجود اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  ہمارے اوپر پتھراؤ کيا گيا مگر ہم پُرامن رہے، ہم سرکاری عمارتوں ميں گھس سکتے تھے مگر ایسا نہیں کیا، مياں صاحب! پُرامن احتجاج کو پُرامن رہنے دينا، حکمران دھاندلی پر غیرجانبدار انکوائری نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیل کی مصنوعات میں حکومت کی جانب سے جو کمی ہوئی ہے وہ ہمارے دھرنے کے سبب ہے، تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی قیمت کے مطابق ابھی اور کمی کی جانی چاہئے اور اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کم از کم 15 فیصد کمی کی جانی چاہئے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت نے حق نہیں دیا اس لئے پیر سے احتجاج کا تیسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔ شٹر ڈاؤن نہیں کرائیں گے۔ تاجر برادری پریشان نہ ہو۔ فیصل آباد کے لوگ اگر سمجھتے ہیں کہ حالات اچھے ہیں تو بے شک وہ گھروں سے نہ نکلیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

  • حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کردیا

    حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کردیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں مذاکرات وزیراعظم کی واپسی پر شروع ہوں گے۔

    پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا مثبت جواب دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر مذاکرات کی بحالی ہوگی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں زہر اگلنے والے ان سے پنجاب ہاو س میں ملاقاتیں کر کے وضاحتیں پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کنٹینر میں کوئی اور زبان استعمال کی جاتی ہے بعد میں معافی تلافی کی جاتی ہے عمران خان کو ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عمران خان پر ترس آتا ہے۔