Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

    اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سےاستعفوں سےمتعلق بڑافیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی اور تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں، باقاعدہ عمران خان کی زیر قیادت انتخابی مہم میں جائیں گے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثر پالیسوں نے ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ معاشی و سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔

  • تحریک انصاف کا قبل از وقت انتخابات کے نعرے کو گلی کوچوں میں لے جانے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا قبل از وقت انتخابات کے نعرے کو گلی کوچوں میں لے جانے کا فیصلہ

    لاہور : تحریک انصاف نے قبل از وقت انتخابات کے نعرے کو گلی کوچوں میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا مختلف شہروں میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے معاملے پر چیئرمین عمران خان نے پارٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےقبل از وقت انتخابات کے نعرے کو گلی کوچوں میں لیجانے کا فیصلہ کرلیا، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کو لاہور کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں پھیلایا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مختلف شہروں میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اختتامی ریلی سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت بھی اختتامی ریلیوں سے بھی خطاب کرے گی۔

  • تحریک انصاف کا صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ

    لاہور : تحریک انصاف نے صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مذاکرات کی پیشکش کے بعد صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صورتحال پر اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکمران اتحاد اور پنجاب کی اپوزیشن نے انتظارکرو کی پالیسی پر عمل شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اپنا ردعمل عمران خان کے فیصلے تک موخر کردیا اور پنجاب حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے،ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئےتو انھوں نے ہار جانا ہے۔

  • حقیقی آزادی مارچ کا سونامی، ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری

    حقیقی آزادی مارچ کا سونامی، ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری

    راولپنڈی: حقیقی آزادی مارچ کا سونامی چل پڑا ہے، ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، خیمہ بستی بھی آباد کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اقبال پارک میں چاند رات کا سماں رہا، پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، پارٹی پرچموں کی بہار اور ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالتے ہوئے شرکا نے رات خیمہ بستی میں گزاری۔

    ضلعی انتظامیہ نے فیض آباد کے قریب اسٹیج لگانے کی اجازت دینے سے انکار کیا تو مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگانا پڑا، فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، لانگ مارچ کے شرکا کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں، فیض آباد بس اڈہ بھی سیل کر دیا گیا، آج میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔

    ملتان سے قافلہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں راولپنڈی پہنچ گیا ہے، لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے چل پڑے ہیں، حماد اظہر کی قیادت میں قافلہ لاہور سے گوجرانوالہ پہنچ گیا، آج صبح جی ٹی روڈ پر نکلے گا۔

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں کارواں راولپنڈی روانہ ہو چکا ہے، کوئٹہ سے بھی قافلے روانہ ہو گئے، خیبر پختون خوا کے عوام بھی آج راولپنڈی کا رخ کریں گے، جن کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ ستائیس سال کے دوران قوم میں ایسی بیداری نہیں دیکھی جیسی آج دیکھ رہا ہوں، میڈیا اور ارشد شریف جیسے افراد نے لوگوں میں شعور بیدار کیا، ملک میں سیاسی استحکام الیکشن سے آئے گا۔

    عمران خان نے کہا میں غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا، اچھی شروعات کرنی ہے تو ظلم کرنے والوں کو فارغ کریں، ادارے اپنی عزت خود بناتے ہیں، کبھی نہیں سوچا میرا کوئی آرمی چیف ہو، سب اداروں میں میرٹ پر لوگ لگنے چاہئیں، یہ سمجھتے ہیں جسے آرمی چیف لگائیں گے ان کے کام کرے گا، پہلے بھی کہا جسے بھی آرمی چیف لگائیں ادارے کے لیے کام کرے گا۔

    برطانوی اخبار دی ٹائمز کو انٹرویو میں کہا میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا، چھبیس سال پہلے جب سیاست میں آیا تب سے جان خطرے میں ہے، وزیر آباد میں فائرنگ پہلا قاتلانہ حملہ نہیں تھا۔

    ادھر وزیر داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جلسے میں دہشت گردی ہو سکتی ہے، انھوں نے عمران خان کو للکارا کہ آپ کو پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاست دان بنیں، پارلیمنٹ میں آئیں، اور پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ بیٹھیں۔

  • موجودہ حکومت کے پیدا کردہ معاشی بگاڑ: پی ٹی آئی نے مستقبل کی معاشی پالیسیوں پر کام کا آغاز کردیا

    موجودہ حکومت کے پیدا کردہ معاشی بگاڑ: پی ٹی آئی نے مستقبل کی معاشی پالیسیوں پر کام کا آغاز کردیا

    لاہور : تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی معاشی کارکردگی ، معاشی بگاڑ اور چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق آج سیمینار ہوگا، جس میں عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مستقبل کی معاشی پالیسیوں پر کام کا آغاز کردیا گیا۔

    حکومتی معاشی کارکردگی ، معاشی بگاڑ اور چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق سیمینار ہوگا، سیمینارمیں عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سیمینار کا آغاز شوکت ترین کی معاشی اشاریوں سےمتعلق بریفنگ سےہوگا، سیمینار سےجمشیداقبال چیمہ، سلیم رضا، علی زیدی،مزمل اسلم ودیگر خطاب کریں گے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان بھی شرکاسے خطاب کریں گے اور جمشیداقبال چیمہ ملک کودرپیش فوڈسیکیورٹی سےمتعلق چیلنجز سمیت ان کےحل پر گفتگو کریں گے۔

