Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف کے 26 منحرف اراکین کا سیاسی مستقبل داؤ پر، نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

    تحریک انصاف کے 26 منحرف اراکین کا سیاسی مستقبل داؤ پر، نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

    لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے تحریک انصاف کے 26 منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے 26 منحرف ایم پی ایز کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موصول ریفرنس اسپیکرنے الیکشن کمیشن بھجوایا، ریفرنس میں آرٹیکل 63 کے مطابق 26 ایم پی ایز کیخلاف نااہلی کی کارروائی کا کہا گیا ہے۔

    26 ارکان میں عبد العلیم خان،راجہ صغیراحمد، غلام رسول، سعید اکبر، محمد اجمل، فیصل حیات ،مہراسلم ، خالد محمود، نذیر چوہان، نعمان لنگڑیال ، امین ذوالقرنین، محمد سلمان ،زوار حسین اور نذیر احمد کا نام شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ فدا حسین ، زہرہ بتول ، عائشہ نواز، محمد طاہر ، ساجدہ یوسف، ہارون اسلم، عظمیٰ کاردار، ملک اسد ، اعجاز مسیح ، سبطین رضا، جاوید اختر اور محسن کھوسہ بھی منحرف ارکان میں شامل ہیں۔

    منحرف ارکان کے خلاف اسپیکر کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں 20 منحرف ارکان کے خلاف فلور کراسنگ کا ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سائرہ یوسف بھی کپتان کے جلسے میں شریک، تصاویر وائرل

    سائرہ یوسف بھی کپتان کے جلسے میں شریک، تصاویر وائرل

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، لوگوں نے انہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کو سپورٹ کرنے پر بے حد سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف بھی پاکستان تحریک انصاف کے کراچی جلسے میں شریک ہوئیں۔

    اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی فیملی کے ساتھ جلسے میں شرکت کی، ان کی جلسے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جلسے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کا قول تحریر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

    پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی گزشتہ روز سائرہ یوسف کی تصویر شیئر کی گئی جس میں انہیں جلسے میں کھڑے مسکراتے اور قومی ترانہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کا دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی، الیکشن کمیشن انتخابی عمل کومتنازع بنانےکےمشن پر ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے 4 ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ فوری طور پر تمام اعداد وشمار فراہم کریں۔

    الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ملک میں جمہوری عمل اور شفافیت کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن آئندہ بھی آئینی کردارادا کرنے کو یقینی بنائے گا۔

  • سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے گھروں پر چھاپے، تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرلیا

    سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے گھروں پر چھاپے، تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے علی نواز اعوان کی جانب سے درخواست دائر کی۔

    درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب دڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سائبر ونگ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جارہے ہیں، گھروں پر چھاپے مار کر کارکنان کی فیملیز کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔

    علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے خلاف مختلف مقدمات درج کیےگئے ، حکمران جماعت کی ایماپر کارکنان کے خلاف کاروائیاں شروع کی گئیں ، اظہار رائے کی آزادی بنیادی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی پارٹی کارکنوں کے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنےسےروکا جائے، چادر،چار دیواری پامال کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، کارروائیوں کوعدالتی فیصلوں کے تناظر میں غیر قانونی قراردیا جائے۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیاایکٹیوسٹ کے گھروں پر چھاپوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔

  • ‘آج تحریک انصاف کا جلسہ نئی حکومت کیلئے سرپرائز ثابت ہوگا’

    ‘آج تحریک انصاف کا جلسہ نئی حکومت کیلئے سرپرائز ثابت ہوگا’

    پشاور : وزیراعلی خیبر پختوانخوا محمودخان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج اپنے خطاب میں سرپرائز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیراعلی خیبر پختوانخوا نے پشاور میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا آج عمران خان پشاور آرہے ہیں، اپنےخطاب میں عمران خان سرپرائز دیں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم باضمیر لوگ ہیں، سلیکٹڈ حکومت کونہیں مانتے۔

    دوسری جانب گورنرکے پی شاہ فرمان نے کہا کہ شہبازشریف بتائیں قوم کو بھکاری کس نے بنایا؟ خزانےمیں کچھ تھا جب ہی آپ اعلانات کر رہے ہیں۔۔

    شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا انوکھا واقعہ ہے منتخب نمائندے کے حق میں لوگ نکل رہے ہیں، آج کا جلسہ سرپرائز ہوگا ، خان کا حکم آیا تو کےپی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

  • حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کا  پہلا جلسہ آج پشاور میں ہوگا

    حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کا پہلا جلسہ آج پشاور میں ہوگا

    پشاور : حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا پہلا جلسہ آج پشاور میں ہوگا ، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی ، پہلا جلسہ آج رات پشاور میں ہوگا، سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

    جلسے کے لیے پنڈال کی تیاری زورشور سے جاری ہے، پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    عمران خان کا پیغام میں کہنا تھا کہ پشاور کے لوگو، آپ کے پاس آرہا ہوں اور امپورٹڈ حکومت قوم پر مسلط ہونے کے بعد پہلا جلسہ کررہا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے، جمہوریت اور اپنی آزادی کی حفاظت کوئی فوج اور باہرکی قوت نہیں کرسکتی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سب نے ملکر تحریک چلانی ہے کہ فوری ملک میں الیکشن کرائے جائیں۔

  • تحریک انصاف  کے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان

    تحریک انصاف کے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ، جلسہ سترہ اپریل کے بجائے سولہ اپریل کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کراچی جلسہ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ، جس کے تحت اب جلسہ سترہ کے بجائے 16 اپریل کو کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جلسہ سولہ اپریل کو مزار قائد پر ہوگا، کراچی کپتان کے ساتھ، تاریخی جلسہ ہوگا۔

    گذشتہ روز اسد عمر نے کراچی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کراچی والوں تیار ہوجاؤ، خان آرہا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اتوار سترہ اپریل کو مزار قائد پر عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کررہی ہے، انشاءاللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔

    سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدھ کو پشاور میں عشاء کے بعد جلسہ کروں گا یہ بیرونی سازش سے ہٹائے جانے کے بعد پہلا جلسہ ہوگا چاہتاہوں جلسےمیں تمام لوگ آئیں۔

  • نئے وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کو اہم ہدایات جاری

    نئے وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کو اہم ہدایات جاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تمام اراکین کو نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران ایوان میں حاضر ہونے اور شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین کووزیراعظم کے انتخاب کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ، اس حوالے سے سیکریٹری جنرل تحریک انصاف نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

    جس میں تمام ارکان کووزیراعظم کے الیکشن کےدوران ایوان میں حاضر ہونے اور پی ٹی آئی کی ارکان کو شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

    تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا ، ارکان کو ہدایت کی ہے کہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔

    سیکریٹری جنرل تحریک انصاف کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرآرٹیکل 63 اےکےتحت کاروائی ہوگی ، خلاف ورزی پرپارٹی سے برخاست اورقومی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کردیا جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف متحدہ اپوزیشن اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

  • تحریک انصاف کا عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لیا جائےگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سےمتعلق تجاویزلی گئیں، اراکین نے خط کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔

    وزیراعظم نے کہا اپوزیشن کی بیرونی سازش کاآلہ کار بننےکوبے نقاب کر چکے ، منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی اور عوام نے سب دیکھ لیا سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبراگئی ہے، ہم عوام میں سرخرو ہوئے ، ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔

  • غیرملکی سازش کی ناکامی : تحریک انصاف کا  اسلام آباد میں ایک ہفتہ طویل جشن منانے کااعلان

    غیرملکی سازش کی ناکامی : تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ایک ہفتہ طویل جشن منانے کااعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے غیرملکی سازش کی ناکامی پر وفاقی دارالحکومت میں ایک ہفتہ طویل جشن منانے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک اتحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں ایک ہفتہ طویل جشن منانے کااعلان کردیا۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ جشن بلیوایریاڈی چوک پرہفتہ بھرہر شام افطار کے بعد ہوگا، جہاں فیملیز اورخواتین کیلئے سیکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی فیصل جاویدنےبھی ٹوئٹرپر عوام کوجشن میں شرکت کی دعوت دی اور کہا جشن ایک ہفتہ جاری رہےگا اور شاندار آتشبازی بھی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے رہنما زاہدحسین کاظمی نے بھی کہا کہ آج افطاری کے بعد اسلام آبادڈی چوک میں شاندارآتشبازی ہوگی، جس میں کارکنان بڑی تعدادمیں جشن میں شرکت کریں گے۔

    زاہدحسین کاظمی کا کہنا تھا کہ غیرملکی سازش کی ناکامی پر ملکر رب العزت کا شکرادا کریں گے۔