Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

    خیال رہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

    مشترکہ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے باعث امن وامان کی ابتر صورتحال اور پارلیمنٹ میں قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بحث ہوگی۔

    اجلاس میں قومی اداروں کے احترام کے علاوہ خارجہ پالیسی ،معاشی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث کی جائے گی۔

    اجلاس میں افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرائی جائے گی۔

  • نگراں پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    نگراں پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : نگراں پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کیلئے پولیس سےتعاون کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت پنجاب اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، معاہدہ 3 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

    معاہدے کے تحت تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کیلئے پولیس سےتعاون کرے گی۔

    معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی، پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے شبلی فراز اور علی خان فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ پر تعمیل کے حوالے سے مشاورت کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے تھے یہ سارا مسئلہ اس لیے ہو اکہ وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی، آپ لوگ اعلی افسران کے ساتھ بیٹھیں اور دیکھیں کہ آگے کیسے کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں مستقبل میں ایسا کچھ نہ ہوا اور جو مقدمات درج ہوئےاس میں کسی کو سیاسی انتقام کانشانہ نہ بنایاجائے۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا اتوار کا جلسہ روک دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا اتوار کا جلسہ روک دیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا اتوار کا جلسہ روک دیا اور کہا اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 روز پہلے اجازت لیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران تحریک انصاف کو اتوار کا جلسہ کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملکرمشاورت کریں۔

    عدالت نے مزید کہا کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 روز پہلے اجازت لیں، آپ اپنے آپ کو سسٹم میں لیکر آئیں ، سیاسی معاملہ آپ دونوں پارٹیز نے بنایا ہوا ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ جب عمران خان لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تو سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔

    یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کا اعلان کیا تھا۔

  • تحریک انصاف کی آج نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات مکمل

    تحریک انصاف کی آج نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات مکمل

    لاہور:تحریک انصاف کی ریلی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، زمان پارک سے داتا دربار تک ستائیس مقامات پر استقبالیہ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کی آج نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے ،  عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں شرکت کریں گے جبکہ کنٹینر میں مرکزی اور صوبائی قائدین بھی موجود ہوں گے۔

    زمان پارک سے داتا دربار تک ستائیس مقامات پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں  جبکہ  تمام راستوں کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

    عمران خان کی قیادت میں ریلی ایک بجے داتا دربار کی طرف روانہ ہو گی ، مال روڈ انڈرپاس کراس کرکے علی حسن عباس ایڈووکیٹ شرکا کیلئے دودھ کی سبیل لگائیں گے۔

    جیل روڈ انڈر پاس کراس کرنے کے بعد ناصر سلمان ریلی کے شرکا کو ویلکم کریں گے جبکہ ایف سی کالج انڈرپاس کراس کرکے شنیلا روتھ کرسچن کمیونٹی کے ساتھی شرکاکااستقبال کریں گی۔3

    ریلی دوپہر ایک بجےزمان پارک سےشروع ہوکرداتادربارپراختتام پزیرہوگی، زمان پارک سےداتادربارتک 6کلومیٹرکےراستے پر استقبالیہ کیمپس لگائےگئےہی

     

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ : تحریک انصاف کا جیل بھرو تحریک ختم کرنے پر غور

    سپریم کورٹ کا فیصلہ : تحریک انصاف کا جیل بھرو تحریک ختم کرنے پر غور

    لاہور : تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جیل بھرو تحریک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کو آج کے دن کیلئے گرفتاریاں دینے سے رو ک دیا گیا ہے۔

    فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج فیصل آباد میں احتجاج اورجلسہ ہوگا گرفتاریاں نہیں ہوں گی، آج شام کو صورتحال کاجائزہ لیکر جیل بھر و تحریک پرحتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مشاورت کرکے پارٹی قیادت لائحہ عمل کااعلان کرے گی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نوے روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے فیصلہ تین دو کی اکثریت سے سنایا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں انتخابات اہم عنصر ہیں، اسمبلی کی تحلیل کے بعد نوے روزمیں الیکشن ہونا لازم ہے۔

  • تحریک انصاف کا آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    تحریک انصاف کا آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    لاہور : تحریک انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

    دائر درخواست میں وزرات داخلہ ، وزارت دفاع چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کی سئنیر لیڈرشپ کی آڈیو ٹیپ کر کہ لیکس کی جارہی ہے، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن آڈیو لیک کرنے والے عناصر کو سامنے لائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کےلیے ہائیکورٹ کے سئنیر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور پی ٹی اے کو آڈیو لیک نشر کو کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

