Tag: تحریک انصاف

  • ڈالرکے مقابلےمیں روپے کا گراؤعام لوگوں پرمزید بوجھ بنے گا، شہبازشریف

    ڈالرکے مقابلےمیں روپے کا گراؤعام لوگوں پرمزید بوجھ بنے گا، شہبازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مسائل سے معیشت کو نکالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی وضاحت کیسے کریں گے؟۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کی نوید سنائے گا، ڈالرکے مقابلےمیں روپے کا گراؤ عام لوگوں پرمزید بوجھ بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس معیشت کوچلانے کے لیے منصوبہ بندی نہیں ہے، حکومت کے پاس مسائل سے معیشت کو نکالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    شہبازشریف کاحکومت سےنیابجٹ پیش کرنےکامطالبہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے ساتھ پورٹ قاسم میں ساڑھے 12 سو میگا واٹ کے منصوبے، ہائیڈرو پاور اور دیگر سڑکوں کے منصوبوں پر معاہدے کیے۔ انہوں نے بجٹ 20-2019 مسترد کر دیا تھا۔

    قائد حزب اختلاف نے نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں مئی 2018 کی سطح پر لانے، مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے کرنے، تیل اور گھی پرعائد ٹیکس واپس لینے، گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ اور ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ والے کوٹیکس استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، شفقت محمود

    حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح وبہود اور خوشحالی کے لیے شفاف انداز میں کام کررہی ہے۔

    شفقت محمود نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اور کاروبار دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات معیشت کے لیے اچھا شگون ہیں۔

    انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام اورکاروباردوست قراردیتے ہوئے کہاکہ معیشت کی بہتری اوراستحکام کے لئے مشکل فیصلے کئے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت حسابات جاریہ کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ معیشت کے لئے اچھاشگون ہے۔

    خوشی ہوتی ہے پاکستان میں تعلیم میں بہتری آرہی ہے، شفقت محمود

    یاد رہے کہ 19 اپریل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ قوم اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

    بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، والد اور بھوپھی جن الزامات میں گرفتار ہوئے بلاول کو منہ چھپانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے بلاول بھٹو کی جانب سے والد اور پھوپھی کی کرپشن کا دفاع کیا جارہا ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ بلاول کو مشرف اور عمران خان کے دور میں فرق پتا چل جانا چاہئے تھا، مشرف کے دور میں این آر او ملتا تھا، عمران خان کے دور میں نہیں، پی ٹی آئی حکومت میں سب چور جیل جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں باورچیوں سمیت پورا خاندان لندن، جدہ بھاگ جاتا تھا، پرویز مشرف نے ڈیل کی تھی عمران خان ڈھیل بھی دینے کو تیار نہیں ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن اور احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول، وزیراعظم اور حکومت پر تنقید کے بجائے کیسز کی پیروی کریں۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کے ہر دور کا مقابلہ کیا یہ کیا چیز ہیں، حکومت غریبوں کا معاشی قتل کررہی ہے ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی حکومت کو آج بھی گراسکتے ہیں مگر نہیں گرا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

  • تمام جعلی اکاؤنٹس کا سراغ بلاول اور زرداری ہاؤس سے نکلتا ہے، فواد چوہدری

    تمام جعلی اکاؤنٹس کا سراغ بلاول اور زرداری ہاؤس سے نکلتا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام جعلی اکاؤنٹس کا سراغ بلاول اور زررداری ہاؤس سے نکلتا ہے، عوام کو پتا ہے پیپلزپارٹی کے لوگ اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کا تعلق حکومت سے نہیں ہے، مقدمات 2015 میں ن لیگ کی حکومت میں قائم کیے گئے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے 2016 میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق بیان دیا، چوہدری نثار نے کہا تھا جعلی اکاؤنٹس کا تعلق بلاول ہاؤس سے ہے، عدالت نے نوٹس لے کر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا، ایف آئی اے نے رپورٹ میں 16 ریفرنسز کی سفارش کی تھی۔

