Tag: تحریک انصاف

  • منحرف اراکین کا نااہلی ریفرنس مسترد : تحریک انصاف  کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    منحرف اراکین کا نااہلی ریفرنس مسترد : تحریک انصاف کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے منحرف اراکین کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ متوقع تھا، یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ کیا فیصلہ آ رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اور الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکریں گے۔

    پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے، الیکشن کمیشن سےکسی کوانصاف کی امیدنہیں رہی ، یہ سمجھ رہے ہیں کہ لوگ اندھے ہوگئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوٹے ہوئےالیکشن کمیشن کہتاہے وہ آپ کاحصہ ہی ہیں، لوٹے اپنےحلقوں میں نواز شریف کی تصاویر لگاکر پھر رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی لاقانونیت کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آئے گی، یہ جنگ عوام کے ساتھ جیت کر دکھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہےکہ سپریم کورٹ اس فیصلےکودیکھےگی، سپریم کورٹ سے اس فیصلے پرانصاف کی امید ہے ، اس مسئلے پر پی ٹی آئی نہیں پاکستان کا آئین نافذ ہوگا،

    منحرف ارکین کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنی پارٹی چھوڑکردوسری پارٹی جوائن کرلی تودوبارہ الیکشن لڑکرآئیں،ف کیا یہ بات عقل تسلیم کرتی ہے کہ لوٹے پی ٹی آئی میں ہیں؟ لوٹے ارکان کی وجہ سے سارا بھونچال ہوا، اب کہا جارہاہے یہ لوٹےآپ کی پارٹی میں ہیں۔

  • حمزہ شہباز کی حلف برداری  کے خلاف تحریک  انصاف کی اپیل، 5رکنی لارجر بنچ تشکیل

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل، 5رکنی لارجر بنچ تشکیل

    لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل پر 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پانچ بنچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد جمیل خان اور شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

    لارجز بنچ تحریک انصاف کے 17 ارکان اسمبلی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

    تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو چیلنج کیا گیا، جس کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اپیل پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی. دو رکنی بنچ پہلے ہی اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر چکا ہے۔

    دو رکنی بنچ نے حلف برداری کے بارے میں سنگل بنچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر پنجاب کے بارے میں ریمارکس پر بھی مبنی پیرا گراف کو گزشتہ کارروائی پر معطل کر دیا تھا۔

  • تحریک انصاف ایم این اے  کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

    تحریک انصاف ایم این اے کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ، شکورشاد نے 2018 کے انتخابات میں لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری این اے 246 سے پاکستان تحریک انصاف ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت خرابی کی وجہ سےآئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

    عبدالشکور شاد نے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب اندرونی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے نے پی ٹی آئی میں تنظیمی اختلافات کے باعث سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1977 میں محمد ضیاء الحق کے مارشل لاء کے دوران کیا، جب وہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اکتوبر 1978 میں شاد کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قیادت کے حق میں ایک ریلی کے بعد ان کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایک انٹرویو میں عبدالشکور شاد نے کہا تھا کہ 1989 میں بے نظیر بھٹو نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں انسپکٹر مقرر کیا، جہاں انہوں نے 2002 تک کام کیا۔

    1981 میں انہیں جامعہ کراچی میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا اور اسی سال انہیں پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری کا اضافی چارج دیا گیا۔

  • تحریک انصاف   کا جعلی مقدمات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا جعلی مقدمات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے جعلی مقدمات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، اقوام متحدہ سے معاملے پر تفصیلی انکوائری کا کہا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق توہین مذہب قوانین کے استعمال اور سیاسی حریفوں پر مقدمے بنانے کے معاملے پر تحریک انصاف نے جعلی مقدمات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ انسانی حقوق نمائندے کو خط لکھا جارہا ہے۔

    جس میں جعلی مقدمے بنانے کے معاملے پر تفصیلی انکوائری کی درخواست کی جائیں گی.۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی اورمونس الہی نے مقدمات بنائے جانے کی مذمت کی ، پرویزالہی نے کہا کہ مقدمے بنانا فسطائی حکومت کی بھونڈی حرکت ہے، شریفوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔

    عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر فیصل آباد کےعوام مشتعل ہوگئے اور تھانہ مدینہ ٹاؤن کے باہراحتجاج کرتے ہوئے جوابی مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست بھی جمع کرادی۔

    درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ ، مریم نواز اورنوازشریف کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • تحریک انصاف کی اسپیکر قومی اسمبلی سے  وزیراعلیٰ کا حلف کرانے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر

