Tag: تحریک انصاف

  • کے پی اور وفاق میں اگلی حکومت ہم بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

    کے پی اور وفاق میں اگلی حکومت ہم بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان  نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور وفاق میں اگلی حکومت ہم بنائیں گے۔

    اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوقومی اسمبلی کی 150نشستوں سے زائد پر برتری حاصل ہے۔

    الیکشن کمیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معمول کےمطابق12بجے تک انتخابی نتائج آجاتے ہیں۔

    الیکشن ایکٹ کے مطابق2بجے تک الیکشن نتائج کا اعلان کرتا ہوتا ہے، ہمیں نتائج نہیں دیئے جارہے، کارکنان پرامن رہیں اور قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

  • تحریک انصاف نے ‘بلے کا انتخابی نشان’ واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی

    تحریک انصاف نے ‘بلے کا انتخابی نشان’ واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی اور کہا سپریم کورٹ اپنا 13 جنوری کا فیصلہ واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نےبلےکاانتخابی نشان واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی ، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست سینئر وکلا حامد خان اور علی ظفر نے دائر کی۔

    جس میں سپریم کورٹ سے بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ اپنا 13 جنوری کا فیصلہ واپس لے۔

    درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور پشاور ہائیکورٹ کا بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کا فیصلہ بحال کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےانٹراپارٹی انتخابات سےمتعلق حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا ووٹرز کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاسی جماعت بنانے اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق آئین پاکستان میں ہے۔

    پی ٹی آئی درخواست نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس لے کر اختیارات سے تجاوز کیا، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داران کیخلاف کارروائی کےبجائےبانی کیخلاف جیل جاکرکارروائی کررہاہے، بلے کا نشان واپس لینے کا معاملہ پورے سیاق و سباق میں دیکھا جانا چاہیے۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت ہائیکورٹ میں شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے، رجسٹرار آفس نےدرخواست کو 2423/2024 ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔

  • تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی ممبران نے عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن موخر کروانے کی درخواست کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی نے 5 فروری کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کیا گیا تھا۔

  • ہمارے ارکان پارٹی حیثیت سے نہیں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوسکتے ہیں، بیرسٹر گوہر

    ہمارے ارکان پارٹی حیثیت سے نہیں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوسکتے ہیں، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان پارٹی حیثیت سے نہیں آزادحیثیت سے کامیاب ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آزاد امیدواروں کو3 دن میں کسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، الیکشن کے بعد پلان سی بتائیں گے کہ اپنی جماعت میں رہنا ہے یا کچھ اور کرنا ہے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان پارٹی حیثیت سے نہیں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوسکتےہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے ہمارے ارکان پارٹی ٹکٹ حاصل نہیں کرسکے، دیکھتے ہیں الیکشن کے بعد کیا صورتحال ہوتی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد 3 دن میں کسی جماعت میں شامل ہوں گے اور ہمارےارکان کےپاس اپنی جماعت یا کسی اورجماعت میں جانےکاآپشن ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ووٹ کے تناسب سے ہی مخصوص نشستیں ملتی ہیں، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لیا گیا ہے پارٹی توتحلیل نہیں کی گئی۔

    اکبرایس بابر کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اکبر ایس بابر ہماری پارٹی کوہائی جیک نہیں کرسکتے اکبرایس بابرپاکستان تحریک انصاف کے رکن نہیں ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یقین ہے جن امیدواروں کوٹکٹ دیئے وہ ہمارےساتھ ہی رہیں گے، پی ٹی آئی کو اپنے امیدواروں کی وفاداری پر پورا یقین ہے۔

    بلاول کی تقاریر سے متعلق انھوں نے کہا کہ بلاول کو پڑھایا گیا ہے کہ ہمیشہ خریدوفروخت کرکےحکومت بناؤ، الیکشن کمیشن کویہ ہی کہہ رہے تھے کہ کرپشن کا راستہ کھل جائے گا، کہا تھا کہ انتخابی نشان دے دیں ورنہ ہارس ٹریڈنگ کاراستہ کھل جائے گا۔

    بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوری حکومت ہوگی جوکہےدوسرے لوگوں کو لے کرحکومت بنائیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی، ہمارےکئی امیدواروں سےکاغذات نامزدگی واپس دلوائے گئے، عدالت میں درخواست بھی دی کہ پی ٹی آئی کولیول پلیئنگ فیلڈدی جائے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : تحریک انصاف  کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

    الیکشن 2024 پاکستان : تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

    لاہور: تحریک انصاف کے لاہور کے قومی و صوبائی حلقوں کے حمایت یافتہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ، لاہور کے قومی و صوبائی حلقوں کے حمایت یافتہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

    این اے 117 میں علی اعجاز بٹر ، این اے 118 لاہور میں عالیہ حمزہ ،این اے 119 میں شہزادفاروق حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔

    این اے 120 لاہور میں عثمان حمزہ ، این اے 121 میں وسیم قادر ، این اے 122میں لطیف کھوسہ ،این اے 123میں افضال کریم کی حمایت کی جائے گی۔

    این اے 124میں ضمیر جھیڈوایڈووکیٹ ،این اے 125 میں راناجاویدعمر ،این اے 126میں ملک توقیر کھوکھر،این اے 127میں ظہیر کھوکھر حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔

    اس کے علاوہ این اے128میں سلمان اکرم راجہ ،این اے 129سے میاں محمد اظہر ،این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی کی حمایت کی جائے گی۔

  • تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ چیلنج

    تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ چیلنج

    اسلام آباد : تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی ، جس میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 209 کے تحت شائع کرے اور آرٹیکل 215 کے تحت الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کوانتخابی نشان’’بلا‘‘الاٹ کرے۔

    تاہم پی ٹی آئی کےانتخابی نشان سےمتعلق پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ آئےاٹھارہ گھنٹےگزرگئے، الیکشن کمیشن نےتاحال پی ٹی آئی کےانتخابی نشان ’’بلے‘‘کانوٹیفکیشن جاری نہ کیا۔

    پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، اپیل

  • تحریک انصاف کا ‘بلے کے نشان’ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    تحریک انصاف کا ‘بلے کے نشان’ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے بلے کے نشان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان بلے سے متعلق فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پشاورہائیکورٹ کےجج نےقانون کی غلط تشریح کی جس کےباعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا، عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں۔

    درخواست میں کہنا ہے کہ ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

    پشاور ہائیکورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا، کیس پہلے ہی ڈویژن بینچ کے سامنے مقرر تھا، ڈویژن بینچ سے پہلے سنگل بینچ فیصلہ کرنےکامجازنہیں تھا۔

    پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے اپیل پر فوری سماعت کی استدعا کرتے ہوئے کہا آج یا کل سماعت کی جائے۔

    اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ چند اہم درخواستوں پر دستخط کرنے آیا ہوں، سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے ہمیں سنا جائے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں لکھا تھا یہ اہم ترین معاملہ ہے،ہماری استدعا ہے اسکروٹنی کا وقت ختم ہو رہا ہے ٹکٹ تقسیم کرنےہیں، کوشش ہے جلد سے جلد یہ کیس لگے،اللہ کرےبلےکانشان ملے۔

  • تحریک انصاف سے ‘بلے کا نشان’ واپس لینے کا فیصلہ بحال

    تحریک انصاف سے ‘بلے کا نشان’ واپس لینے کا فیصلہ بحال

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال کردیا اور حکم امتناع واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں حکم امتناع کیخلاف نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال کردیا۔

    پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لے لیا۔

    اس سے قبل سماعت میں جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے تھے کہ زیرسماعت درخواست دیکھنے کا معاملہ دو رکنی بینچ دیکھے گا۔

    پی ٹی آئی وکیل نے دلائل میں کہنا تھا کہ اب تک چھبیس دسمبر کے حکم پر عمل نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائےگئے، جس پر اسے کالعدم قرار دیا گیا، الیکشن کمیشن نے پارٹی کو فہرست سے نہیں نکالا ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کوسنےبغیرعدالت کی جانب سے حکم امتناع جاری کرنے پراعتراض کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بلا واپس لیا تھا۔

  • تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز براہ راست دکھانے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز براہ راست دکھانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز براہ راست دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےکیسز کو براہ راست دکھایا جائے۔

    پی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 70سال کی عمر تک ایک مقدمہ نہیں تھا اور آج 200مقدمےہیں، ہماری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ انصاف کا بول بالا کریں۔

    خیال رہے جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس اپنے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

    بعد ازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر 2 رکنی ججز کمیٹی بنائی تھی ، جسٹس محمد علی مظہر 2 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ کمیٹی کے ممبر ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی سپریم کورٹ مقدمات کی کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرے گی اور ججز کمیٹی کی رپورٹ پر فل کورٹ اجلاس دوبارہ ہوگا۔

  • تحریک انصاف کا سائفر مقدمے کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا سائفر مقدمے کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے سائفر مقدمے کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقدمے میں رہائی سے پہلے دوسرےمیں گرفتاری ڈال دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کےاجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کورکمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

    پی ٹی آئی کورکمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سائفرمقدمہ بھونڈا،بےمعنی ہے اوپن ٹرائل کیاجائے، سائفرمقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی پر180 جھوٹے مقدمات میں ایک ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاست پر قابض ماورائے آئین عناصرچیئرمین کوقیدمیں رکھنےپربضد ہیں، سائفرمقدمےمیں خصوصی عدالت کافیصلہ قانون سے یکسر متصادم ہے، سائفر مقدمے میں فیصلہ ضابطہ فوجداری کی مکمل نفی ہے۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ ضابطہ فوجداری کےتحت جسمانی وعدالتی ریمانڈکیلئےملزم کوپیش کرنالازم ہے، اٹک جیل میں قیدچیئرمین پی ٹی آئی کوخصوصی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رہائی کے حکم سے پہلے نہیں دیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق خصوصی عدالت کےفیصلے پر سماعت کی تاریخ اوروقت تک درج نہیں، ایک مقدمےمیں رہائی سے پہلے دوسرے میں گرفتاری ڈال دی گئی، ایسے گرفتاری چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ذیلی عدالتوں کا قانون سے مسلسل انحراف لمحہ فکریہ ہے، ماورائے دستور و قانون اقدامات ملک کو سنگین خطرات میں دھکیل رہے۔