Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفد تشکیل دے دیا

    تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفد تشکیل دے دیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفدتشکیل دے دیا ہے، ملاقات میں آئندہ الیکشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے ، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفدتشکیل دے دیا ہے۔

    وفد میں بیرسٹرعلی ظفر،عمیرنیازی اورنیاز اللہ نیازی شامل ہیں ، وفد الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرے گا۔

    ملاقات میں آئندہ الیکشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور تحریک انصاف کا وفد پارٹی کی طرف سےعام انتخابات کیلئے تجاویز پیش کرے گا۔

    گذشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ملاقات کے لیے دعوت نامے بھجوائے تھے ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کو مشاورت کے لیے آج بلا رکھا ہے جبکہ شہباز شریف کو پچیس اگست اور آصف علی زرداری کو انتیس اگست کو بلایا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کا وفد دن دو بجے اور جے یو آئی کا وفد تین بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ملاقات کرے گا۔

  • سابق ایم این اے منزہ حسن نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

    سابق ایم این اے منزہ حسن نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

    لاہور: سابق ایم این اے منزہ حسن نے 9 مئی کے واقعے کے بعد آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق قانون ساز منزہ حسن نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کی۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منزہ حسن کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد استخام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما، ٹکٹ ہولڈرز اور سابق قانون ساز پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

    حال ہی میں پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل (ریٹائرڈ) ہاشم ڈوگر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر سابق قانون سازوں نے 9 مئی کے واقعے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

  • شبر زیدی کے حالیہ انٹرویو پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل

    شبر زیدی کے حالیہ انٹرویو پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کےانٹرویوپر کہا کہ شبر زیدی کےبےبنیاد دعوے ایک الجھے ہوئے ذہن کی نشانیاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کےانٹرویوپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شبرزیدی کی گفتگوحقائق کےخلاف ،مسخ تاثرات قائم کرنےکی کوشش ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شبر زیدی کےبےبنیاد دعوے ایک الجھے ہوئے ذہن کی نشانیاں ہیں، دعوؤں کوحقیقی مان لیا جائے تو شبرزیدی خود ان کی زد میں آتے ہیں۔

    تحریک انصاف نے کہا کہ شبرزیدی نےتحریک انصاف کی معاشی حکمت عملی پراعتراضات داغے، وہ تنقید کرنےسےقبل حقائق پرنگاہ ڈالتےتوبہترہوتا۔

    ترجمان کے مطاقب شبرزیدی بے بنیاد الزامات کےبجائےقومی مباحثےمیں حقائق کی بنیادپرگفتگوکریں، انھوں نےایک متعصب اینکر کے ساتھ مل کرجھوٹ پھیلائے، شبرزیدی سالانہ اقتصادی سرویزاورآئی ایم ایف رپورٹ مطالعےکیلئےوقت نکالیں۔

  • تحریک انصاف پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    تحریک انصاف پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پٹیشن دائر کردی، عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔

    درخواست میں پی ٹی آئی پرریاست ،ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں پرپابندی کی استدعا کی گئی ہے اور تحریک انصاف کیخلاف قانونی سرگرمیوں کو بھی پابندی کے لئے جواز بنایا گیا ہے۔

    عون چوہدری کی جانب سے درخواست میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اداروں،شہداکی یادگاروں پرحملے کو بھی پابندی کیلئےجواز بنایا گیا ہے۔

  • تحریک انصاف  کا آئی ایم ایف پروگرام پر ردِ عمل آگیا

    تحریک انصاف کا آئی ایم ایف پروگرام پر ردِ عمل آگیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا معاہدے تک پہنچنے کیلئے قوم ایک سال سے پی ڈی ایم کی نااہلی کا بوجھ برداشت کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اورکابینہ معاہدےپرایسےجشن منارہےجیسے3 ارب ڈالرخیرات کی صورت ملنےوالےہوں، پی ڈی ایم کے مطابق تمام معاشی مسائل کا حل صرف آئی ایم ایف پروگرام میں ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں یہی لوگ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کوملک دشمنی قرار دیتے تھے، معاہدے تک پہنچنے کیلئے قوم ایک سال سے پی ڈی ایم کی نااہلی کا بوجھ برداشت کر رہی ہے ، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ 12 جولائی کو اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

    پی ٹی آئی نے کہا کہ روس سےسستا تیل آنے کے باوجود ڈیزل کی قیمت میں 7روپے50پیسےاضافہ کیاگیا، اسحاق ڈار خود بتا چکےپٹرولیم لیوی کی مد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں گی۔

    ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کا طےہونا مثبت پیش رفت ہے لیکن اس کے آگے کیا کرنا ہے؟ حکومت کے پاس کوئی فنڈز نہیں، ترجیح صرف آئی ایم ایف اوردیگر ممالک سےرقم اکٹھی کرنا ہے، ترجمان

    تحریک انصاف نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات کے حوالےسے پی ڈی ایم حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، ایسا لگتا ہے حکومت کاپلان بی محض بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو سدھارنا ہے۔