    سیمینار کا آغاز دن 2 بجکر 45 منٹ پر ہوگا، سیمینار میں آصف قریشی انرجی وپٹرولیم،سلیم رضافنانشل مارکیٹ،قرضوں پربریفنگ دیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے "معاشی کارکردگی اورمستقبل کے معاشی چیلینجز” کے عنوان سے آج کراچی میں
    بھی سیمینار ہوگا۔

  • تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست واپس لے لی

    تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کرنے کی درخواست واپس لے لی۔

    تحریک انصاف کے وکیل نے دوران سماعت درخواست واپس لینے کی استدعا کی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے درخواست لینے کی استدعا منظور کرلی۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نےلانگ مارچ کی مخالفت اورتاجروں کی درخواست پر سماعت کی۔

    چیف جسٹس عامر فاروق اپنے ریمارکس میں کہاکہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے،اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہوسکتی ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ کنٹینرز لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اپنائے،ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا۔

  • تحریک انصاف کا  صادق سنجرانی کو مستعفی ہونے کا مشورہ

    تحریک انصاف کا صادق سنجرانی کو مستعفی ہونے کا مشورہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ، صدرمملکت عارف علوی کے ذریعے پیغام پہنچادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تیاریاں جاری ہیں ، صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ہوئی ، جس میں تحریک عدم اعتماد کا معاملہ زیر بحث آیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو پارٹی کی طرف سے بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا۔

    صدر مملکت عارف علوی کے ذریعے صادق سنجرانی کو پیغام دیا گیا کہ عدم اعتماد کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی پر پارٹی کی طرف سے مستعفی ہونے کے لئے دباؤ ہے تاہم صادق سنجرانی مستعفی نہیں ہوں گے اور عدم اعتماد آئی تو سامنا کریں گے۔

    خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کر لی۔

    ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

  • سندھ کے اہم سیاسی خاندانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

    سندھ کے اہم سیاسی خاندانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

    لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے جی ڈی اے کے سینئررہنماؤں نے ملاقات کی، جس کے بعد سندھ کے اہم سیاسی خاندانوں کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے اہم سیاسی خاندانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے، عمران خان سے جی ڈی اے کے سینئررہنماؤں کی زمان پارک میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں علی گوہرمہر،غوث بخش مہر، شہریار مہر، امداد مہر اور اسدانڑ شامل ہوئے جبکہ لیاقت جتوئی، مبین جتوئی اور محمد جتوئی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

    جی ڈی اےاورپی ٹی آئی رہنماعمران خان کودورہ سندھ کی بھی دعوت دیں گے۔

    جی ڈی اے کے رہنما غوث بخش مہر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے وفد سمیت آئے تھے، قومی اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن جی ڈی اے ہے۔

  • تحریک انصاف کو کون سی  شرائط پر ریلی کی اجازت دی گئی؟

    تحریک انصاف کو کون سی شرائط پر ریلی کی اجازت دی گئی؟

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا، کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن ریلی کے لئے کورال سے روات تک اجازت دے دی گئی، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے لئے باقاعدہ این او سی جاری کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ریلی کو پرامن بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں، اجازت صرف کورال چوک سےروات تک روٹ کے لئے دی گئی ہے۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا کہ ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا، کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سرکاری اورنجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہوگی تاہم شرائط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کرے گی۔

  • تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں سے  منڈی بہاؤالدین پہنچے گا

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں سے منڈی بہاؤالدین پہنچے گا

    فیصل آباد: تحریک انصاف کاحقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں سے منڈی بہاؤالدین پہنچے گا، جہاں عمران خان ساڑھے چار بجے ویڈیولنک پر شرکاء سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

    پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج چک جھمرہ سے شروع ہو گا، مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر جناح باغ میں خطاب کے بعد مارچ کی قیادت کرتے ہوئے جڑانوالا پہنچیں گے۔

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں سے منڈی بہاؤالدین پہنچے گا۔

    گذشتہ روز کھاریاں میں عمران خان کی غیرموجودگی میں بھی آزادی مارچ میں عوام کا سمندر امڈ آیا اور بڑی اسکرین پر کپتان کا خطاب دیکھا گیا۔

    جس میں عمران خان نے کہا کہ ملک تیزی سے نیچے جارہا ہے،چیف جسٹس سے کہتا ہوں ،یہ وقت ہےکہ عدلیہ عوام کےساتھ کھڑی ہو۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھامفرورشخص اہم فیصلہ کررہاہے،عوام میں بہت غصہ ہے،شکر کریں لانگ مارچ کو پرامن لیکرچل رہے ہیں۔

    ای سی ایل میں نام ڈالنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں،میں توملک چھوڑکر کہیں نہیں جارہا،ایک ہی مطالبہ ہےہمیں بھیڑبکریاں نہ سمجھو،صاف اور شفاف الیک