Tag: تحریک انصاف

  • کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے، بابر اعوان

    کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افرا تفری چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو 5 سالہ حکمرانی کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، ن لیگ، پی پی ناکامی کے بعد مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اخبارات میں شائع خبر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ حکومت سے متعلق نہیں ہے، گزشتہ ادوار کی آڈٹ رپورٹس کو موجودہ دور حکومت سے جوڑا جارہا ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ 2 سابق وزرا، پارلیمانی سیکریٹری نے جھوٹی خبروں کا آغاز کیا، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹس گزشتہ حکومت کے سیاہ کارنامے ہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف اداروں کو کارروائی کرنی چاہئے۔

    مزید پڑھیں: کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، بابر اعوان

    انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبر کی ترویج الیکٹرانک کرائم ہے، جھوٹی خبر کی ترویج پر ایف آئی اے کو کارروائی کرنی چاہئے، خسارے میں کمی، درآمدات میں اضافہ بہتر معیشت کے اعشاریے ہیں۔

    بابر اعوان کے مطابق حکومت اسحاق ڈار کی طرح جعلی اعداد و شمار دے کر قوم کو دھوکے میں نہیں رکھے گی، اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے تو یہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہوگی۔

  • حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، ظفر مرزا

    حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھرمیں 10 ہزارڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    ڈآکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پنجاب میں 2363، سندھ 2258، کے پی 1514، بلوچستان میں 1752 مریض ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کی صورت حال پرمکمل نظرہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 70 فیصد مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے، ڈینگی کے پھیلنے کی وجوہات کو جانے کی کوشش کریں گے۔

    ڈآکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جاتی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، ڈینگی سے متعلق معلومات کے لیے ہاٹ لائن مختص کردی گئی۔

    ڈینگی کے تدارک کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا، ڈاکٹر ہارون جہانگیر

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا تھا کہ شہری محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈینگی کے تدارک کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے-

  • تحریک انصاف ملک میں پہلی مرتبہ حقیقی عوامی نمائندگی پر مشتمل بلدیاتی نظام لا رہی ہے، حاجی گلزار اعوان

    تحریک انصاف ملک میں پہلی مرتبہ حقیقی عوامی نمائندگی پر مشتمل بلدیاتی نظام لا رہی ہے، حاجی گلزار اعوان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی گلزار اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف صحیح معنوں میں عوام کو با اختیار بنائے گی-

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں پہلی مرتبہ حقیقی عوامی نمائندگی پر مشتمل بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس میں عوام کو بااختیار بنا کرشریک اقتدار کیا جائے گا-

    انہوں نے کہا کہ عوام کا استحصال کرنے والے نظام نے جڑیں اتنی مضبوط کرلی ہیں کہ اسے اکھاڑنے کے لیے بہت زیادہ محنت، خلوص، لگن اور دیانت و ایمانداری کی ضرورت ہے-

    حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ موجودہ مشکلات عارضی ہیں اور حکومت کے اقدامات کی بدولت بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا-

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اس سے قبل جس جس نے بھی بلدیاتی سسٹم کو تبدیل کیا اور عوام کو شریک اقتدار کرنے کے نعرے لگائے وہ سب جھوٹ اور فریب تھا ان کی نیت ہی نہیں تھی کہ وہ عوام الناس کو با اختیار بنا کر شریک اقتدار کریں-

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صحیح معنوں میں عوام کو با اختیار بنائے گی اور بلدیاتی سطح سے عوام کے منتخب نمائندوں کی ایسی سیاسی اور معاشی تربیت ہوگی جو آگے چل کر انہیں سیاست کے قومی دھارے میں کامیاب بنائے گی-

  • نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا محور اور تحریک انصاف کے ویژن کا عکاس ہے، راجہ بشارت

    نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا محور اور تحریک انصاف کے ویژن کا عکاس ہے، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وعدے کے مطابق کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کی لوکل گورنمنٹ ٹرانزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر ہاﺅسنگ میاں محمودالرشید، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سابقہ بلدیاتی نظام سے نئے بلدیاتی نظام میں منتقلی کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

    راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ بلدیات پنجاب میں باقاعدہ ٹرانزیشن سیل قائم کیا گیا ہے جس میں چھ ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں۔

    وزیر قانون پنجاب نے ہدایت کی کہ حد بندی میں احتیاط کی جائے کہ کسی موضع کی سابقہ حدود تبدیل نہ ہوں، ٹرانزیشن کا کام شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے اور کابینہ کمیٹی کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق بلدیاتی انتخابات وعدے کے مطابق کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا محور اور تحریک انصاف کے ویژن کا عکاس ہے، نئے بلدیاتی نظام صوبہ بھر میں نچلی سطح پر حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

  • فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    کراچی : پی ٹی آئی نے سندھ میں شہریوں کے حقوق کے لیے سندھ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا، فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہریوں کے حقوق کے لیے تحریک انصاف سندھ نے صوبائی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، عدالت سے کہیں گے کہ آرٹیکل ایک سوچوراسی کے تحت سندھ حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔ آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل کے حل کیلیے وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹرٹیجک کمیٹی نے کام شروع کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آجائیں گی۔