    تحریک انصاف کی اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ کا حلف کرانے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر

    لاہور : تحریک انصاف نے اسپیکرقومی اسمبلی کےذریعےحمزہ شہبازسے حلف لینے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ کا حلف کرانے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ، پی ٹی آئی کے17 اراکین نےاظہر صدیق کےتوسط سے اپیل دائر کی۔

    لاہورہائی کورٹ میں دائرانٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اپیل میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن پر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا، الیکشن میں پی ٹی آئی کےاراکین کی پارٹی کے خلاف جانےکی حوصلہ افزائی ہوئی۔

    انٹراکورٹ اپیل میں کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوا ، لاہورہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کااختیار نہیں ، لاہورہائیکورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں ، لارجر بینچ سنگل رکنی بینچ کےفیصلےکو کالعدم قرار دے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل ااظہر صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ہم نےفیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے3فیصلے حقائق کے برعکس ہیں، گورنر اور صدر کو عدالت ہدایات نہیں دے سکتی۔

    اظہر صدیق نے مزید کہا کہ تاریخ میں یہ تینوں فیصلے نہیں رہنے چاہیے، گورنر اور صدر کو ہدایات نہیں دی جاسکتی، کوشش ہے انٹرا کورٹ اپیل آج سماعت کیلئےمقررکی جائے۔

    وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا اپیل کرنے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے، 11 بجے سے پہلے اس اپیل پرسماعت ہونی چاہیے، اظہر صدیق

  • یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق  تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد

    یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی اور علی حیدرگیلانی کےخلاف کرپٹ پریکٹس کے تحت شکایت درج کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اےعلی حیدرگیلانی نا اہلی کے لئے دائر پی ٹی آئی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی یوسف رضا گیلانی اورایم پی اے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواستں خارج کر دیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں ملے اور اس کیس بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے۔

    فیصلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی ، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اور فہیم خان کیخلاف کرپٹ پریکٹس کے تحت شکایت درج کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

    یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے چند ایم این ایز نے ہمارے خلاف جھوٹا کیس بنایا تھا، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواستوں کوخارج کر دیا۔

    جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں پیش کیے گئے، سماعتوں میں 12 دفعہ التوا کی درخواستیں دائر کی جاتی رہیں، خود التوا کی درخواست کرکے بولتے رہے الیکشن کمیشن تاخیر کر رہا ہے، ہماری طرف سےصرف2 بار التوا مانگا گیا ، ایک سال ہمارے خلاف بدنیتی کا کیس چلتا رہا ہے، آج حق کی جیت ہوئی ہے۔

    خیال رہے رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس کے لئے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے درخواستیں دائر کی تھیں ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    اس کیس کی 20 سماعتیں ہوئی اور 12 بار کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جبکہ اس کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا۔

  • تحریک انصاف  کا وزیرا عظم شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    تحریک انصاف کا وزیرا عظم شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    ملتان : تحریک انصاف نے وزیرا عظم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا ن لیگ کی قیادت کسی اور کو وزیراعظم کیلئے نامزد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں وزیرا عظم سمیت ضمانت لینے والے وزیروں کے خلاف پٹیشن فائل کرنے جارہےہیں ، جب تک یہ کیس سے بری نہیں ہوتے یہ پاکستان کی نمائندگی نہ کریں۔

    شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی قیادت کسی اور کو وزیراعظم کیلئے نامزد کرے، تیرہ جماعتوں کا اتحاد غیرفطری ہے یہ بکھر جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ محسن داوڑنے قومی اسمبلی میں تقریر کی لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کسی ایم این اے نے محسن داوڑکوجواب نہیں دیا۔

    خیال رہے وفاقی کابینہ میں حلف اٹھانے والے کئی وزرا اور مشیران مقدمات میں ملوث ہیں اور وفاقی وزرا اور مشیران مختلف مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں ، احسن اقبال نارروال اسپورٹس کمپلکس کیس میں اور وزیر توانائی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

    اسی طرح وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ایل این جی کیس میں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ انسداد منشیات کیس میں ،وزیر آبی و سائل خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت پر ہیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف پر غیر قانونی اراضی کیس ، مشیر امیر مقام پر غیر قانونی ٹھیکے اور آمدن سے زائد اثاثہ کیس ، وزیر ریلوے سعد رفیق پر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ہاؤسنگ کیس اور وزیر صحت قادر پٹیل پر منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی مقدمات زیر سماعت ہیں۔

