Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کی استدعا

    تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کی استدعا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے معاملے پر تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

    جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہبازالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اکثریت کھوچکے ہیں ، الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکے۔

    خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کی ہے ، الیکشن کمیشن 20مئی کے فیصلے کے تحت منحرف ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔

    تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 5 مخصوص نشستوں پرنئی فہرست کے مطابق ارکان کے نوٹی فکیشن جاری کیے جائیں، تحریک انصاف نے 5 نشستوں پرنام بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے۔

    خط میں کہا گیا کہ بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اورفوزیہ عباس کے نوٹی فکیشن جاری کیے جائیں اور اقلیتی نشستوں پر حبکوک گل اورسیموئیل یعقوب کو ارکان نامزد کیا جائے۔

  • تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، آئی جی  تبدیل

    تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، آئی جی تبدیل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل آئی جی اسلام آباد حسن یونس کو تبدیل کرکے اکبر ناصر خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل حکومت نے اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ بچھاڑ کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو عہدے سے ہٹادیا اور اکبر ناصر خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور گریڈ 19 کے سہیل ظفرچٹھہ کو وفاقی پولیس میں تعینات کردیا۔

    ایس ایس پی یاسرآفریدی کو خیبر پختوںخواہ سے وفاقی پولیس میں تعینات کردیا گیا۔

    خیال رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پشاور میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اسلام آباد مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان پرسوں کیا جائے گا تاہم یہ مارچ 25 سے 29 مئی کے درمیان ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ میں صرف ایک ہی مطالبہ ہوگا کہ اسمبلی تحلیل اور فوری الیکشن کرائے جائیں۔

  • تحریک انصاف  کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا

    تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ آج سنائے گا، منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، الیکشن کمیشن محفوظ شدہ فیصلہ سہ پہر تین بجے سنائے گا۔

    پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پی ٹی آئی کے پچیس منحرف ارکان اسمبلی نے اپنے امیدوار پرویز الہٰی کی جگہ حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔

    جس کے بعد تحریک انصاف نے اپنے ان پچیس منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سترہ مئی کو محفوظ کیا تھا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، انحراف پارلیمانی جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرتا ہے۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی طرف سے منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلہ آنے پر عدالت سے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کر کے لیے رجوع کیا تھا۔

  • تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی  نااہل ہوں گے یا نہیں ؟  فیصلہ کل سنایا جائے گا

    تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نااہل ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کل پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کا محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف کیس کا منگل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلہ آنے پر عدالت سے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کر کے لیے رجوع کیا تھا۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں سپریم کورت فیصلے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

    یاد رہے دو روز قبل سماعت میں پی ٹی آئی نےکورئیر کمپنی کی اصل دستاویزالیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جبکہ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے جواب الجواب دلائل میں کہا کہ پارٹی پالیسی میڈیا پر دن رات چلتی ہے۔

    یوکیل کا کہنا تھا کہ کم اپریل کو اجلاس میں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نےپرویزالٰہی کے امیدوارہونے کا اعلان کیا،عمران خان کےفیصلے کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے باقاعدہ منظوری دی،ایسے میں جب ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا۔

    فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان

    تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ ہونےکا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا ، سماعت میں پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا آج حتمی دلائل دیں گے۔

    وکلا کے دلائل کے بعد منحرف ارکان کیخلاف ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن نے ریفرنسزپر20 مئی تک فیصلہ کرنا ہے۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے بیان حلفی اور جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی کمیشن کو پیش کی تھی۔

    منحرف اراکین کے وکلا کا موقف تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کرتی ہے اور پارٹی پالیسی جاری نہ کرنے پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کردیا تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔

  • جیل بھروتحریک: تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں  شناختی کارڈ  جمع کرانا شروع

    جیل بھروتحریک: تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں شناختی کارڈ جمع کرانا شروع

    سیالکوٹ : جیل بھروتحریک کا حصہ بننے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شناختی کارڈ جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کارکنان سےجیل بھروتحریک کا حصہ بننےکی درخواست کردی۔

    جیل بھروتحریک کا حصہ بننے کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد نے شناختی کارڈ عثمان ڈار کو جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا ہے کہ گرفتاریوں کی دھمکیاں دینے والوں کو کہتا ہوں ہم کشتیاں جلا کرنکلے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کارکنان نے”جیل بھرو تحریک” کا آغازکردیا ہے ، تمہاری جیلیں کم پڑ جائیں گی مگرعمران خان کے چاہنے والے ختم نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا فیصلہ ایک ہی ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، وقت آیا تو عمران خان کا ہر کارکن اس تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوگا۔

  • تحریک انصاف  کے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل ،   انتظامات جاری

    تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل ، انتظامات جاری

    سیالکوٹ : سیالکوٹ میں تحریک انصاف کا جلسہ عثمان ڈار کے فیکٹری گراؤنڈ میں ہوگا، جلسہ گاہ میں انتظامات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ، جلسہ عثمان ڈار کی فیکٹری گراؤنڈ میں ہوگا۔

