Tag: تحریک انصاف

  • ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا، وزیراعظم

    ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی ہے، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

    [bs-quote quote=”احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیراعظم”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم کے ہمراہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے چند ماہ میں اقتصادی اور معاشی چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سارا شور شرابا صرف احتساب سے بچنے کے لیے کررہی ہے، اپوزیشن کے پاس نہ اسٹریٹ پاور ہے اور نہ عوامی حمایت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے چوروں کا احتساب ہوگا تو نچلی سطح پر کرپشن رکے گی، پوری قوم انصاف اور احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے، امید ہے جلد مفرور، اشتہاریوں کو وطن لاکر کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے قبائلی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، کابینہ نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، وزیراعظم نے قبائلی عوام کی ترقی کے لیے 102 ارب کے فنڈز مختص کیے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر واپس آئیں ہم ویلکم کہنے کے لیے تیار ہیں، آپ نے ملک کی سرحد کو نقصان نہیں پہنچایا تو واپس تشریف لائیں، مشکل وقت میں سب نے مل کر پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا ہے، معاشی ٹیم کے باعث روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این ایف سی سے بجٹ کا بڑا حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے، کابینہ کو ایکسپورٹ پالیسی سے متعلق بریف کیا گیا ہے، ایکسپورٹ پالیسی سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، اقدامات سے افواساز فیکٹری کم، اسٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کو مائنس کرنے کے خواہش مند خود مائنس ہو چکے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، سیگریٹ انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں زیادہ لایا جائے گا، پیسہ صحت پر خرچ کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کراؤن پرنس سے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی، سعودی شہزادے نے وزیراعظم کی درخواست پر حج کوٹہ بڑھایا، حکومت کا حج مشن ایک عبادت ہے، پہلے حج اسکینڈل بنتے رہے جو باعث شرمندگی کا باعث ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ اگر کرپشن کی ہے، تو پھرسزا بھی بھگتنا ہوگی، مغل شہنشاہ کی زندگی گزارنےوالوں کو آج قانون کاسامنا کرنے میں دقت کیوں ہے.

  • بلاول چاہتے ہیں کراچی کے اسپتال بھی اندرون سندھ جیسے ہوجائیں، خرم شیر زمان کا ردعمل

    بلاول چاہتے ہیں کراچی کے اسپتال بھی اندرون سندھ جیسے ہوجائیں، خرم شیر زمان کا ردعمل

    کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول چاہتے ہیں کراچی کے اسپتال بھی اندرون سندھ جیسے ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابقق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے 3 بڑے اسپتال سپریم کورٹ کے حکم پر وفاق منتقل ہوئے ہیں، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والا توہین عدالت کا مرتکب ہورہا ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کرنے والے بتائیں سندھ میں عوام کو کیا حقوق دئیے، روٹی، کپڑا اور مکان کے لالچ میں لوگوں کو ایڈز، بھوک، افلاس تحفے میں دیا، پیپلزپارٹی نے صحت کی ایمرجنسی لگا کر لاڑکانہ کو ایڈز کا گڑھ بنادیا۔

    انہوں نے کہا کہ تین اسپتالوں کے علاوہ ضلعی اسپتالوں کی بات کیوں نہیں کی جاتی ہے،سول اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، بلاول بھٹو احتجاج یا دھرنا دیں، وفاق اپنا نوٹیفکیشن واپس نہیں لے گا۔

    مزید پڑھیں: اسپتالوں پر نوٹی فکیشن واپس نہ لیا تو سندھ کے عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچوں گا: بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ نوٹیفکیشن کی واپسی کا مطالبہ دراصل عوام دشمن مطالبہ ہے، پیپلزپارٹی سیاسی مفاد میں عوامی مفاد بھول گئی ہے، بلاول اتحادی پی ٹی ایم کے افواج مخالف ایجنڈے کی حمایت کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے تین بڑے اسپتالوں پر حکومت نے اپنا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو سندھ کے عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم بھیک نہیں این ایف سی کے مطابق حق مانگ رہے ہیں، وفاقی حکومت ہمیں پانی کی کمی کا حساب نہیں دیتی، ون یونٹ لانے کی کوشش کی گئی تو پی پی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

  • حکومت کو مہنگائی ورثے میں ملی، عمر ایوب

    حکومت کو مہنگائی ورثے میں ملی، عمر ایوب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی وپٹرولیم عمرایوب خان نے کہا کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت تمام شعبوں میں اصلاحات کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

    عمرایوب نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی ورثے میں ملی اور اب وہ اس پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے بجلی وپٹرولیم نے کہا کہ حکومت ملک میں قابل تجدید توانائی لانے کے لیے پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ن لیگ دورمیں بجلی چوری روکنے کے لیے موثرپالیسی مرتب نہیں کی گئی‘ عمرایوب

    یاد رہے کہ 8 مارچ کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورمیں پاورسیکٹرکے لیے غلط فیصلے لیے گئے جس سے نقصان پہنچا۔

  • نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا، عثمان بزدار

    نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے خواتین بااختیاری نے ملاقات کی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا، خواتین کو با اختیار بنانے کے دعوے نہیں عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے، پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کو معاشی مضبوط بنائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور صحت کے نئے پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے۔

    تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

  • اپوزیشن نے مقابلے کا فیصلہ کیا ہے تو اچھا ہے ہم تیار ہیں: شیخ رشید

    اپوزیشن نے مقابلے کا فیصلہ کیا ہے تو اچھا ہے ہم تیار ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: ریلوے وزیر شیخ رشید نے اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف تحریک کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک چلانا ہر پارٹی کا حق ہے لیکن یہ آزمائے ہوئے اور دو نمبر لوگ ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہباز شریف والا فارمولا ہو۔

    ریلوے وزیر نے کہا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، آج ن لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل جانا ہے، ان کو کچھ نہیں ملنے والا، زرداری سے متعلق ن لیگ کے بیانیے کی بھی نفی ہو گئی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آج گھی، تیل ان ہی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے، سب ایک ہی ٹوکری میں جمع ہو گئے ہیں، یہ عمران خان کے لیے اچھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو رہی ہیں، ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی: حمزہ شہباز

    انھوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ پر بھی تنقید کی، کہا کہ دیکھنا ہے مولانا کتنے مولوی لانے میں کام یاب ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا ہے، جس کے بعد سیاسی ماحول میں خاصی ہل چل پیدا ہو گئی ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آج اکٹھی ہو رہی ہیں، ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔

  • 10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، عثمان بزدار

    10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتیں شفاف ہوتیں توآج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کوعوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب کے لیے ووٹ دیا، عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے 70 برس میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، 10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبوں کے نام پرعوام کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع کیا گیا، حکومتیں شفاف ہوتیں تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، لوٹ مار کا دورگزرچکا ہے، ہرسطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔

    عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح بلند و بانگ دعوے نہیں کیے، عوام کی خدمت کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، مایوس عناصر کی منفی سیاست 22 کروڑ عوام پہچان چکے ہیں۔

  • ملتان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے: وزیر خارجہ

    ملتان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے: وزیر خارجہ

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح ملتان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں ملتان میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو افسوس ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی اور وفاقی و صوبائی اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ ماضی میں ملتان میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو افسوس ناک امر ہے، ماضی میں ملتان کے فنڈ لاہور میں لگے جس کی وجہ سے یہاں احساس محرومی بڑھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کی گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت

    وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت سے ملتان میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے فنڈز مانگیں گے۔

    دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، وزیر خارجہ نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ساڑھے 3 ارب کی کرپشن ہوئی، اس کرپشن کی تحقیقات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے کرائیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کمپنی میں ساڑھے 3 ارب کی کرپشن میں سابق سیاسی قیادت ملوث رہی۔ انھوں نے ہدایت کی کہ کمپنی انتظامیہ سینیٹری ورکرز اور مشینری کی کمی پوری کرے اور شہر کو صاف کرے۔

  • ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، مراد سعید

    ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، وہ بھائی جو ایئرپورٹ لینے نہ پہنچا آج چھوڑ کر لندن فرار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو لوٹنے والے گاڈ فادر کی سیاست کی آخری رسومات جاری ہیں، گاڈ فادر کی سیاست کا جنازہ کوئی اور نہیں صاحب زادی نکال رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی سیاست جھوٹ، فراڈ، دھوکا دہی سے عبارت ہے، حضور یہ ہیں وہ ذرائع سے لے کر بیماری کے ڈرامے تک ہر تماشا فلاپ ہوا۔

    مراد سعید نے کہا کہ میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، بیماری کی آڑ میں ملک سے بھاگنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف رفو چکر ہوگئے: مراد سعید

    وزیر مواصلات نے کہا کہ اب انہیں لاہور کی سڑکوں پر بے جان سرکس لگانے کا خیال آیا، قوم میاں صاحب کا بیانیہ مسترد کرکے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ انہیں کرپشن اور کرپٹ کرداروں سے نفرت ہے، قوم چاہتی ہے ہر کرپٹ کردار کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ این آر او ملے گا نہ ہی کسی قسم کی ڈھیل ملے گی، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں ہے۔

  • اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ

    اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب ان کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے، عمر چیمہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر چیمہ نے شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کے بعد حزب اختلاف کو نیا قائد چننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر تو بھاگ گیا اب اراکین کو نیا لیڈر ڈھونڈنا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، عمر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے کرپٹ لیڈروں کی چوری بچانے کے لئے آ ٹھ ماہ پارلیمنٹ میں ہلڑ بازی کی۔

    عمر چیمہ نے  مزیدکہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف احتساب سے ڈر سے ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے، اپوزیشن اراکین شور مچاتے رہے اور چور رفو چکر ہو گیا۔ انہوں  نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیے کہ اس بار ایماندار اور باکردار لیڈر کا انتخاب کرے۔

    مزید پڑھیں : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے

    ؎واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے، جانے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں دس سے بارہ دن قیام کریں گے، اور علاج کے علاوہ اپنے پوتا اور پوتی سے ملیں گے، لاہور ہائی کورٹ نے چند روز قبل ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے : مراد سعید

    اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے شہباز شریف کے لندن میں‌ قیام کو طول دینے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آدھی شریف فیملی پہلے ہی بیرون ملک ہے، اب ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی رفو چکر ہوگئے۔