  • اسلام آباد میں  تحریک انصاف  کو جلسے کیلئے اسکرین لگانے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کو جلسے کیلئے اسکرین لگانے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو جلسے کیلئے اسکرین لگانے کی اجازت دے دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت امیدکرتی ہے کہ لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئیں ، عدالت نے استفسار کیا اگر یہ پرامن احتجاج کررہے ہیں تو اس میں مسئلہ کیاہے ؟

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی 4 سے 6ہفتوں تک کی درخواست آئی ہے ، اسی وجہ سے اجازت نہیں دےسکتے۔

    عدالت نے کہا یہ درخواست تو آج کے احتجاج کے لئے دائرکی گئی ہے، جب بھی انہوں نے پرامن احتجاج کرنا ہوں یہ آپ کو درخواست دیں گے۔

    پی ٹی آئی وکلا سے مکالمے کہا کہ جس دن احتجاج کرنا ہوگا ضلعی انتظامیہ کو درخواست دینی ہوگی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا
    ایک استدعا ہےکہ پی ٹی آئی والے نئی درخواست دیں توبہترہوگا۔

    عدالت نےپی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت امیدکرتی ہے کہ لوگوں کےبنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔

  • تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی دریائے سندھ کے سب سے بڑے سرکاری جنگل پر پھر قبضہ

    تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی دریائے سندھ کے سب سے بڑے سرکاری جنگل پر پھر قبضہ

    کوٹ ادو : تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی تونسہ شریف کے بعد کوٹ ادو میں بھی سب سے بڑے سرکاری جنگل لاشاری والا پر پھر قبضہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی پنجاب میں قبضہ مافیا سرگرم ہوگئی اور تونسہ شریف کے بعد کوٹ ادو میں دریائے سندھ کے سب سے بڑے سرکاری جنگل لاشاری والا پر پھر قبضہ کرلیا۔

    ن لیگی حکومت آتے ہی لاشاری والا جنگل پر دوبارہ سے ہنجرا خاندان نے قبضہ کرلیا ، لاشاری والا جنگل کی آخری حدود میں سرکاری رقبے پر قبضہ اور مسمارجھوک آباد کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے جنگل پر پھر سے قبضہ کرنے کی ڈرون فوٹیج حاصل کرلی ہے، جہاں سرکاری رقبے پر بھینسیں ،ٹریکٹر کلٹی بلیڈ ،ٹیوب ویل سمیت برتن اور رہائشی سامان موجود ہے۔

    گزشتہ سال آپریشن میں مسمار جھوک کو پھر سے بنالیا گیا ، سرکاری رقبہ پر قابض افراد نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ افضل ہنجرا کے ملازم ہیں ، جانور اور سامان افضل ہنجرا کا ہے، افضل ہنجرا کے کہنے پر جنگل میں جھوک کو آباد کیا گیا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 2021 میں قبضہ ختم کرایا گیا تھا ، بزدار حکومت نے لاشاری والا جنگل کو قابضین سے واگزار کرایا تھا۔

    خیال رہے ضلعی انتظامیہ نے ن لیگی سیاسی ہنجرا خاندان سے جنگل وا گزار کرایا اور تحریک انصاف کی حکومت نے سفاری پارک کیلئے 30 کروڑ کے فنڈ کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • تحریک انصاف کے لاہور جلسے کی نشریات میں خلل ڈالنے کا منصوبہ، انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

    تحریک انصاف کے لاہور جلسے کی نشریات میں خلل ڈالنے کا منصوبہ، انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

    لاہور : پنجاب کے شہروں میں لاہور جلسے کی نشریات میں خلل ڈالنے کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہروں میں لاہور جلسے کی نشریات میں خلل کا منصوبہ بنا لیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور شہریوں کو مطمئن کرنے کےلیے معمول کی لوڈشیڈنگ کا جواز دیا جائے گا۔

    کراچی جلسے میں بھی عمران خان کے خطاب کے دوران پنجاب کے کئی شہروں میں عوام نے بجلی بند ہونے کی شکایت کی تھی۔

    دوسری جانب لاہور مینار پاکستان میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں میں انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، پی ٹی آئی کارکنان سحری کرنے باہر گئے تو پارک کا گیٹ بند کر دیا۔

    گیٹ بند کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور گیٹ پر کارکن جمع ہوگئے، کارکنوں نے مطالبہ کیا گیٹ پر لگے تالے فوری طور پر کھولے جائیں۔

    اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی تحریک انصاف کو بڑی اسکرین لگانے سے روک دیا ہے۔