Tag: تحریک انصاف

  • پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے  پارٹی چھوڑ دی

    پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

    اسلام آباد : رہنما جے پرکاش نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا نہیں چاہتا ہمیں ایسا بیانیہ بناناچاہیے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جے پرکاش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں، کسی دباؤ میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا ،میں پاکستان کیلئے رو رہا ہوں۔

    جے پرکاش کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتا ہمیں ایسا بیانیہ بناناچاہیے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، میں نہیں سمجھتا ہوں پرتشدد کرنیوالوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا لیکن 9مئی کو جو کچھ ہوا اس پورے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کو جوپرامن احتجاج شروع ہوا تھا، عمران خان کی گرفتاری پرامن احتجاج پرتشدد ہوگیا،کرنل شیر خان کے مجسمے کو توڑا گیا ،ایم ایم عالم کےیادگارکوختم کیا گیا، 9مئی کو جو کچھ ہوا ہمیں اس طرح کےنقصانات کرنےکے احکامات نہیں تھے، جن لوگوں نے یہ کیا پارٹی ورکر بھی تھے تو تحقیق ہونی چاہیے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ آئندہ لائحہ عمل وقت کے ساتھ بتاؤں گا، مجھے کسی نے نہیں اٹھایا تھا،ذاتی مصروفیات میں تھا، 9مئی کی شام کوفوجی تنصیبات کو نقصان ہوتے ہوئے دیکھا۔

  • تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد گرفتار

    تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد گرفتار

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر  یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا ہے۔

     عندلیب عباس نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ڈیفنس یا کیولری گراؤنڈ میں روپوش تھیں،وہ پولیس چھاپوں کی و جہ سےگھر میں موجود نہیں تھیں۔

    عندلیب عباس نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو صبح ساڑھے 6 بجے اغوا کیا گیا، 2 روز قبل یاسمین راشد کے شوہر اور دیور کو بھی گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور سے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچنا تھا۔

     

  • بابر اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    بابر اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے بابر اعوان کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کی جانب سے صدر ہائی کورٹ بار نوید ملک عدالت میں پیش ہوئے، نوید ملک نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ سے اسدعمر کو گرفتارکیا گیا ہے اور بابر اعوان کی گرفتاری کے خدشات ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    نوید ملک نے عدالت سے درخواست کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بابراعوان کی ضمانت منظور کرے، سیاسی مفاد کی خاطر بابر اعوان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے۔

    وکیل بابر اعوان نے عدالے سے درخواست کی کہ عدالت انسانی حقوق کی بنیاد پر بابر اعوان کی ضمانت منظور کرے، ان کی درخواست پر عدالت نے بابر اعوان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس، نیب، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آبادکو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ پولیس اور دیگر ادارے 12 تاریخ تک گرفتار نہ کرے۔

  • گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی شروع

    گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی شروع

    راولپنڈی: گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کر کے ان پر مقدمات قائم کردیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی، مجموعی طور پر 190 کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر 4 مقدمات درج کرلیے گئے۔

    مقدمے میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں فیاض چوہان، راجہ ناصر محفوظ،راجہ یونس سمیت اور دیگر مقامی رہنما نامزد کیے گئے ہیں۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان پولیس پر پتھراؤ، اہلکاروں پر تشدد اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں، ملزمان نے پیٹرول بم اٹھا رکھے تھے جبکہ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑیں۔

    مقدمات تھانہ صادق آباد، وارث خان، سول لائنز اور تھانہ سٹی میں درج کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

  • عمران خان کی گرفتاری : تحریک انصاف نے کراچی میں  پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

    عمران خان کی گرفتاری : تحریک انصاف نے کراچی میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

    کراچی : تحریک انصاف نے کراچی میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے ٹرانسپورٹرزسےہڑتال کامیاب کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف نے کراچی میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔

    پہیہ جام ہڑتال کے لئے تحریک انصاف نے ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال کامیاب کرنے کی درخواست کردی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو ہدایت جاری کردی۔.