  • جیل بھرو تحریک : کراچی سے کونسے رہنما  گرفتاریاں دیں گے ؟ نام طلب

    جیل بھرو تحریک : کراچی سے کونسے رہنما گرفتاریاں دیں گے ؟ نام طلب

    کراچی : جیل بھرو تحریک کیلئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کراچی سے گرفتاری دینے والوں کےنام طلب کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے جیل بھرو تحریک کیلئے کراچی سے گرفتاری دینے والوں کےنام طلب کرلیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے مقامی قیادت نے دو سو افراد کی فہرست مرتب کرلی ہے ، سینئر قیادت ،سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور دیگر عہدیداران گرفتاری دینے کو تیار ہیں ۔

    ذرائع نے کہا کہ پہلے مرحلےمیں کون سےرہنما اور عہدیداران گرفتاری دیں فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کارکنان اور سپورٹرز گرفتاریاں پیش کریں گے، اب تک جیل بھروتحریک کیلئے چھ ہزار سے زائد کارکنان نے فارم جمع کرائے۔

  • تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، پولیس حکام کا اہم بیان آگیا

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، پولیس حکام کا اہم بیان آگیا

    لاہور : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے کسی جرم کا ہونا ضروری ہے ، کسی کی خواہش پر اسے گرفتار یا رہا کرنا قانون کے دائرہ اختیارمیں نہیں۔

    تفصیلا ت کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے لیے کسی جرم کا ہونا ضروری ہے ، قانون کی خلاف ورزی کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش پر اسے گرفتار یا رہا کرنا قانون کے دائرہ اختیارمیں نہیں، پولیس مجوزہ قانون کےتحت ہی کارروائی کی پابندہے۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے آج جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے کے لیے چیئرنگ کراس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

  • تحریک انصاف  کا  آئندہ 24 گھنٹوں میں جیل بھرو تحریک کی کال دینے کا عندیہ

    تحریک انصاف کا آئندہ 24 گھنٹوں میں جیل بھرو تحریک کی کال دینے کا عندیہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے آئندہ 24 گھنٹوں میں جیل بھرو تحریک کی کال دینے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کی تیاری مکمل ہوگئی، رہنما پی ٹی اسد عمر نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے نوٹس پر تحریک شروع ہوسکتی ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ جیل بھروتحریک میں صرف کارکن نہیں،ہم لیڈربھی جیل جائیں گے،امپورٹڈحکومت کو گھسیٹ کرانتخابات تک لائیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین مقدم ہے،آئین وقانون میں کوئی اختلاف ہےتوآئین کودیکھاجائے گا، عدالت نےاسی لیےآئین کی تشریح کی ہے اور آئین کےمطابق فیصلہ دیاہے، آئین کےمطابق گورنریاالیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کااعلان کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکتی اسی لیےآئین شکنی کررہی ہے، یہ لوگ الیکشن سےبچنےکیلئےآئین بھی توڑنےکیلئےتیارہیں، موجودہ حکومت کوآئین توڑنےمیں عدلیہ کی وجہ سےدشواری ہے۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کریں توآرٹیکل6لگتاہے، چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب نےعدالت میں کہاآئین کےمطابق کام کریں گے، آئین کےمطابق الیکشن کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن آئین کاپابندہےانکارنہیں کرسکتا۔

  • تحریک انصاف کا  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: تحریک انصاف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ایک طرف انتقامی کارروائیاں، دوسری طرف اجلاس کیلئے بلانا سمجھ سے بالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں پرویز خٹک اور اسد قیصر نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

    سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں ایپکس کمیٹی کی ممبر نہیں ہوسکتیں ، اپیکس کمیٹی اجلاس میں سرکاری حکام ، ذمہ دار لوگ شرکت کرتے ہیں۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم ، جی بی کے وزیراعلیٰ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، انتہائی قلیل وقت میں اجلاس کیلئے بلایا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک طرف انتقامی کارروائیاں، دوسری طرف اجلاس کیلئے بلانا سمجھ سے بالا ہے،وفاقی حکومت نے ہمارے خلاف مختلف محاذ کھول رکھے ہیں ، ہمارے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی جارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے پر وفاقی حکومت سیاست کررہی ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے وفاق نے صوبے کو کوئی فنڈز نہیں دیے، جن فنڈز کی بات شہباز شریف نے کی وہ انسداد دہشتگردی کیلئے نہیں دیےگئے۔