Tag: تحریک انصاف

  • خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، چوہدری نثار

    خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اس وقت صوبے کو وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے اشتہار شائع کیے جائیں۔

    قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو سیکیورٹی سے متعلق مشکل صورتحال کا سامنا ہے جہاں سب سے سنگین سکیورٹی خدشات خیبرپختونخوا میں ہیں جبکہ صوبے میں آئی ڈی پیز اور فوجی آپریشن بھی اپنی جگہ ہے اور ایسے موقع پر جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سب سے زیادہ ضرورت ان کے صوبے میں ہے بلکہ وہ وہاں کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے انقلاب برپا کرنے اسلام آباد میں آگئے ہیں۔

    چوہدری نثارعلی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ریاستی اداروں پر حملے کرنے والوں کی تصاویر شائع کی جارہی ہیں، صوبے میں شدید سکیورٹی خدشات ہیں اور وہاں بہتر گورننس کی ضرورت ہے لیکن صوبے کے وزیراعلیٰ وہاں سے غائب ہیں اس صورتحال میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گمشدگی کے اشتہار شائع کیے جائیں۔

  • عمران خان کاجمعہ کو "گونوازگو ڈے” منانے کااعلان

    عمران خان کاجمعہ کو "گونوازگو ڈے” منانے کااعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اپنےاوربچوں کےاثاثےبتادیں دھرنا ختم کردوں گایا پھر مجھ سےمنسوب ایسی چیزبتائیں جومیں نےظاہرنہ کی ہوتو سیاست چھوڑدوں گا۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے قرضوں کی قسطیں عوام اپنے خون سے دے رہی ہے، حکمرانوں کو پاکستان کے ٹیکس کے پیسوں کی فکر نہیں ہے،حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے کی بجائےعوام سے قیمت وصول کرتے ہیں، کسان اورمزدوردگنی بجلی کا بل کیسے ادا کرے گا، بجلی کی قیمت دگنا کرنے پرحکومت کواس کا جواب دینا ہوگا۔

    عمران خان کا جمعے کے روز’گو نواز گو‘ ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمعہ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا، جمعہ کو پوری قوم دھرنے میں شرکت کرے، ہم سب بجلی کے بل جلائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف کل عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نوازشریف اپنے اثاثے ظاہر کردیں تو میں آج ہی اپنا دھرنا ختم کر دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز نے کل الزام عائد کیا کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں اوران کی کوئی شوگر ملز ہی نہیں ہے،تو میں کہتا ہوں کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ جھنگ اور چنیوٹ کے بیچ میں بھوانہ کے مقام پر رمضان شوگرملز موجود ہے اوراس کے لئے اس عوام کے پیسوں سے پل بنایا جا رہا ہے، جس کا فائدہ صرف اورصرف شوگرملزکو ہورہا ہے، عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    خطاب کے آخر میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے یہاں آ کر ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اوردھرنا چلانے کے لئے فنڈز دیئے، سوشل میڈیا ٹیم نے دنیا بھر میں ہماراپیغام دے کر قابل تحسین کام کیا اورمیڈیا کو بھی مسلسل کوریج دینے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

  • عمران عدالتوں میں جاکرالزامات ثابت کریں، پرویزرشید

    عمران عدالتوں میں جاکرالزامات ثابت کریں، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں جاکر اپنے الزامات ثابت کریں۔

    وزیراطلاعات پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے پیھچے لندن میں تیار کی جانے والی سازش سے آگاہ تھے، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی مسئلے کو سیاسی طریقوں سے حل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے عدالت میں ان کا نقاب اتاریں گے،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں میں جاکر اپنے الزامات ثابت کریں ،صحافی برادری پرعمران خان کا الزام ثابت ہوگیا تو وہ سزا بھگتنے کو تیاررہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے یہ لانگ مارچ کرنے کی وجہ دھاندلی کو قراردیاحالانکہ آزاد لوگوں نے انتخاب کو شفاف ثابت کیا، عمران خان نے اسی دوران الزام عائد کیا کہ اردو بازار سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے، وہ ادارہ بھی ان کے خلاف عدالت میں ہے، اب عمران خان اپنا الزام ثابت کریں۔