    مزید پڑھیں: قوم نوافل ادا کرے کہ بڑے مگرمچھ گرفتار ہو رہے ہیں: شوکت یوسفزئی

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے بینکنگ کورٹ پھر نیب اور اب ہائیکورٹ تک مقدمہ سنا گیا، یہ تقریباً 6 ہزار کروڑ روپے کا معاملہ ہے، 5 ہزار کے قریب اکاؤنٹس کی چھان بین ہوئی، 31 جعلی نکلے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ کی وجہ احتساب کو منطقی انجام تک پہنچانا تھا، کیسز کو منطقی انجام تک پہنچا کر پیسے برآمد کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کے پاس احتجاج کے لیے کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عوام آصف علی زرداری اور نوازشریف کی کرپشن بچانے کے لیے کیوں نکلیں گے۔

  • کراچی کے مسائل : تحریک انصاف نے سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا

    کراچی کے مسائل : تحریک انصاف نے سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا

    کراچی : شہر میں پانی کی قلت اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کراچی میں تحریک انصاف نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دی، مسائل حل نہ ہونے پر وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں پانی کے بحران اور شہری مسائل حل نہ ہونے پر تحریک انصاف سڑکوں پر آگئی، تحریک انصاف کراچی کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کے پہلے روز پاور ہاؤس سے ناگن چورنگی تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا گیا۔

    ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کررہے تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پانی دو اور شہر کے مسائل حل کرو، شرکاء نے مسائل حل نہ ہونے پر وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور کراچی سمیت سندھ بھی مسائل کا شکار ہے۔

    شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مسائل فوری طور حل نہ کیے گئے تو وزیراعلی ہاؤس پر بھی دھرناہوگا۔

  • ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا: جہانگیرترین

    ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا: جہانگیرترین

    لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر جلد قابو پالیں گے، ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔

    پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا لودھراں میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوامی مفادات کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوش حالی کا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت کسان دوست ہے۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پہلی بار گندم کا پورا معاوضہ ملا، کاشتکاروں کی فلاح اور تحفظ کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے۔

    خواجہ آصف کی تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل

    جہانگیرترین یقین دہانی کرائی کہ بےلوث خدمت میرا مشن ہے، اسے ہر صورت پورا کروں گا، نئے پاکستان میں لودھراں سمیت ہر ضلع کو یکساں ترقی دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح مخصوص شہروں کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے جائیں گے، خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • اپوزیشن کو عمران خان فوبیا ہوچکا ہے، شوکت یوسفزئی

    اپوزیشن کو عمران خان فوبیا ہوچکا ہے، شوکت یوسفزئی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عمران خان فوبیا ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سو مرتبہ تحریک چلالے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، عوام کبھی چوروں کا ساتھ نہیں دے گی۔

    [bs-quote quote=” وزیراعظم عمران خان کو ملک ٹھیک کرنے کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شوکت یوسفزئی”][/bs-quote]

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا جن کو احتساب کا خوف ہو وہ کیا تحریک چلائیں گے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم، بلاول اور حمزہ ایک دن کی گرمی تک برداشت نہیں کرسکتے تحریک کیا چلائیں گے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک ٹھیک کرنے کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کے لیے امن ناگزیر ہے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ قبائلی اضلاع میں امن ہو۔

    مزید پڑھیں: ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی: شوکت یوسفزئی

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دشمن ایجنسیاں اور ملک پاکستان کے خلاف کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، مشکلات یقیناً ہیں لیکن ہم ان مشکلات سے نکل جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ چند لوگ دوبارہ پختونوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ’کیا پختون اسی لیے ہیں کہ بندوق اٹھائیں، لڑیں اور مریں‘۔

  • ملک بھر میں پی ٹی آئی کے تحلیل کیے گئے عہدوں اور تنظیم سازی پر پارٹی چئیرمین کو بریفنگ

