Tag: تحریک انصاف

  • سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی، ہمایوں اخترخان

    سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی، ہمایوں اخترخان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی سیاست کی عمارت کرپشن کی بنیادوں پر کھڑی تھی جو زمین بوس ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نڈر اور حوصلہ مند شخص ہیں اور ان کی یہ خصوصیات ان کی پوری ٹیم کے لیے تقویت کا باعث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ، سڑکوں پر دھرنا دے یا ڈرائنگ میں بیٹھک لگائے انہیں عوام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی اور ناکامی ان کا مقدر ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جس طرح پوری دنیا کو انگیج کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اسی وجہ سے بھارت میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

    ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بروقت اقدامات کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ عالمی دنیا میں اجاگر ہوا ہے جس سے امید کی کرن بھی پیدا ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی اور اس کے برعکس اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی گئی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد معیشت کی ترقی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے اورآج ہماری معیشت کو سمت مل چکی ہے اور انشا اللہ وہ وقت آئے گا جب پاکستان کا شمار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوگا۔

  • ’مریم صفدر کی گرفتاری انوکھی بات نہیں‘

    ’مریم صفدر کی گرفتاری انوکھی بات نہیں‘

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی گرفتاری کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے بلانے کے باوجود محترمہ پیش نہیں ہوئیں، گرفتاری کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیا ہوا اربوں روپیہ تحائف کی صورت میں بانٹا گیا تھا، حلوائی کی دکان پر نانا جی فاتحہ والا ماحول بنا رکھا تھا۔

    صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پکڑے لوٹ مار پر جاتے ہیں نعرے جمہوریت کے لگاتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نئے پاکستان میں بے لاگ احتساب ہورہا ہے، لوٹا ہوا سارا پیسہ واپس پاکستان آئے گا۔

    مزید پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیب کی ٹیم نے حراست میں لیا ہے، گرفتاری چوہدری شوگر ملز کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں ایک ملزم یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، کل احتساب عدالت میں یوسف عباس اور مریم نواز کو پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کرنے کا ایک گڑھ رہا، جس کے بنانے کے لیے 15 ملین ڈالر قرض لیا گیا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو 2008 میں ساڑھے 7 ملین سے زاید شیئر ٹرانسفر کیے گئے تھے، انھوں نے 2010 میں یہ شیئرز یوسف عباس کو ٹرانسفر کر دیے تھے۔

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ: تحریک انصاف کا جمعے کو بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ: تحریک انصاف کا جمعے کو بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے بھارت کے غاصبانہ اقدام کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف نے جمعے کو اسلام آباد میں بڑے عوامی احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔

    پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ جمعے کو ڈی چوک میں جمع ہوں گے اور اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 پر وار کر کے بھارت قبضے کا نام نہاد جواز بھی کھو بیٹھا ہے، بھارت کے غاصبانہ قبضے کا واحد جواز سنہ 1952 کا دہلی معاہدہ تھا، سیکولر ازم کا نقاب چڑھانے کا حقیقی فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔

    سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر بزور طاقت قبضہ جمانے کی کوشش کی، پاکستان کے پاس اہل کشمیر کی جدوجہد کی معاونت کے تمام راستے کھلے ہیں۔ بھارت قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو شرمناک ایجنڈے کی تکمیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ کارکن تیاری کریں، جمعے کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • بارشوں میں حیدرآباد کی تباہی کے ذمہ دار وفاقی اور صوبائی محکمے ہیں، تحریک انصاف سندھ

    بارشوں میں حیدرآباد کی تباہی کے ذمہ دار وفاقی اور صوبائی محکمے ہیں، تحریک انصاف سندھ

    حیدرآباد : تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر صداقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ حالیہ برسات میں حیدرآباد کی تباہی کے ذمہ دار وفاقی اور صوبائی محکمے ہیں، حیسکو سمیت دیگر اداروں کی لاپرواہی کے حوالے سے شکایات پر وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر مد میں ملنے والی خطیر رقم میں سے صوبے پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔

    صداقت علی جتوئی نے کہا کہ حیدرآباد میں برسات سے ہونے والی تباہی پر گورنر سندھ نے پاک فوج کو بلایا فوج واحد ادارہ ہے جو مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کے لئے پہنچتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو 18ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات، این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ملنے والی رقم کا ایک پیسہ بھی سندھ پر خرچ نہیں ہوا تمام پروجیکٹ اور شعبے تباہی کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے پہلے بیان پر آج بھی قائم ہیں کرپشن کے خلاف کارروائی جاری ہے، عمران خان نے ملک و قوم کو پیسے واپس لا کر ملک کو خوشحال بنانے کا عزم کیا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حیسکو کو یرغمال بنایا ہوا ہے سندھ حکومت کے خاص لوگوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ غریب اور بل ادا کرنے والی عوام پر اس کا بوجھ ڈالا جارہاہے، ڈیٹکشن بلز کے ذریعے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔

