Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف کو مذاکرات میں بہت سنجیدگی دکھانا ہوگی، جے یو آئی

    تحریک انصاف کو مذاکرات میں بہت سنجیدگی دکھانا ہوگی، جے یو آئی

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان عبد الغفور حیدری نے پی ٹی آئی کیساتھ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کومذاکرات میں بہت سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف میں رابطے بحال ہوگئے۔

    رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ملاقات ہوئی ، مولانا عبد الغفور حیدری نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کیساتھ ہمارے رابطے ہیں۔

    عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےمذاکراتی کمیٹی تشکیل دےدی ہے اور مذاکرات کیلئے جے یو آئی کوبھی کمیٹی قائم کرنے کی تجویزدی، ہم نے بھی طے کیا ہے کہ کمیٹی بنانیں گے۔

    ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اس بات کاتعین کریں گےکہ کن کن نکات پربات کرنی ہے تاہم ابھی معاملہ کمیٹیوں کی حدتک ہے،کمیٹیاں بنیں گی توہی مذاکرات ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں بہت بڑی خلیج حائل ہے،اسے ہٹانےمیں دیر لگے گی، ہم 10 سے 12 سال ایک دوسرے کے مخالف رہے، قریب آتے وقت لگے گا۔

    عبد الغفور حیدری   نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کوایک دوسرےسےتحفظات ہوسکتےہیں، پہلے دونوں جماعتوں کو تحفظات دور کرنا ہوں گے، جب تک تحفظات دورنہ کئےگئےقربت ممکن نہیں لگتی، بھی ہمارے ورکرزبھی اس معاملے کوقبول نہیں کررہے،اس پربھی محنت کرنا ہوگی۔

    انھوں نے زور دیا کہ تحریک انصاف کومذاکرات میں بہت سنجیدگی دکھاناہوگی، یہ مذاکراتی نشستیں ’’گفتن اور برخاستن‘‘نہ ہوں،نتیجہ بھی نکلے، ہماری ضرورت تونہیں تھی، اگرضرورت بن گئی ہےتوسنجیدہ سوچنا ہوگا۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی : تحریک انصاف کی قوم سے آج سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی : تحریک انصاف کی قوم سے آج سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف نے پوری قوم سے آج سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
    کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کررہی ہے۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے ویڈیوپیغام میں کہا ملک بھر میں پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال دی ہے، بانی ملکی خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم نے آج ان کا ساتھ نہ دیاتو مطلب وہ اپنا ساتھ نہیں دے رہی.

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب، کے پی، سندھ، بلوچستان،آزادکشمیراورجی بی میں عوام نکلیں گے، آج پوری قوم سڑکوں پر آئے اور ایک ہی نعرہ لگائے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

    یاد رہے وزیرخوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

    ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپوراحتجاج کا اعلان کیا ہے، احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف بنائےگئےجعلی کیسزکی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

  • حکومت  کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

    حکومت کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

    اسلام آباد :‌ حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی ، احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سڑکوں کے بجائے ایوان میں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بامقصد مذاکرات کےلیے دروازے کھلے ہیں۔ ضد اورانا کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

    احسن اقبال نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور معیشت کےلیے پی ٹی آئی قیادت سڑکوں کے بجائے ایوان میں آئے، مثبت اپوزیشن کا کردارادا کرے اور 2029تک انتظارکرے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاست کےلیےعدالت کےکندھےاستعمال کرنا چاہتی ہے اور عدالت کواسٹیبلمشنٹ اور حکومت سے لڑوا کر اپنے لیے راستہ بنانا چاہتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 2018میں ایک ناٹک ہوا اورچلتی ہوئی حکومت کو ہٹایا گیا، اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی کی چابی دیں گےتو وہ گاڑی منزل پر نہیں لےجاسکتا، 4سال معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا،سی پیک منصوبہ بند کیا گیا، قرضے ادا کرنے کیلئے بھی مزید ایک ہزار ارب قرض لینا پڑتا ہے۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ کو سچ بنا کر قوم میں انتشار کے بیج بوئے گئے، کل سوشل میڈیا پر میرے استعفے سے متعلق خبرچلائی گئی، جھوٹ پھیلا کر عوام میں انتشارپیدا کیاجاتاہےاس فتنے سے بچنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوست ممالک کوتبدیلی سرکار ناراض کر گئی تھی آج وہ دوبارہ ساتھ کھڑے ہیں، چین سے دوبارہ سی پیک کے منصوبے کو زندہ کررہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ مردہ ہوگئی تھی،کریش ہوگئی تھی دوبارہ مستحکم ہوئی، پاکستان کے مستقبل کا تقاضہ ہے کسی کوملک سےکھیلنے کی اجازت نہ دیں۔

  • شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ رہیں گے یا نہیں؟ رؤف حسن کی وضاحت

    شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ رہیں گے یا نہیں؟ رؤف حسن کی وضاحت

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی کا حصہ نہیں ہیں تاہم شیر افضل مروت کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، رؤف حسن نے کہا کہ فواد چوہدری اس لیے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں کیونکہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے ٹوئٹ کیے تھے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ فواد چوہدری نے آئی پی پی کے ٹکٹ کے لیے بھی درخواست دی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کیس ٹو کیس دیکھیں گے کہ کس کو پارٹی میں واپس لیا جاسکتا ہے اور کسے نہیں۔

    شیرافضل مروت سے متعلق ایک سوال پر رؤف حسن نے کہا کہ ان کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے نکالا گیا ہے، شیر افضل مروت نے اپنے بیانات سے پارٹی میں اتحاد کو نقصان پہنچایا۔

    انہوں نے بتایا کہ شیرافضل مروت کو پارٹی کی جانب سے باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے،ان کا جواب پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں جائے گا جہاں حتمی فیصلہ ہوگا، شوکاز کے جواب تک شیر افضل مروت پارٹی اور قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔

    تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو جن باتوں سے روکا تھا انہوں نے وہی کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا وقت بہت قریب ہے، کیسز لڑ کر رہا ہوں گے،وہ ایک مہینے نہیں تو2مہینے میں جیل سے باہر آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو زبردستی جیل میں رکھا ہوا ہے، کیسز تو کچھ بھی نہیں۔

  • تحریک انصاف نے 19 اپریل کو شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی

    تحریک انصاف نے 19 اپریل کو شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی

    لاہور : تحریک انصاف نے 19 اپریل کو شالیمار چوک پر جلسے کی اجازت کے لئے درخواست دے دی، جلسے میں تحریک انصاف کے سنیئر رہنما خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 19 اپریل کو شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، امیدوار این اے 119 شہزاد فاروق نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی۔

    میاں شہزاد فاروق نے کہا کہ 19 اپریل کو شالیمار چوک میں تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، جلسے میں تحریک انصاف کے سنیئر رہنما خطاب کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 21اپریل کو جیتی ہوئی سیٹ دوبارہ جیتیں گے، فارم 47 والے ٹولے کو شکست دیں گے، شمالی لاہور کے عوام بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑی ہے۔

  • تحریک انصاف کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی اور کورکمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کوغیرآئینی قرار دے دیا۔

    تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع پی ٹی آئی کورکمیٹی نے کہا ہے کہ ہاؤس نامکمل ہےچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیرآئینی ہے، کے پی سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کاانتخاب آئین کےبھی خلاف ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیرفعال ہے، سینیٹ سیکریٹریٹ انتظامی فیصلوں کےسواکوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکریٹری سینیٹ دباؤمیں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاصرف ڈیپارٹمنٹ کی حدتک محدود ہے، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں زمہ داروں کیخلاف آئینی شکنی کی کاروائی ہونی چاہیے، جمہوری دورمیں پہلی بارسینیٹ غیرفعال ہوا،آئینی اسکیم کوپامال کیا گیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل

    بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی 14رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، سیاسی کمیٹی تمام فیصلےکرےگی اورکورکمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، پی ٹی آئی کی 14رکنی سیاسی کمیٹی کی سربراہی عمر ایوب کریں گے۔

    کمیٹی میں بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈاپور، عاطف خان، شیرافضل مروت، شبلی فراز،اسد قیصر،شاہ فرمان ،حافظ فرحت ،خالد خورشید، عون عباس بپی،رؤف حسن،حماداظہر اور اسلم اقبال شامل ہیں۔

    سیاسی کمیٹی تمام فیصلے کرے گی اور کور کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔

  • تحریک انصاف کے نو منتخب آزاد امیدوار کس پارٹی میں شامل ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