    ملک بھر میں پی ٹی آئی کے تحلیل کیے گئے عہدوں اور تنظیم سازی پر پارٹی چئیرمین کو بریفنگ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی تشکیل نو کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کا پہلا اجلاس آج چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین کو تنظیم سازی پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تشکیل نو کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کو ملک بھر میں پی ٹی آئی کے تحلیل کیے گئے عہدوں اور تنظیم سازی پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، نعیم الحق، فواد چوہدری، مراد سعید، عثمان بزدار، عمران اسماعیل، شبلی فراز، شیریں مزاری، اور بابر اعوان نے شرکت کی۔

    سیکریٹری جنرل ارشد داد اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں اور شعبہ جات تحلیل

    کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی ملک گیر تنظیم نو کے حوالے سے اہم امور پر مفصل بات چیت کی گئی، اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ملک بھر میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی تھیں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اس حکم نامے کا اطلاق سیکریٹری جنرل، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری مالیات اور او آئی سی کے سیکریٹری پر نہیں ہوگا۔

  • کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، حکومت کا مقصد ٹیکس لگانا نہیں ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولیات دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے ہمراہ معروف صنعت کاروں، بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوئی، وفد میں آئی ٹی، دواساز، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، گارمنٹس، صنعتوں کے نمائندگان شامل تھے، ملاقات میں وزیر برائے منصوبہ بندی، مشیر خزانہ، مشیر تجارت، چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے۔

    صنعت کاروں کے وفد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری طبقے کا اعتماد حاصل کرنا ہمارے لیے اہم ہے، تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتیں کررہا ہوں، آئی ٹی کا شعبہ گڈ گورننس، عوام کی فلاح میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سٹیزن پورٹل : وزیراعظم کا غفلت برتنے والے افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم

    عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت کاروباری طبقے کی سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی برآمدات دنیا بھر میں دوسرے ممالک میں بننے والی مصنوعات سے معیار اور قیمت میں مقابلہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی نظام خصوصاً ٹیکس وصولیوں کے نظام پر کاروباری طبقے کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کررہے ہیں، مقصد ان پالیسیوں سے کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

  • ستمبر میں وزیراعظم کراچی میں 5 منصوبوں کا افتتاح کریں گے، عمران اسماعیل

    ستمبر میں وزیراعظم کراچی میں 5 منصوبوں کا افتتاح کریں گے، عمران اسماعیل

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ستمبر میں وزیراعظم عمران خان کراچی میں 5 منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 33 ملین کے منصوبے ہیں، 31 نئے پراجیکٹ ہیں، ساڑھے تین سو کے قریب منصوبے ختم کیے گئے ہیں، سندھ کے صرف 10 فیصد منصوبے ختم ہوئے، وزیراعظم ستمبر میں 5 منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ تین اسپتال عدالت کے فیصلے کے تحت سندھ سے وفاق کو گئے ہیں، تینوں اسپتالوں کو وفاق بہتر انداز میں چلائے گا، گیس رائلٹی کی مد میں 10 سال میں 78 ارب ملے وہ کہاں گئے۔

    مزید پڑھیں: گورنر سندھ نے پولیس ریفارمز ایکٹ اعتراضات لگا کر مسترد کردیا

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے سے متعلق وفاق تعاون کرے گا، این ایف سی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب دیکھنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال گرین لائن بس میں آپ سفر کرسکیں گے، سو نئی بسیں وفاق کراچی میں چلانا چاہتا ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پولیس ایکٹ میں سندھ حکومت نے 80 ایکٹ ختم کردئیے، نئے پولیس آرڈر میں آئی جی کا کردار پوسٹ مین کا ہے، ایسا نہیں ہے جو بل آٗے گا منظور کردوں گا، جیلوں کے بارے میں نئے قوانین کا بل منظور کرلیا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی کسی ایک صوبے کے خلاف کام نہیں کررہا ہے، اسپتالوں میں کرپشن کی نیب سے انکوائری کرائیں گے۔