  • عالمگیر خان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے، اسد عمر

    عالمگیر خان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے، اسد عمر

    کراچی: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمگیر خان کراچی کے مسائل کے لیے باہر نکلے تھے انہیں ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے فیریئر تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن چھپانے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کی بات کی تو پیپلزپارٹی والوں سے برداشت نہیں ہوا، پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کو لاک اپ کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ عالمگیر خان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے، گرفتار کارکنان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمگیر خان شہریوں کو پانی اور گندگی سے پاک شہر دینے کے لیے نکلا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان دوبارہ گرفتار، مقدمہ درج

    واضح رہے کہ آج شام فکس اٹ کے بانی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عالمگیر خان سعید غنی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پہنچے تھے جہاں پیپلزپارٹی کے مسلح افراد سے تصادم ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عالمگیرخان سمیت فکس اٹ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

    عالمگیر خان کو آرام باغ پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا تھا بعدازاں وہ فیریئر تھانے پہنچے تھے جہاں فیریئر تھانے کی پولیس نے انہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کررہے تھے پیپلزپارٹی کے مسلح افراد نے حملہ کیا، ان کے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے رکنے والا نہیں ہوں وزیراعلیٰ ہاؤس پر بھی احتجاج کریں گے۔

  • حکومت بیت المال کے زریعے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے کام کررہی ہے، قاسم خان سوری

    حکومت بیت المال کے زریعے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے کام کررہی ہے، قاسم خان سوری

    کوئٹہ : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ یتیم ونادار اور لاوارث بچوں کے بھی معاشرتی حقوق ہیں، اس سے منہ موڑنا ان کے حقوق کی پامالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان بیت المال بلوچستان کے زیر انتظام اسکول کا دورہ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسکول کے بچوں میں گھل مل گئے اور یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔

    اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے، اس میں معاشرے کے ہر فرد کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے۔

    قاسم سوری نے کہا کہ اللہ پاک نے کسی کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا, اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کے لیے ایسے اسباب وذرائع مہیا کر دیے ہیں کہ وہ آسانی کے ساتھ اللہ کی زمین پر رہ کر اپنی زندگی کے دن گزار سکے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یتیم ونادار اور لاوارث بچوں کے بھی معاشرتی حقوق ہیں، ان کی مکمل کفالت ان کے حقوق کی پاس داری ہے اور اس سے منہ موڑ لینا ان کے حقوق کی پامالی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیت المال کے زریعے یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم اور روزگار کے دن و رات کام کر رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ اور فلاحی کاموں کے وژن پر اترنے کی حتی الامکان کوششیں کر رہی ہے۔

  • صوبائی تنظیموں کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیا گیا

    صوبائی تنظیموں کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد: صوبائی تنظیموں کے بعد پی ٹی آئی اے کے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا بھی اعلان کردیا گیا جس کی منظوری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق عامر محمود کیانی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کردئیے گئے۔

    مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں احمد جواد کو سونپ دی گئی ہیں، ارشد داد سینئر نائب صدر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق عمر سرفراز چیمہ اور زاہد حسین کاظمی کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، ڈاکٹر ابو الحسن انصاری مرکزی سیکریٹری جنرل تعینات ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان نے پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں تنظیم نو کی منظوری دے دی

    صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمر فاروق مائر، نیک محمد خان اور خادم حسین وردک کو مقرر کیا گیا ہے، چوہدری اقبال آزاد کشمیر، حشمت اللہ گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکریٹری جرنل تعینات کیے گئے ہیں۔

    جوائنٹ سیکریٹریز نیلوفر بختیار، اعجاز رفیع بٹ اور کرنل امان اللہ کو مقرر کیا گیا ہے، ہمایوں جوگیزئی، شریف جوگیزئی اور خواجہ فاروق کو بھی جوائنٹ سیکریٹریز مقرر کیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ 31 دسمبر 2018 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی میں تنظیم نو کی منظوری دی تھی۔

  • پی ٹی آئی نے مراد علی شاہ کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

