Tag: تحریک انصاف

  • سازش ناکام بنادی، بھارت کی امیدوں پر پانی پھر گیا، وزیراعظم

    سازش ناکام بنادی، بھارت کی امیدوں پر پانی پھر گیا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مارچ اوردھرنےکی وجہ سےبھارت میں خوشیاں منائی گئیں مگر ہم نےملک کوغیرمستحکم کرنےکی سازش کوناکام بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک کےسفراکی کانفرنس سےخطاب ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو بھارت نے جشن کی طرح استعمال کیا، بھارت نے سپریم کورٹ کا معاملہ بھی استعمال کیا، بی جےپی حکومت دھرنے،مارچ اورحالیہ صورتحال کی وجہ سےخوش تھی وہ سوچ تھی پاکستان میں ادارے آپس میں لڑجائیں گے، ہمیں خوشی ہےبھارت کی خواہشوں پرایک بارپھرپانی پھرگیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ادارےمضبوط ہورہےہیں اور اپنی حدودمیں رہ کرکام کررہےہیں،عدلیہ مضبوط ہے اور دیگرادارےبھی مضبوط ہورہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کےدشمنوں کوشکست ملی ہے، پاکستان مشکل وقت سےنکل کرتیزی سےآگےبڑھ رہاہے، دشمنوں کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی،پاکستان ترقی کرےگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نےاپنےاداروں میں میرٹ پرتعیناتیاں کیں،میرٹ پرتعیناتیوں کیلئےچین نےایک سسٹم بنایاہواہے اور میرٹ کی پالیسی پرعملدرآمدکرکے ہی چین نے ترقی کی۔

    انہوں نے بتایا کہ منیراکرم پاکستان کےبہترین سفارتکارہیں،چین کےسفیرکےریمارکس کےبعدمنیراکرم کی یواین میں تعیناتی کی، چین کےایک سفیرنےمجھ سےکہامنیراکرم کی شاندارکارکردگی رہی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کی بہتری کیلئےمیرٹ پرتوجہ بہت ضروری ہے کیونکہ میرٹ جتنازیادہ ہوگااتنی ہی جمہوریت پروان چڑھےگی، دنیامیں بھی دیکھ لیں وہ ٹیم اوپرجاتی ہےجس میں میرٹ ہو، ہم تمام اداروں میں میرٹ کی بنیادپرتعیناتیاں کریں گے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں کھیلوں کےدوران سفیروں سےبھی ملاقاتیں ہوتی تھیں اور دنیا بھر میں پاکستانی سفیربہترین مانےجاتےہیں۔

  • سینیٹ  کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب

    سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونےو الی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونے والی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔

    پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جس میں 139 اراکین صوبائی اسمبلی نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے ہیں ،متحدہ اپوزیشن کے فرزند علی وزیر نے 31 ووٹ حاصل کیے جب کہ 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے: محمود خان

    قبل ازیں ویراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام ممبران ایک پیج پر ہیں، ہم سب نے مل کر کام کرنا اور ساتھ چلنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق چلنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہماری حکومت 5سال پورے کرکے دکھائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سینیٹ میں عددی اکثریت حاصل ہے، سینٹ الیکشن میں جیت یقینی ہے، عمران خان کے وژن کے تحت ملک خوش حالی کی طرف بڑھ رہا ہے، موجودہ حکومت بڑے فیصلے لے رہی ہے۔

  • خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب کے لیے پولنگ جاری

    خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب کے لیے پولنگ جاری

    پشاور: خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ اور اپوزیشن کے فرزند علی خان آمنے سامنے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جبکہ 145 اراکین صوبائی اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    نشست پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرخانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خانزادہ خان نے پیپلزپارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ مستعفی ہونے والے سینیٹر خانزادہ خان کے فرزند ہیں۔

    الیکشن کے قواعد وضوابط کے مطابق سینیٹ کی اس نشست پر منتخب رکن 2021 تک مسند نشین رہے گا کیونکہ اس نشست پر 2015 میں انتخابات ہوئے تھے۔

    صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 96، متحدہ مجلس عمل کے 18 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 12 ممبران ہیں اسی طرح مسلم لیگ ن کے 6، پیپلزپارٹی کے 5، آزاد 6، بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 اور مسلم لیگ ق کا ایک ممبر ہے۔

  • نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، شاہ محمود قریشی

    نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، نعیم الحق کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نعیم الحق کی عیادت کے لیے مقامی اسپتال پہنچے۔ وزیرخارجہ نے نعیم الحق سے ان کی خیریت دریافت کی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، نعیم الحق کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق کا شمار پارٹی کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے، خواہش ہےنعیم الحق جلدروبہ صحت ہو کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد 2 مرتبہ ای سی جی بھی کی تھی۔

    بعدازاں شیخ رشید احمد کی انجیوگرافی کی گئی تھی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے شیخ رشید کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

  • مولانا کے تمام پلان فیل ہوچکے ہیں،آخری پلان ایف ہوگا، صداقت عباسی

    مولانا کے تمام پلان فیل ہوچکے ہیں،آخری پلان ایف ہوگا، صداقت عباسی

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ مولانا کے تمام پلان فیل ہوچکے ہیں،آخری پلان ایف ہوگا، اپوزیشن کو اب اپنے فیس سیونگ کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ دھرنے میں لاکھوں افراد کو لانے کے دعوے کیے گئے، عوام کی جانب سے اس تحریک کو مسترد کر دیا گیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مولانا کے تمام پلان فیل ہوچکے ہیں،آخری پلان ایف ہوگا، اپوزیشن کو اب اپنے فیس سیونگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے، وہ کوئی بھی کیس اٹھا سکتے ہیں۔

    دھرنے سے عام شہریوں کو تکلیف نہیں، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

    یاد رہے کہ دو روز قبل جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنے سے عام شہریوں کو تکلیف نہیں ہو رہی، ہم شاہراہیں دن میں بند کرتے ہیں رات کو کھول دیتے ہیں۔

    حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کا پلان بی آئندہ کے لائحہ عمل تک جاری رہے گا، پلان بی کے خاتمے کے بعد پلان سی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پلان بی میں شامل نہیں ہیں۔

    جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما نے مزید کہا تھا کہ دھرنا کسی معاہدے کے تحت ختم نہیں کیا، معاہدہ یا مفاہمت ہوئی ہے تو پرویزالہیٰ خود بتا دیں۔

  • عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جوعدالتوں میں میرٹ پر کیس لڑ رہے ہیں، بابراعوان

    عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جوعدالتوں میں میرٹ پر کیس لڑ رہے ہیں، بابراعوان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 3 افواہوں کو فیک نیوز کی طرح پھیلایا جا رہا تھا، حکومت فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیس بنائے گئے، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جوعدالتوں میں میرٹ پ کیس لڑ رہے ہیں۔

    بابر اعوان نے کہا کہ آزادی مارچ میں کیا کیا نہیں کہا گیا لیکن حکومت نے مقدمہ درج نہیں کیا، کسی کو اکسانا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا؟ انہوں نے کہا کہ 3 افواہوں کو فیک نیوز کی طرح پھیلایا جا رہا تھا، حکومت فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کارکے کیس میں ہم نے ایک ارب20 کروڑ ڈالرکا جرمانہ دینا تھا، موجودہ حکومت نے جرمانے کو معاف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرڈنینس کا حامی نہیں ہوں، پارلیمنٹ سے قانون سازی کرنی چاہیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اکنامک ریفارمز کے ثمرات بہت جلد غریب عوام تک پہنچیں گے، معیشت کی درستگی کے لیے بروقت اقدامات کو پذیرائی مل رہی ہے، وقت ثابت کرے گا کٹھن فیصلے قوم کے مفاد میں تھے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب عوام تک ریلیف پہنچے گا۔

