Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے اور ان ارکان کے نام مزید کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے اور پی ٹی آئی ارکان کے منظورشدہ استعفےالیکشن کمیشن بھجوادیئے گئے۔

    الیکشن کمیشن ان استعفوں پر مزید کارروائی کرے گا، جن ارکان کے استعفےٰ منظور کئے گئے ، ان میں ڈاکٹرحیدرعلی خان،سلیم خان ،محبوب شاہ ،محمد بشیر خان ،جنید اکبر،شیراکبر خان،علی خان جدون ،عثمان خان تراکئی ، مجاہدعلی ، ارباب عامر ایوب، شیر علی ارباب ،شاہد احمد شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ گل داد خان،ساجدخان، محمد اقبال خان،عامر محمود کیانی ،مخدوم خسرو بختیار، ملیکہ بخاری، عندلیب عباس ،عاصمہ قدیر، سیدفخر امام،ظہورحسین قریشی،شوکت علی بھٹی،عامرمحمود کیانی ، سید فیض الحسن،عمر اسلم خان، امجد علی خان اور خرم شہزاد کے استعفے منظور ہوئے۔

    پی ٹی آئی کے 31 جنرل اور4 مخصوص نشستوں پر استعفے منظور کیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل 17 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔

    اراکین میں مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین گنڈاپور، نورالحق قادری، راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان، اسد عمر، صداقت علی خان، غلام سرور، شیخ راشد شفیق، شیخ رشید احمد اور منصور حیات خان شامل تھے۔

  • تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

    تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

    لاہور : تحریک انصاف کےارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ، ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

    لاہور:تحریک انصاف کےارکان اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے ، جس میں اپوزیشن لیڈر،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی،پارلیمانی لیڈرکےعہدےکامطالبہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کے معاملے پر اسدعمر،پرویزخٹک اور ملک عامر ڈوگرکے درمیان مشاورت ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی رہنماؤں نے عمران خان سے رابطہ کیا ، جس میں عمران خان نے رہنماؤں کو اسپیکر کیساتھ ملاقات سے متعلق ہدایات دیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد کا کل صبح اسپیکرقومی اسمبلی سےملاقات کا امکان ہے ، عمران خان آج شام مشاورت کے بعد حتمی منظوری دیں گے۔
    .
    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی آنے کا اعلان سن کر حکومت پھر بھاگ گئی اور اسپیکر نے اجلاس ہی ملتوی کر دیا۔

  • تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کی تمام خالی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، 33 نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پینتیس ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تحریک انصاف تمام نشستوں پرالیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے، استعفوں کی منظوری کا شکریہ۔

    گذشتہ روز قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے گئے تھے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر اراکین کوڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

    ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں شاہ محمودقریشی، اسدعمر، اسدقیصر، پرویزخٹک،فواد چوہدری، مرادسعید،عمرایوب، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق اور علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، عمران خٹک، شہر یارآفریدی،غلام سرور خان، نورالحق قادری، راجہ خرم شہزاد شامل ہیں۔

    علی نوازاعوان،صداقت علی خان، شفقت محمود، منصورحیات خان، ثنااللہ خان، ملک امیرڈوگر، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیرخان، علی زیدی، آفتاب صدیقی، عطااللہ خان،آفتاب جہانگیر، محمداسلم خان، نجیب ہارون اورقاسم سوری شامل ہیں،مخصوص نشستوں پرعالیہ حمزہ اورکنول شوزب کوبھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

  • وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی : تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

    لاہور : تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کیلئے لابنگ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیوایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کرانے کیلئے لابنگ تیز کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہنے کا امکان ہے۔

    پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کےتحفظات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا، پی ٹی آئی پرامیدہے ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ن لیگ 4 ایم این ایز سے معاملات طے ہوگئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے 5 ایم این ایز نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا ، 4 ارکان قومی اسمبلی کا تعلق سنٹرل پنجاب اور ایک جنوبی پنجاب سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف نے کہا تھا کہ ن لیگ 4 ایم این ایز سے معاملات طے ہیں پانچویں سے بھی ہو جائیں گے اور مزید ارکان سے رابطے کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ میں متعلقہ لیگی ارکان غیر حاضر رہیں گے۔

  • وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ : تحریک انصاف کے 4 ن لیگی ایم این ایز سے معاملات طے

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ن لیگ 4 ایم این ایز سے معاملات طے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد تحریک انصاف کا مشن قومی اسمبلی جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے 5 ایم این ایز نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا ، 4 ارکان قومی اسمبلی کا تعلق سنٹرل پنجاب اور ایک جنوبی پنجاب سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق رہنماتحریک انصاف نے کہا کہ ن لیگ 4 ایم این ایز سے معاملات طے ہیں پانچویں سے بھی ہو جائیں گے اور مزید ارکان سے رابطے کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ میں متعلقہ لیگی ارکان غیر حاضر رہیں گے۔

  • ہزارہ ڈویژن میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط

    پشاور : ضلع ہری پور کی تحصیل غازی سے الحاج محمد رحمان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی، ضلع ہری پور کی تحصیل غازی سے الحاج محمد رحمان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    کے پی ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، پرویز خٹک اورعمر ایوب خان نے شمولیت پر مبارکباد دی۔

    وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ الحاج محمد رحمان کی شمولیت پی ٹی آئی پراعتماد کا مظہرہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مقابلے میں دور دورتک کوئی نہیں جبکہ عمر ایوب خان نے کہا کہ الحاج محمد رحمان پینتیس سال سے سماجی خدمت میں مصروف ہیں، بچیوں کی تعلیم ،لنگرخانے سمیت فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں، وہ عمران خان کے ویژن پر شروع دن سے عمل پیرا ہیں۔

    اس موقع پر الحاج محمدرحمان نے کہا عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کاحصہ بننےپر فخر ہے۔

    پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالوں میں حمزہ رحمان، خیام اسلام ودیگربھی شامل ہیں جبکہ اس موقع پر یوسف ایوب ،حبیب خان سمیت پی ٹی آئی ہری پورکی مقامی قیادت بھی موجود تھی.

  • تحریک انصاف کا ملک بھر میں حکومت کے خلاف پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

    لاہور: تحریک انصاف نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان نے صوبوں میں حکومت کیخلاف احتجاج کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کیلئے سرگرم ہیں۔

    تحریک انصاف نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف نے صوبوں میں حکومت کیخلاف احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

    عمران خان کی جانب سے احتجاج میں مہنگائی اور معاشی صورتحال اور جلد انتخابات کا بیانیہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہر یوسی سے ایک ایک ہزار ممبر فارم فل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کے ساتھ ڈور ٹو ڈور مہم بھی جاری رکھی جائے گی۔

    ہر یوسی سے ایک ہزار کارکنوں پر مشتمل متحرک ٹیم بنائی جائے گی، دو ہفتےبعد عمران خان نے خود بھی احتجاج میں شریک ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

  • تحریک انصاف کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

    اجلاس میں حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ قومی اسمبلی پر فوکس کیا جائے گا، اراکین اسمبلی قومی اسمبلی میں اکٹھے جائیں گے اور اپنے استعفے منظور کروانے کیلئے مشترکہ طور پر اسپیکرقومی اسمبلی کو کہا جائے گا۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ صدارت سینئر قیادت کے اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

    سینئر قیادت سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا ’پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں، اب مزید مشاورت نہیں بلکہ فیصلے کا اعلان ہوگا۔ اسمبلیوں کی تحلیل پر پنجاب مخلوط حکومت کی ایک ہی رائے ہے۔ اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔‘

    بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے جس کے بعد 70 فیصد پاکستان الیکشن کی حالت میں چلا جائے گا۔

    انھوں نے کہا تھا کہ 70 فیصد ملک الیکشن موڈ میں جائے گا تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ الیکشن کرانے ہیں یا نہیں، ہمارے ایم این ایز قومی اسمبلی جا کر کہیں گے کہ ہمارے استعفے قبول کیے جائیں، موجودہ صورتِ حال میں الیکشن نہیں کرائے تو ملک میں انتشار بڑھے گا۔

  • عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کب کریں گے ؟  بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کب کریں گے ؟ بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور : تحریک انصاف نے لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ کرلیا ، جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔

    تحریک انصاف نے لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں ہوگا۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لبرٹی چوک میں عمران خان حتمی تاریخ کااعلان کریں گے، عمران خان نےحتمی مشاورت کیلئےاہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا، حتمی فیصلہ ہے اسمبلیاں دسمبرمیں ہی ٹوٹیں گی۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    جلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی تھی۔

  • تحریک انصاف کی عام انتخابات کیلئے پارٹی بیانیے کی تیاریاں شروع ، اہم تجاویز سامنے آگئیں

    تحریک انصاف کی عام انتخابات کیلئے پارٹی بیانیے کی تیاریاں شروع ، اہم تجاویز سامنے آگئیں

    لاہور : تحریک انصاف نے انتخابات کیلئے پارٹی بیانیے کی تیاریاں شروع کردیں، پارٹی بیانیے کے لیے میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی اور اہم رہنماؤں کی جانب سے تجاویز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے معاملے پر پارٹی بیانیے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی اور اہم رہنماؤں کی جانب سے تجاویز دینے کا سلسلہ جاری ہے ، مجوزہ بیانیے میں بدعنوانی اور تباہ حال معیشت کو ترجیح دینے کی تجویز دی ہے۔

    مجوزہ بیانیے میں پی ڈی ایم حکومت کی نیب اورانتخابی ترامیم کو بیانیے میں رکھا جائے اور کرپشن، ہوشربا مہنگائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بیانیے میں شامل کیا جائے۔

    میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی اور اہم رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ ناکام معاشی پالیسیوں، بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلز کو بھی بیانیے کا حصہ بنایا جائے اور الیکشن کمیشن کے جانبدار سمیت عمران خان پر حملے کا معاملہ ، اجتماعات میں اجاگر کیا جائے۔

    پارٹی بیانیے میں پی ٹی آئی دورکی کامیاب معاشی پالیسیوں کو حصہ بنایا جائے، شریف فیملی، زرداری اور فضل الرحمان کی کرپشن کو بھی اجاگر کیا جائے گا، اس کے علاوہ ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کو کرپشن کیسز میں ریلیف کو بھی بیانیے کا حصہ بنایا جائے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان تجاویز پر مشاورت کے بعد عام انتخابات سے قبل حتمی منظوری دیں گے۔