    علی زیدی کا کہنا ہے کہ عدالت سے کسی کو گرفتار نہیں کیاجاسکتا، قوم سوتی رہی تویہ فاشسٹ حکومت آپ کوبھی نہیں چھوڑے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے اپیل کی پوری قوم خصوصاً سندھ کے عوام سے اپیل ہے باہر نکلیں، سب کو پتہ چلے گا عمران خان کے پیچھے عوام کی بڑی طاقت ہے۔

  • چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا روٹ شیڈول جاری

    چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا روٹ شیڈول جاری

    لاہور : تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اظہاریکجہتی ریلی کہ کل دوپہر 3بجے زمان پارک سےلکشمی چوک تک نکالی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اظہاریکجہتی ریلی کا روٹ شیڈول جاری کردیا۔

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر کہا کہ کل دوپہر 3بجے زمان پارک سےلکشمی چوک تک ریلی نکالی جائےگی، ریلی کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد ملک میں آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ ہے، ریلی کاروٹ زمان پارک،اقبال روڈ، ریلوےاسٹیشن، نشترروڈ، میکلوڈ روڈم اور لکشمی چوک ہوگا۔

    یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

    اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ قوم بروز ہفتہ چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے باہر نکلے ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے حکومت آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔

  • پنجاب عام انتخابات، عمران خان نے متعدد حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے

    پنجاب عام انتخابات، عمران خان نے متعدد حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے

    لاہور: پنجاب عام انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے متعدد حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے نہ صرف زیر التوا حلقوں کے امیدواروں کے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں بلکہ عمران خان نے ریویو کمیٹی میں درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد متعدد ٹکٹ بھی تبدیل کر دیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 7 سے طارق مرتضیٰ، پی پی 10 سے اجمل صابر، پی پی 11 سے عارف عباسی ، پی پی 73 سے سہیل گجر، پی پی 79 سے نذیر صوبی، پی پی 50 سے افضل مہیسر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی 57 سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62 سے محمد علی، پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162 لاہور سے فیاض بھٹی، پی پی 101 سے شہیر داؤد، پی پی 108 سے ندیم آفتاب سدھو، پی پی 189 سے چاند بی بی، پی پی 194 سے سلمان صفدر اور پی پی 201 سے محمد سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

    پی پی 197 سے شکیل نیازی، پی پی 198 سے محمد دمرہ کو ٹکٹ مل گیا، پی پی 234 سے زاہد اقبال، پی پی 251 سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ، پی پی 257 سے راجہ سلیم، پی پی 266 سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269 سے احسان الحق، پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، اور پی پی 276 سے معظم جتوئی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

  • پنجاب اسمبلی انتخابات، پی ٹی آئی کا ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

    پنجاب اسمبلی انتخابات، پی ٹی آئی کا ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

    پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے مہم کیلئے آن لائن پورٹل تشکیل دے دی اس ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کی مانیٹرنگ خود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے  پنجاب میں رہنماؤں، ورکرز کو ڈور ٹو ڈور مہم کی ہدایت کر دی ہے جس کی مانیٹرنگ خود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کےدوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری کریں گے، آن لائن پوٹل پر تحریک انصاف یوتھ عمران ٹائیگرز ٹریڈ سمیت تمام ونگ کو ایڈکیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ڈیٹا براہ راست چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس جائے گا، لاہور کی ہر یونین کونسل سے روزانہ کی بنیاد پر ذمہ دار کو 100 افراد کی انٹری کرنا ہوگی۔

  • مینار پاکستان جلسہ: پودوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان، تحریک انصاف پر جرمانہ

    مینار پاکستان جلسہ: پودوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان، تحریک انصاف پر جرمانہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد، پودوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچنے پر پارٹی کو جرمانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے مینار پاکستان جلسے پر پاکستان تحریک انصاف کو جرمانہ کردیا، پی ایچ اے نے تحریک انصاف لاہور کے صدر کو مراسلہ ارسال کردیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے میں کروڑوں کا نقصان کیا، گریٹر اقبال پارک کو 2 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

    پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مارچ 2022 میں ہونے والے جلسے کے نقصان کے 42 لاکھ روپے بھی تاحال ادا نہیں کیے۔

    پی ایچ اے کی جانب سے نراسلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اس حالیہ نقصان کا ازالہ کرے۔

  • آئین قانون اور جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، قوم کی نظریں عدلیہ پر ہے، حماد اظہر

    آئین قانون اور جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، قوم کی نظریں عدلیہ پر ہے، حماد اظہر

    تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئین قانون اور جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، قوم کی نظریں عدلیہ پر ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، اب پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حسان نیازی کو بھی جعلی کیس میں سزادی جا رہی ہے تاکہ وہ خاموش ہو جائے، ہمیں امید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی اور آئین ،عوام کا ساتھ دے گی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ 23 مارچ آئین قرار داد پاکستان کی منظوری کا دن ہے، پاکستان کی بقا اس آئین سے ہے جو عوام کے نمائندوں نے پارلیمان میں منظور کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت، الیکشن کمیشن نے آئین پامال کرکے عوامی رائے پر شب خون مارا، ان حالات میں یوم پاکستان نہ منانا درست فیصلہ ہے، آئین تو معطل ہے۔