  • بلاول نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنے دل کی بات کردی، فردوس شمیم نقوی

    بلاول نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنے دل کی بات کردی، فردوس شمیم نقوی

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنے دل کی بات کہہ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چور ہے انہوں نے صوبے کو برباد کردیا ہے، بلاول سندھو دیش کی بات کرکے دل کی بات زبان پر لے آئے ہیں۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی سندھ کا تاج ہے تو پہلے تاج کو سنبھالا جاتا ہے پھر کسی اور کو سنبھالتے ہیں، شہر قائد کو جو 600 ملین پانی کی بات ہوئی تھی پتا نہیں کب ملے گا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کراچی اسٹریٹجک کمیٹی اپنا کام شروع کرچکی ہے، صوبے کو دولخت کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سندھ کو الگ کرنے کی بات کرنے والے کی مذمت کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو حکومت کی مخالفت میں ملک توڑنے کی باتیں کرنے لگے

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آئین پاکستان کہتا ہے ملکی سالمیت پر حملہ کرنے والا غدار ہوگا، جو شخص ملکی سالمیت پر بات کرے گا اسے غدار کہیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جو بھی صوبے کی پامالی کی بات کرے گا وہ ملک دشمن کہلائے گا، اس حوالے سے ایک قرارداد پیر کو اسمبلی میں پیش کریں گے۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمیں اپنی عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے، کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کل بنگلہ دیش بنا تھا، اگر حکومت کی موجودہ روش نہ بدلی تو سندھو دیش، سرائیکی دیش اور پختونوں کا دیش بھی بن سکتا ہے.

  • پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے پر اتفاق

    پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی آئین سے صدر کا عہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، آئین ساز کمیٹی نے مرکزی صدر اور صوبائی صدور کے عہدے ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی آئین ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عامرکیانی، شاہ محمود قریشی، اسدعمر، پرویز خٹک،بابر اعوان، فواد چوہدری، شیریں مزاری اور ارشد داد بھی شریک تھے۔

    پی ٹی آئی کے کی آئین ساز کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف میں صدر کا عہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    کمیٹی نے مرکزی صدر اور صوبائی صدور کے عہدے ختم کرنے کی تجویزدی، اس کے علاوہ کمیٹی نے ملک بھر میں ریجنل صدور کے عہدے بحال کرنے کی سفارش کی۔

    اجلاس میں اسلام آباد کے تین حلقوں میں تین مختلف تنظیمیں بنانے کی تجویز دی گئی، کمیٹی نے متفقہ طور پر تجاویز کی منظوری دے دی، کمیٹی کی سفارشات کی حتمی منظوری عمران خان بطور چیئرمین دیں گے۔

  • گزشتہ پالیسیوں سے کاشت کاروں کے گھروں کے چراغ بجھ گئے، جہانگیرترین

    گزشتہ پالیسیوں سے کاشت کاروں کے گھروں کے چراغ بجھ گئے، جہانگیرترین

    لودھراں: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ زراعت کو پھرمعیشت میں صحیح کردار ادا کرنے والا شعبہ بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے زراعت ایمرجنسی پروگرام کے تحت مرغی پال اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس پندرہ سال میں زراعت کا اتنا بڑا پروگرام شروع نہیں کیا گیا۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ پالیسیوں سے کاشت کاروں کے گھروں کے چراغ بجھ گئے، زراعت کو پھرمعیشت میں صحیح کردار ادا کرنے والا شعبہ بنائیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گھریلو مرغبانی آمدنی کا ایک ذریعہ بنے گی، ٹراؤٹ کی پیدواربڑھانے کے پہلے پروگرام کا افتتاح 5ستمبرکو ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد کرنی اور کاشت کاروں کی آمدنی بڑھانی ہے، ایک سال کے بعد ہم تمام منصوبوں کی پیشرفت دیکھیں گے۔

  • مودی نے کشمیر پرجبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری کو للکارا ہے، کرامت علی کھوکھر

    مودی نے کشمیر پرجبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری کو للکارا ہے، کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے محصور کشمیریوں کی سنگین صورت حال کا نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ مودی نے کشمیر پر جبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو للکارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے سفاک مودی کو سبق سکھانے کے لیے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے لڑے گی، عالمی ادارے محصور کشمیریوں کی سنگین صورت حال کا نوٹس لیں۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انسانی ومذہبی حقوق کی عالمی تنظیمیں سفاک مودی سرکار کے خلاف میدان میں نکلیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 26ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 26ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، عبدالحفیظ شیخ

    خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، عبدالحفیظ شیخ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگارہو رہا ہے، متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی کی ضرورت ہے، خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ ترقی کرے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگارہو رہا ہے، چین پاکستان کا بڑا اقتصادی شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ روزگارکی فراہمی کے لیے اقتصادی ترقی ناگزیرہے۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، پاکستان معاشی تبدیلی کے ایجنڈے کی طرف گامزن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اینٹی کرپشن ایجنڈا اپنایا ہوا ہے، مالی خسارہ کم ہوا اور برآمدات بڑھتی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا۔