    پی ٹی آئی نے مراد علی شاہ کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف گھوٹکی میں سرکاری مشینری استعمال کرنے کے الزام میں ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔

    یہ درخواست پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے دائر کی، پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گھوٹکی میں سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ تین دن پہلے جام سیف اللہ کے پاس گئے اورسپورٹ مانگی۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ نے اپنے اس عمل سے الیکشن کمیشن پربراہ راست اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت حکومتی افراد الیکشن پراثرانداز نہیں ہوسکتے، لہٰذا ان کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

    حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت نے طے کرلیا ہے کہ ہرکام میں دو نمبری کرنی ہے، عمران خان گھوٹکی تعزیت کیلئے گئے تھے، کوئی میڈیا ٹاک نہیں کی۔

    وزیر اعظم نے مرحوم وفاقی وزیر علی محمد مہر کیلئے فاتحہ خوانی کی تھی، بعد ازاں نثار کھوڑو بھی پریس کانفرنس کرتے رہے لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا۔

  • مریم صفدر رو رہی ہیں، نواز شریف جیل میں آلو گوشت، کریلے گوشت کھارہے ہیں، فیاض الحسن

    مریم صفدر رو رہی ہیں، نواز شریف جیل میں آلو گوشت، کریلے گوشت کھارہے ہیں، فیاض الحسن

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر رو رہی ہیں، باپ جیل میں آلو گوشت،کریلے گوشت کھارہے ہیں، مریم صفدر نے اسٹار پلس کے ڈراموں کی کاپی کرکے رونا دھونا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے، نواز شریف کو اگر اتنی ہی خطرناک بیماری ہے تو گوشت کھائیں گے، گوشت کے ساتھ روزانہ چاول بھی کھائے جارہے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے کہتے تھے دل کی بیماریاں ہیں اب کہتے ہیں شوگر ہے، شوگر کا مریض کبھی چاول کے قریب نہیں جاتا، بی بی صفدر نے اعلان کیا چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑیاں پہنوں گی، قانون کے مطابق پروڈکشن آرڈر پر آیا شخص میڈیا ٹاک نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ہیرو ہیں، جب حمزہ شہباز نکر پہن کر کھیلا کرتے تھے اس وقت عمران خان ہیرو تھے، پرویز الٰہی سے مطالبہ کروں گا حمزہ شہباز کا پروڈکشن آرڈر منسوخ کریں۔

    مزید پڑھیں: بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کے لیے منی لانڈرنگ کی ہانڈی تیار کی، فیاض الحسن چوہان

    فیاض الحسن نے کہا کہ جس طریقے سے آپ آئے تھے اسی طرح عمران خان آئے ہیں، مریم صفدر سے درخواست ہے والد کی بیماری پر سیاست نہ کریں، دنیا کا ہر ڈاکٹر مریض کو تلقین کرتا ہے آرام کریں، نواز شریف کا کیس دوسرا ہے روزانہ ملاقاتیں کررہے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ کہتے ہیں نواز شریف کو مرسی نہیں بننے دیں گے کہاں إرسی کہاں گنگو تیلی، میک اپ والی سرکار عوام سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف جیل میں پپیتے اور خربوزے سے ناشتہ کرتے ہیں، ان کو کچھ ہوا تو اس کی وجہ غیرضروری شاہی کھانا ہوگا، شوگر کا مریض کبھی چاول نہیں کھاتا، نواز شریف 11 روز چاول کھا رہے ہیں۔

  • ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے، وزیراعظم

    ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم نے نام پیغام میں کہا کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار ارب روپے پر گیا، قرضہ بڑھنے سے آدھا ٹیکس سود کی ادائیگی پر گیا، ہم قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ آج ہم قرضہ ماضی کے قرض پر سود ادا کرنے کے لیے لے رہے ہیں، حکومت اور عوام ایک نہیں ہوں گے تو قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کی چوری ختم کرنے میں مجھے عوام کی مدد چاہئے، بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کا عوام کے پاس سنہری موقع ہے، قرضوں کے دلدل سے نکلنے کے لیے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلے سال ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے اکٹھا کرنا ہے، 2005 میں زلزلہ، 2010 میں سیلاب آیا ہم مل کر مشکل سے نکلے، قوم فیصلہ کرلے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب سے زائد پیسہ اکٹھا کرسکتے ہیں، 30 جون تک اثاثے ظاہر کیے جاسکتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کرپشن کا خاتمہ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے، ایف بی آر کے پاس تمام تفصیلات موجود ہیں، میں نہیں چاہتا کہ عوام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