  • ہائیکورٹ کا پی اے ٹی کے نظربند کارکنوں کامعاملہ 2روزمیں نمٹانےکی ہدایت

    ہائیکورٹ کا پی اے ٹی کے نظربند کارکنوں کامعاملہ 2روزمیں نمٹانےکی ہدایت

    لاہور: ہائیکورٹ نےعوامی تحریک کے نظربند کارکنوں سے متعلق معاملہ دوروزمیں نمٹانےکی ہدایت کردی، تحریک انصاف کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پرآئی جی پنجاب کونوٹس جاری کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں عوامی تحریک کےکارکنوں کی نظر بندی کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ہوم سیکریٹری کو معاملہ دو روز میں حل کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکم دیاہوم سیکرٹری نظر بندی کا فیصلہ کریں یا پھر خودپیش ہوکروضاحت کریں، کارکنان کی نظر بندی سے متعلق درخواست گزارنے موقف اختیارکیاہےعوامی تحریک کے کارکن کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں پاکپتن اور میانوالی سے نظر بندکئے گئےچھپن کارکنوں کی نظربندی کالعدم قراردی جائے۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نےآئی جی پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا،درخواست گزارنے موقف اختیارکیاہے کہ عدالتی حکم کےباوجود تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیاجا رہاہے،درخواست کی مزیدسماعت بائیس ستمبرکوہوگی۔

  • دھرنے سے ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، عمران خان

    دھرنے سے ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ ہم طاقت میں آنے کے بعد ایوانِ صدر خالی کرائیں گے، منی لانڈرنگ کرنے والے کو مجرم نہ کہوں تو اور کیا کہوں۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ظالم کے سامنے کھڑے نہیں ہونگے تو ہم میں اور جانوروں میں کوئی فرق نہیں ہوگا،دھرنے سے ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، جب ہم خود غرضی نہیں کریں گے تب نیا پاکستان بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جھوٹ بولتے ہیں، نواز شریف آپ لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،جتنا مرضی پیسا بنا لیں ان ظالموں کا پیٹ نہیں بھرے گا، اپنا پیسا بنانے کے سوا انہیں کچھ نظر نہیں آتا، نواز شریف کے شوگر مل کے لئے 2.5 ارب کا پل بن رہا ہے ۔

    عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی انتہا کے باعث  لوگ پاکستان میں کاروبار کیلئے نہیں آتے، پانچ سال میں 27 لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک چلے گئے ہیں، نواز شریف نے چند سال بعد ٹیکس دیا وہ بھی چند ہزار روپے، لندن میں نواز شریف کا بیٹا 800 کروڑ رہوپے کے فلیٹ میں رہتا ہے ۔ ورلڈ اکنومک فورم کہتا ہے کہ پاکستان کی معاشی حالت خراب ہے ۔

    عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کو صرف پیسہ بنانے کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا۔ حکمران جتنا مرضی پیسہ بنا لیں، ان کا پیٹ نہیں بھرے گا، میں اربوں کے ڈاکے مارنے والوں کو ڈاکو نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟،نواز شریف کا خاندان برطانوی حکومت کو 200 کروڑ اور پاکستان میں پانچ ہزار ٹیکس دیتا ہے، ان کو ٹیکس چور نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟، منی لانڈرنگ کرنے والے کو مجرم نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارے پرامن احتجاج کا ریکارڈ بن رہا ہے۔ دھرنے کے لوگوں کو پاکستان کا ہیرو مانتا ہوں۔

  • شریف برادران اقتدارمیں آکرلوٹ کھوسٹ کا بازار گرم کرتے ہیں،عمران خان

    شریف برادران اقتدارمیں آکرلوٹ کھوسٹ کا بازار گرم کرتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک عام لوگ اپنے حق کے لیے کھڑے نہیں ہونگے طاقتور اسی طرح ان پر ظلم کرتے رہیں گے۔

    جھنگ میں متاثرین سیلاب سےخطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا عام آدمی جب تک اپنے حقوق کیلیے آواز نہیں اٹھائے گا اس وقت تک طاقتور انکا استحصال کرتا رہیگا، عمران خان نےشریف برادران پرالزام عائدکیاکہ شریف برادران کے شوگر ملز کو بچانے کیلیے اٹھارہ ہزاری بند نہیں توڑاگیا جسکی وجہ سے بڑا نقصان ہوا۔

    عمران خان کاکہناتھاکہ شریف برادران اقتدارمیں آکرلوٹ کھوسٹ کا بازار گرم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بندوں کی مرمت کی جاتی تو لوگ سیلاب سے متاثر نہ ہوتے، عمران خان نےکہاکہ اصل جنگ اسلام آبادمیں لڑی جارہی ہےجہاں ہر قسم کا تشدد کیاجارہاہے،انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بھولے نہیں، متاثرین کی بحالی کیلیےجہاں تک جاناپڑا جائینگے۔