    گراؤنڈ کو بطور متبادل جلسہ گاہ کے طور پرتیار کیا جارہا ہے، فیکٹری کرکٹ گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات جاری ہے ، جلسہ گاہ میں کنٹینرز، کرسیاں، لائٹیں اور پولز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

    ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کیلئے بھرپورسیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کوان کےرتبےکےمطابق سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔

    ڈی پی او نے مزید کہا سی ٹی آئی اسکول میں جلسے کے انعقاد کو روکنا اقلیت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔

    سینیٹر اعجازچوہدری اور شفقت محمود نے وی آئی پی گراؤنڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا ،پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی انٹری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

    شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جلسےکے لیے حتمی جگہ وی آئی پی گراؤنڈ ہی ہو گی، رانا ثنا پالیسی کے مطابق ہماری پر امن تحریک میں تشدد کا عنصر ڈالنا چاہتے ہیں۔

    سینیٹر اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ جلسہ شام 7بجےوی آئی پی گراؤنڈ میں ہوگا، سیالکوٹ کےعوام گھروں سے نکلیں جلسے میں شرکت کریں۔

  • سیالکوٹ میں پولیس گردی ، تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے سو موٹو نوٹس لینے کا مطالبہ

    سیالکوٹ میں پولیس گردی ، تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے سو موٹو نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں پولیس کی کارروائی کو لندن پلان پرعملدرآمد کا آغاز قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے سو موٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ جلسے میں پولیس گردی پر تحریک انصاف کے رہنما اور ماہرقانون ڈاکٹر بابر اعوان نے رد عمل دیتے ہوئے سیالکوٹ میں لندن پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےخالی ہاتھ پرامن کارکنوں کی گرفتاری آئیں کی توہین ہے، سیالکوٹ میں آئینی حقوق کی پامالی پرسپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدل کےدروازےکارکنوں کےلئے24گھنٹے کھلے رہنے چاہئیں، جلسہ توہوگایہ پاکستان ہے سری لنکا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر صورت سیالکوٹ جائیں گےاورخطاب بھی ہوگا،گرتی ہوئی معیشت میں امپورٹڈ حکومت تشدد کا راستہ کھولنے سے باز رہے۔

    یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

    پولیس نےکرین کی مدد سےاسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنےآگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

  • فیصل آباد جلسے سے قبل عمران خان  کو بڑی کامیابی مل گئی

    فیصل آباد جلسے سے قبل عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

    اسلام آباد : فیصل آباد سے وکلا کے بڑے گروپ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد جلسے سے قبل کپتان کو بڑی کامیابی مل گئی , فیصل آباد سے وکلا کے بڑے گروپ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    شمولیت اختیار کرنے والے وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی ، ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سینئر نائب صدر فوادچوہدری ، فرخ حبیب، حسن نیازی، رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذ بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں سابق صدر فیصل آباد بارشہزاد چیمہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بیرونی سازش کےنتیجےمیں منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے کی شدید مذمت کی۔

    وکلا نمائندوں نے حقیقی آزادی وغلامی نامنظورکے ایجنڈے پر عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے اور اسلام آباد مارچ میں شرکت کا بھی اعلان کردیا۔

    وکلا نمائندوں نے آئینی اسکیم سے چھیڑچھاڑ اور اختیارات کی تثلیث کی عدم تعظیم پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر عمران خان نے شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا حکومت کوسازش سے ختم کرنے کا رجحان جمہوریت کیلئے تباہ کن ہے، آزاد فیصلہ سازی کے بغیر قائد و اقبال کی منزل تک رسائی ممکن نہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہپ غلام قوموں کا حال اپنا ہوتا ہے نہ مستقبل کی کوئی امنگ،قوم اپنی آزادی و خود مختاری کے تحفظ کیلئے یکسو اور تیار ہے۔

    انھوں نے روز دیا کہ تمام شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آگے بڑھیں اور قوم کو غلامی سے نجات دلوانے کیلئے کردار ادا کریں۔

  • آزادی مارچ :  تحریک انصاف کا  کراچی  کو جام کرنے کا  منصوبہ تیار

    آزادی مارچ : تحریک انصاف کا کراچی کو جام کرنے کا منصوبہ تیار

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے حوالے سے کراچی کو جام کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ، جس کے تحت 3 سے 4 مختلف مقامات پر جام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے حوالے سے کراچی کیلئے تحریک انصاف نے منصوبہ تیارکرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ پر شہر کو 3 سے 4 مختلف مقامات پر جام کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شارع فیصل پر ایئر پورٹ کی آمدورفت ، سہراب گوٹھ سے سپر ہائے وے کی آمدورفت اور نیٹی جیٹی کے قریب سے پورٹ آمدورفت کو بند کیا جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیمیں ان مقامات کو بلاک کریں گی اور اسلام آباد میں دھرنے کا آغازہوتے ہی کراچی جام کردیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں پلان پر وقت سے پہلے عمل کیاجائے گا اور کراچی قیادت کا بڑا حصہ کراچی میں رہ کر احتجاج منظم کرے گا۔