Tag: تحریک انصاف

  • سندھ میں کرپشن کے ذمے دار مراد علی شاہ ہیں: حلیم عادل

    سندھ میں کرپشن کے ذمے دار مراد علی شاہ ہیں: حلیم عادل

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 12سال میں کرپشن مراد علی شاہ کی ذمے داری ہے. زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ کرپشن بند کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عاد شیخ کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ خود کو شفاف پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اب ان چوروں کے خلاف کھڑی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ تیزگام افسوسناک واقعہ ہے، اسی دن میرپور خاص پہنچا، پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنوں نے جعلی ویڈیو چلائیں، لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نمازجنازہ کے لیے عمرکوٹ گیا، پتہ چلا تیمور تالپور بڑا مافیا ہے، پولیس نے پتھر مارے اور گاڑی روکنے کی کوشش کی، میری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی۔

    سندھ کےعوام تبدیلی کی راہ دیکھ رہے ہیں‘ حلیم عادل شیخ

    ان کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی روک کر ہمارے لوگوں پر تشدد کیا اور گاڑی تباہ کردی، ایس ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ منشیات فروش ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب ان چوروں کے خلاف کھڑی ہوگی، مرادعلی شاہ نے حملہ کرایا، بلاول کوپتہ نہ ہو لیکن بلاول ہاؤس کو پتہ ہے۔

  • عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور

    عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور

    اسکردو: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے چلاس میں عوام اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ بڑے موثر اندازمیں لڑ رہے ہیں، عمران خان نے دنیا کے سامنے اسلام کا سچا تشخص پیش کیا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے انہوں نے عوام کو وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مالی مسائل کے باوجود گلگت بلتستان کو بھرپور ترقیاتی فنڈز فراہم کیے، مسائل کو دیکھتے ہوئے جی بی اور آزاد کشمیرکو پورا بجٹ فراہم کیا۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم علاقے کی ترقی کا سبب بنے گا، ڈیم متاثرین سے کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی کوپورا کیا جائے گا، اسکردو میں 250 بیڈ کا اسپتال بنا رہے ہیں۔

    ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی، انتہاپسند مودی سرکار خود بھارت کا شیرازہ بکھیرنے پر تلی ہے۔

  • ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

    ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی، انتہاپسند مودی سرکارخود بھارت کا شیرازہ بکھیرنےپر تلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے، بھارت کو اسی طرح منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی اور سفارتی سمیت ہرمحاذ پر بھارت کو پسپائی ہورہی ہے، پلومہ حملے کے بعد بھارتی جارحیت کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے واضح کردیا ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، جھوٹے پروپیگنڈے سے بھارت دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے، ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے، پاک افواج نے لازوال قربانیوں سے ملک کو مضبوط بنایا۔

    اپوزیشن کے دھرنے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے، ذاتی مفاد کے لیے سازشیں دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور 9 بھارتی فوجی ہلاک کردیے۔

    منہ کی کھانے کے بعد بھارتی میڈیا بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، اور پاکستان پر بےبنیاد الزامات عاید کیے جبکہ پاک فوج نے بھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کرنا ہے، عثمان بزدار

    عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کرنا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذہنی صحت کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تندرست زندگی کا براہ راست تعلق صحت مند دماغ سے ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غربت، بیروزگاری، معاشی مسائل سے ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، موبائل فون، کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اعتدال کے ساتھ زندگی بسرکرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اوراچھا ماحول دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلاافرادکی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا شعورپیدا کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر ذہنی صحت کی اہمیت اور دماغی رویوں سے متعلق آگاہی بیدار کرنا ہے۔

  • پانی کے منصوبوں پر سندھ حکومت ہمیشہ لالی پاپ دیتی آئی ہے، فردوس شمیم نقوی

    پانی کے منصوبوں پر سندھ حکومت ہمیشہ لالی پاپ دیتی آئی ہے، فردوس شمیم نقوی

    کراچی : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پانی کے منصوبوں پر سندھ حکومت ہمیشہ لالی پاپ دیتی آئی ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کراچی کی اولین ضرورت ہے، ہرشہری پوچھ رہا ہے کہ کراچی میں پانی کے منصوبے کب مکمل ہوں گے، پانی کے منصوبوں پر سندھ حکومت ہمیشہ لالی پاپ دیتی آئی ہے۔

    فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں بہت زیادہ خامیاں ہیں، بورڈ کا سیوریج اور پانی کی تقسیم کا نظام خراب ہے۔

    شہر کے مسائل پر سیاست نہ کی جائے بلکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے سندھ حکومت کو پیشکش کی کہ بہت پیسہ ضائع ہوچکا آئیں پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں۔

    سندھ حکومت ہمیں تاریخ بتا دے کہ شہر میں کب تک پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، وفاق رقم دے یا نہ دے سندھ حکومت پانے کے منصوبے کو جلد مکمل کرے۔

    مزید پڑھیں: سندھ کو ماں کہنے والوں نے آج سندھ کو بدحال کر دیا: فردوس شمیم نقوی

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ کو ماں کہنے والوں نے سندھ کو بدحال کر دیا، سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے فردوس شمیم نے کہا کہ صحت، صفائی، تعلیم کی صورت حال ابتر ہے، صوبے میں کرپشن آسمان سے باتیں کررہی ہے، سعید غنی کا شکار پور کے بچے کی ہلاکت میں حکومت کے بجائے ماں باپ کو قصور قراردینا باعث شرم ہے.

  • عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، عثمان بزدار

    عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کر رہی ہے جو ماضی میں نہیں کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی، انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے، اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید کی پرواہ نہیں، عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں ، میرا سرمایہ عام لوگ ہیں ،ان کے مسائل ذاتی طور پر سنتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق ادوارمیں اشرافیہ کو نوازا گیا، سابق ادوارمیں نمائشی منصوبوں پروسائل ضائع کیے گئے، ہماری حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں پر فوکس کیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، میں خود دورے کرکے بھی عام آدمی کے مسائل کا جائزہ لیتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اور ایجنڈا لے کر نہیں آئے صرف عوامی خدمت ہمارا مقصد ہے، حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کر رہی ہے جوماضی میں نہیں کیے گئے۔

  • آزادی مارچ میں فضل الرحمان کو شکست ہوگی، علی امین گنڈا پور

    آزادی مارچ میں فضل الرحمان کو شکست ہوگی، علی امین گنڈا پور

    اسلام آباد: وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کو شکست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد آزادی مارچ والے قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہوں گے، باشعور عوام فضل الرحمان کے ذاتی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کے لوگوں نے ہی رد کردیا ہے، ان کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے، مولانا طلبا کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے ہمیشہ مذہب کا سہارا لیا ہے، ان کو اسلام آباد کی یادیں ستا رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کا اعلان

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کے کردار کی عوام معترف ہے، عمران خان عالمی سطح کے لیڈر بن کر سامنے آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں، ہمایوں اختر خان

    وزیراعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دن رات کی محنت سے نہ صرف پاکستان کو اندھیروں سے نکالا ہے بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی نوعیت مختلف ہونے کی وجہ سے کبھی متحد نہیں ہو سکتیں اور ان کی فرینکونسی تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران اپنی طرف سے تو ملک کو اندھے کنویں میں دھکیل کرگئے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے دن رات کی محنت سے نہ صرف پاکستان کو اندھیروں سے نکالا ہے بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے آگاہ ہیں کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملک کو جس جانب گامزن کر رہی ہے، آنے والے چند سالوں میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا جس کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں بہتری کی جانب پیشرفت کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سوائے اپنی کرپشن پر واویلا کرنے کے کوئی کام نہیں ہے، اس لیے کبھی آزادی مارچ، کبھی لاک ڈاﺅن اور کبھی مشاورت کے نام پر چھُپن چھپائی کھیل رہی ہیں۔

  • صحت کے شعبے میں سہولتیں پیدا کرنے کے لیے  تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، یاسمین راشد

    صحت کے شعبے میں سہولتیں پیدا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، یاسمین راشد

    لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی کرپٹ حکومت نے جعلی صحت اسکیموں سے اربوں روپے کمائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وینٹی لیٹرزکی تقسیم کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری میاں شکیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آصف طفیل اورٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹراختر رشید ودیگرافسران نے شرکت کی۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سابق کرپٹ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے وینٹی لیٹرز کو روک لیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دوسواناسی وینٹی لیٹرز کو پنجاب کے مختلف ٹیچنگ اسپتالوں میں ضرورت کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران تقسیم کردیا جائے گا۔ ایک ہفتے کے دوران تمام وینٹی لیٹرز کو فعال کر دیا جائے گا۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ ن لیگ کی کرپٹ حکومت نے جعلی صحت اسکیموں سے اربوں روپے کمائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی عوام کے لیے صحت کے شعبے میں سہولتیں پیدا کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

  • کراچی، فردوس شمیم نقوی کے کوآرڈینیٹر کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں فردوس شمیم نقوی کے کوآرڈینیٹر کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال پٹیل اسپتال کے قریب تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے کوآرڈینیٹر ریحان غوری کو 3 ملزمان نے اغوا کرنے کی کوشش کی، ملزمان ریحان غوری کو گھسیٹتے رہے، مبینہ ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی شاہنواز کی ہوائی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے۔

    [bs-quote quote=” ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس شمیم نقوی”][/bs-quote]

    مبینہ ٹاؤن تھانے کے باہر پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کوآرڈینیٹر ریحان غوری حملے میں بال بال بچے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پٹیل اسپتال کے قریب ملزمان نے ریحان کے اغوا کی کوشش کی، 3 ملزمان دو موٹر سائیکلوں میں سوار تھے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ پر ملزمان ایک موٹر سائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے، ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اغوا کی کوشش ہے یا اسٹریٹ کرائم ابھی تفتیش جاری ہے۔