  • لاہورہائیکورٹ: آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت سے متعلق فیصلہ محفوظ

    لاہورہائیکورٹ: آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت سے متعلق فیصلہ محفوظ

    لاہور: تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر آئی جی پنجاب کے خلاف لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    پنجاب میں تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کیخلاف آئی جی پنجاب کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

    درخواست گزار کا موقف تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان کو رہا نہیں کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراساں اور غیرقانونی طور پرگرفتار نہ کیا جائے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتی حکم کے باوجود گرفتاریاں کررہی ہے جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کا الزام ،عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

    پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کا الزام ،عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے الزام میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    مذکورہ مقدمے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے حکومت اور پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اوراپنے کپتان پرمقدمہ درج ہونے کے بعد کارکنا ن میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

    اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے والے کارکنان وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیر گھر جانے کو تیار نہیں ہیں ۔پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا ہے نیا پاکستان بنا نے کیلئے ہر ظلم وستم کا ڈٹ کے سامنا کریں گے۔

  • عمران خان کاموجودہ نظام کےخلاف بغاوت کااعلان

    عمران خان کاموجودہ نظام کےخلاف بغاوت کااعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کو ہرانے کا عزم اور مضبوط ہوگیا ہےاس موجودہ نظام کےخلاف بغاوت کااعلان کرتا ہوں۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو بلاوجہ گرفتار کرکے ان پر جیلوں میں ظلم اور تشدد کیا جا رہا ہے، دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں انسانوں کے خلاف ایسا سلوک نہیں ہوتا، ظلم کرنے والے ہر شخص کو سزا دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سعدرفیق کوتوہین آمیزبیان پرقانونی نوٹس بھیج دیا، ظلم دیکھ کر منہ دوسری طرف نہیں کر سکتے،حکمرانوں کو ہرانے کا عزم اور پکا ہو گیا ہے،اس نظام اور ظالموں کیخلاف اعلان بغاوت کرتا ہوں، ظالموں کو شکست دے کر دکھائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں تبدیلی لے کر آ رہے ہیں، اس ملک میں اب جو بھی حکمران بنے گا وہ اس ملک کی عوام کو جوابدہ ہو گا، جو ہر سوال کا جواب دے گااور اگر وہ جھوٹ بولے گا، عوام کو حقوق نہیں دے گا تو اس کا احتساب کریں گے، اس کو عوام کےکٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حقوق مانگنے والوں کے گرد پولیس کے 30 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، کارکنوں پر ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف ویب سائٹ بنادی گئی ہے، ویب سائٹ پر سب سے پہلے آئی جی پنجاب طاہر عالم کا نام ڈال دیا گیا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کے ان تمام گلوبٹوں کے نام ویب سائیٹ پر ڈال رہے ہیں، ان سب کو تشدد پر سزا دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہبہت جلد سونامی کراچی آنے والا ہے، شریف برادران سے فارغ ہو کر سندھ اور بلوچستان کے دورے کروں گا، ان کو بھی انصاف دلوائیں گے، وڈیروں سے نجات ملے گی اور ممبر قومی اسمبلی کو نکال کر پیسہ براہ راست عوام کو دیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم ان پاکستانیوں کو حقوق دلوئیں گے جن کو پارلیمنٹ حقوق نہیں دے سکی، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے شکرگزار ہیںکہ ہمارے کارکنوں کو رہا کرایا، عدلیہ پولیس کی جانب سے تشدد کا نوٹس بھی لے۔

  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ضمانت پررہا اور باون کارکنوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی سمیت دیکر گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔

    اعظم سواتی اور کارکنوں کو گذشتہ روز تھانہ گلبرگ پولیس اور فیکٹری ایریا پولیس نے سولہ ایم پی او اوردیگر دفعات کے تحت گرفتار کیاتھا،آج صبح سترہ کارکنوں کو فیکٹری ایریا اور پینتیس کو گلبرگ پولیس اسٹیشن سے عدالت لایا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

    عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، پاکستان تحریک انصاف نے گرفتاریوں کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان جی ٹی روڈ ایوب پارک کے قریب ،عامر چوک اور زیرہ پوائنٹ پردھرنا دیں گے۔