    تحریک انصاف کے نو منتخب آزاد امیدوار کس پارٹی میں شامل ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا اور کہا ہمارا اتحاد اس ملک کے لئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں بیرسٹرگوہر،عمرایوب،رؤف حسن،علامہ راجہ ناصر،صاحبزادہ حامدرضا نے پریس کانفرنس کی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا کو بھی خوش آمدید کہتاہوں، پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 180سیٹوں پر جیت چکی ہے۔ہمارےامیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ وہ آزادحیثیت سے کامیاب امیدوار کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواران بڑی تعدادمیں منتخب ہوئے ہیں ، آزاد امیدواروں کوٹکٹ بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ایشو ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیصلےسےپہلےانہیں آزادنمائندگان کےنشان الاٹ ہوئےتھے، جتنےبھی آزادامیدواران نےالیکشن لڑاسب کوپی ٹی آئی نےسپورٹ کیا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر سے کل تفصیلی مشاورت ہوئی تھی ، بسخت حالات میں ہم نے ایک دوسرے کو کندھا دینا ہے، ہمارے ساتھ علامہ راجاناصرعباس اورصاحبزادہ حامدرضابیٹھے ہیں، ہمارااتحاد اس ملک کے لئے ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحادکونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو جوائن کررہےہیں، پی ٹی آئی کے آزاد ارکان اب سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔

    بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ یہ فیصلہ مشاورت سے ہوا،ہمارے آزادامیدوارصوبائی اسمبلی پنجاب،کےپی یاقومی اسمبلی میں ہیں۔

  • کمشنر راولپنڈی کے  تہلکہ خیز اعتراف ، تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    کمشنر راولپنڈی کے تہلکہ خیز اعتراف ، تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی گوہر نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے بیان کو سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے فوری انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی گوہر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے تہلکہ خیز اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے، فارم 45 کے مطابق ہم نشتیں جیت رہے تھے، بعدمیں فارم 47میں ہمارے امیدواروں کو ہروایا گیا۔

    بیرسٹرعلی گوہر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی نے جیتنے والوں کو ہروایا تو پہلے بتائے جیتنے والاکون تھا، ان کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پینڈورا باکس کھولنا پڑے گا۔

    یاد رہے کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے کہا تھا انتخابی دھاندلی پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، الیکشن ٹھیک نہیں کرواسکا،عہدےسےاستعفیٰ دیتا ہوں۔

    کمشنرراولپنڈی نے انکشاف کیا کہ جعلی مہریں لگاکر70،70ہزارووٹوں کی لیڈوالوں کوہروایا، راولپنڈی ڈویژن میں ہارےہوئےامیدواروں کوجتوایا، ماتحت افسران سےمعذرت چاہتاہوں انہیں غلط کام کیلئےکہا، مجھے سزا ملنی چاہیے۔

    اس کام میں چیف الیکشن کمشنربھی ملوث ہیں، میں نے ملک کی پیٹھ پرچھراگھونپاہے، میں نےجوظلم کیااس کی سزامجھےملنی چاہیے، اس میں ملوث لوگوں کوبھی سخت سزاملنی چاہیے، اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں۔

  • تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام

    تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام

    پشاور : تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کاالزام لگاتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کاالزام لگا دیا۔

    تیمور جھگڑا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پختونخوامیں کلین سوئپ کیاہے، پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کی 160 سے 170سیٹیں جیتی ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ پشاور کی 8 سیٹوں کے رزلٹ تبدیل کیےگئے، ہمارے پاس فارم45موجودہیں، محمودجان کی سیٹ کارزلٹ تبدیل کیاگیا، علی زمان کی سیٹ کارزلٹ بھی تبدیل کیاگیا، علی زمان کےمدمقابل جےیوآئی کےعبدالحسیب تھے، ارباب جہانداد چوتھےنمبرپرتھےانہیں جتوادیاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کوجمہوریت ڈی ریل کرنےنہیں دیں گے، ہم نےکہاتھاکسی آراوزکوتبدیل کرنےنہ دیاجائے، چیف جسٹس صاحب سوموٹو نوٹس لیں۔

    تیمورجھگڑا نے مزید کہا کہ اس قوم نےبانی پی ٹی آئی کوووٹ دیاہے، پشاورکےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکاڈالاگیاہے، 25ہزارکو 12ہزار اور 2ہزار کو 16ہزار ووٹ کردیاگیا، یہ کام پنجاب میں ہوا اور کےپی کی ایک یا 2سیٹوں پر ہوا ہے۔

    رہنما کامران بنگش کا بھی کہنا تھا کہ میرے حلقے میں جس امیدوارکو جتوایا گیا وہ چھٹے یا ساتویں نمبرپرتھے، ملک اعوان کو اپنے محلے میں صرف 38 ووٹ اور مجھے 200سے زائد ووٹ ملے، میرے حلقے میں بھی میں نے زیادہ ووٹ لئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جن امیدواروں کو جتوایا گیا ان کے کیمپس ہی نہیں تھے، ہم جمہوری لوگ ہیں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