  • حکومت کا مولانافضل الرحمان  کی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    حکومت کا مولانافضل الرحمان کی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ میں کی گئی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کورکمیٹی نے مولانافضل الرحمان کی اداروں پرتنقیدکی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دھرنا سیاسی سرگرمی ہے، فوج کا تعلق سیاست سے نہیں ہوتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےمارچ کےدوران مذہب کارڈ کو استعمال کیا، فضل الرحمان نےدھرنےسے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نےمیڈیاکےاموردیکھنےکیلئےایک کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں فردوس عاشق اعوان، جہانگیرترین، اسدعمر، اور فوادچوہدری شامل ہیں۔

    کمیٹی عوامی فلاح کےاقدامات سےمتعلق منصوبہ بندی اوربیانیہ طے کرےگی، کمیٹی صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کرعوام کی فلاح کےلئےکام کرےگی۔

  • سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے، خرم شیر زمان

    سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے، خرم شیر زمان

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ دنیا کا کون سا ملک ہے جس کے صوبے میں ہزاروں کتے ملیں گے، سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ میں تمام مسائل کے پیچھے کرپشن ہے، ہر محکمے میں کرپشن ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ دنیا کا کون سا ملک ہے جس کے صوبے میں ہزاروں کتے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عذراپیچوہو کہتی ہیں کتوں کا علاج کرنے کے لیے 50کروڑ کی ضرورت ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے صوبے کے مسائل حل نہیں ہو رہے، سندھ میں لوگ کتوں کے کاٹنے سے مر رہے ہیں، ان لوگوں نے تو کتوں کو گھروں میں پال رکھا ہے، سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے۔

    نصرت سحر عباسی

    دوسری جانب فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بھٹوکے شہر لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا عذاب نازل ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں نااہل حکومت ہے، بلاول کو بلائیں اور پوچھیں، اپنے لیڈر کے لیے لندن میں علاج کی باتیں کرتے ہیں، بچے کے والدین دربدر پھر رہے ہیں، حکمرانوں کو شرم نہیں آتی۔

    فنکشنل لیگ کی رہنما نے کہا کہ عذرا پیچوہو ایک ماں اور وزیرصحت ہے ان سے اللہ پوچھے گا، آصف زرداری کی اتنی بری حالت نہیں جتنی اس بچے کی ہے، لاڑکانہ میں جتنی مصیبت آ رہی ہے وہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے۔

    نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آصفہ نے حکم دیا کتوں کو نہ مارا جائے، آصفہ نے کس حیثیت سے کتے نہ مارنے کا حکم دیا، انہوں نے مزید کہا کہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کی ماں کے واقعے پربلاول کہاں ہیں؟

  • وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں نوازشریف کی صحت اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے پر مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، دوران اجلاس نواز شریف کی صحت اور ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا آئینی وقانونی طور پر جائزہ لیا جائے گا، کورکمیٹی فضل الرحمان مارچ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کرے گی۔ جبکہ معاشی صورتحال، پارلیمانی امور اور مہنگائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    کورکمیٹی کے اجلاس میں قومی سطح کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر مشاورت ہوئی، ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو 4 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جبکہ نوازشریف یا شہبازشریف 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

  • تحریک انصاف کا ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پرویزخٹک ارکان کوفنڈزکی فراہمی کےپروگرام کے کوآرڈینیٹر مقررکیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہرایم این اے کو ترقیاتی فنڈزکی مدمیں 5کروڑ روپے ملیں گے۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما پرویزخٹک ارکان کو فنڈز کی فراہمی کےپروگرام کےکوآرڈینیٹرہوں گے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان اپنےحلقوں پرتوجہ مرکوز کریں۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صحت کےشعبےکواصلاحات کی ضرورت ہے، 6 ہزارپاکستانی ڈاکٹرزسعودی عرب سے واپس آچکے ہیں ، ڈاکٹرز کو اپنے شعبے سے وابستگی کاپوراثبوت دیناچاہیے۔

    وزیراعظم کاکہناہے کہ توقع ہےاپوزیشن اسمبلی میں ہیلتھ ریفارمزبل پر تعاون کرے گی۔