  • میاں جلیل شرقپوری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

    میاں جلیل شرقپوری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تحفظات سے 9 مئی سے قبل ہی سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو آگاہ کر دیا تھا، 9 مئی کے واقعات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے، ان حالات میں تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔

  • پی ٹی آئی کا ٹکٹ عمران خان کو واپس کرتا ہوں، ایک اور رہنما کا پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا ٹکٹ عمران خان کو واپس کرتا ہوں، ایک اور رہنما کا پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان

    اسلام آباد : ایک اور رہنما عبدالرزاق خان نیازی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا قیادت کی سپورٹ نہ ہو تو اتنا بڑا قدم کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عبدالرزاق خان نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہوں، پی ٹی آئی کا ٹکٹ عمران خان کو واپس کرتا ہوں اوراستعفیٰ دیتا ہوں۔

    عبدالرزاق خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی وجہ سے دہشت گردی خطے سے ختم ہوئی ہے ، فوج ہی کی وجہ سے دشمن پاکستان کوناکام کرنے کی جرت نہیں کرتا۔

    رہنما نے کہا کہ جی ایچ کیو سمیت دیگر آرمی تنصیبات پر حملے کیے گئے ، قیادت کی سپورٹ نہ ہو تو اتنا بڑا قدم کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت میں آج مٹھائیاں بانٹیی جارہی ہیں، عوام کو فوج کےسامنے کھڑاکیاجارہاہے، فوج کی وجہ سے کوئی اس ملک پر حملہ نہیں کرتا، 65 اور 71 کی جنگ میں عوام فوج کے ساتھ کھڑی تھی۔

    عبدالرزاق خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہا جائے پی ٹی آئی قیادت بری الزمہ ہے یہ ماننے کی بات نہیں۔

  • فیض اللہ کموکا نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

    فیض اللہ کموکا نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکہ نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نومئی سانحہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بطور پی ٹی آئی مغربی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

    فیض اللہ کموکا کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں ہوں، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے اب تک پی ٹی آئی کے متعدد اور اہم رہنما پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

    گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

    اس کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

  • تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 مئی کے  واقعے پر بہت رنجیدہ ہوں، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں لوگ اس حد تک چلے جائیں گے۔

    انہوں نے کا کہ عمران خان اور پارٹی کے مخصوص افراد ریاستی اداروں کیخلاف ہوگئے، ہمارے شہدا کی تصاویر کو جلایاگیا اور ان کے مجسمے گرائےگئے، فوجی تنصیات پر حملہ کیاگیا جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے حملہ کیا میرے لیے یہ سب شرمناک ہے‘۔

    ’ اس لیے تحریک انصاف کے ساتھ مزید منسلک رہنا اپنی توہین تصور کرتاہوں، میں بطور تحریک انصاف رکن استعفیٰ دیتا ہوں، میرے خون میں بے وفائی نہیں، کوئی دلیل یا جواز ہو تو فیصلے بدلتے رہتے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، میں نے ہمیشہ پارٹی اصلاح اور بہتری کیلئے کوششیں کی ہے‘۔

    ہشام انعام اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے منسلک رہنا وطن سے بے وفائی سمجھتا ہوں، جنہوں نے ملک کیساتھ دشمنی کی ان کیساتھ نہیں رہ سکتا، مجھ پر پارٹی چھوڑنے کیلئےکوئی دباؤ نہیں، میرا فیصلہ میرے ضمیر کا فیصلہ ہے، یہ ملک اور فوج میری ہے ان پر سمجھوتا نہیں کرسکتا۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے جوان روز وطن اور ہمارے لیے جانیں قربان کررہے ہیں، میرا فیصلہ ایسا نہیں ہوتا اگر عمران خان واقعات کی مذمت کر دیتے، عمران خان کو رہائی کے بعد شہدا کی یادگاروں کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہنا چاہیےتھا ملک اور اداروں کو جو نقصان پہنچائےگاہم ان کیساتھ نہیں ہونگے، عمران خان مثبت بیان دیتے تو ادارے اور ہم سب خوش ہوتے۔

  • میئر کراچی کا انتخاب ، تحریک انصاف کا  جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    میئر کراچی کا انتخاب ، تحریک انصاف کا جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    کراچی : میئر کراچی کے انتخاب میں تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا، حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کےمیئر کے امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کی حمایت کردی۔

    پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کےامیدوارکوسپورٹ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کےمیئرکےامیدوار ہیں۔

    پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میئرکراچی کےانتخابی عمل میں پری پول رگنگ کررہی ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کوسندھ پولیس کےذریعےاغواکر رہی ہے۔

    تحریک انصاف نے کہا کہ جو پیپلز پارٹی 4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی وہ عجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغوا کیا جارہا ہے، اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔

    خیال رہے جماعت اسلامی کی بلدیاتی نشستیں 87 اور پی ٹی آئی کی43 ہیں ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ملکر میئربناسکتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستیں 104ہیں۔