Tag: تحریک عدم اعتماد

  • اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی

    اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی

    اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان بطور پارٹی چیئرمین اسپیکر کو خط لکھیں گے، جس میں فلور کراسنگ قانون کے تحت کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی ، اس سلسلے میں رات گئے حکمران جماعت کااہم مشاورتی اجلاس
    ہوا،جس میں پارٹی کی سینئرقیادت اورقانونی ماہرین شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے اسپیکر کو لکھے جانے والے ممکنہ خط کے نکات پر مشاورت کی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بطورپارٹی چیئرمین اسپیکرکوخط لکھیں گے، جس میں فلور کراسنگ قانون کے تحت کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی قانونی اورآئینی ٹیم خط کےڈرافٹ کوحتمی شکل دے گی ، وزیراعظم سےمنظوری ملتےہی اسپیکرکوارسال کیا جائے گا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے خلاف منحرف رکن اپنی رکنیت سے بھی جاسکتا ہے، غیرآئینی کام کوئی رکن اسمبلی کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہی نہیں ہونا چاہیے۔

    خیال ر رہے حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو جلد نمٹانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

  • جہانگیر ترین، علیم خان لندن سے اکھٹے کب پہنچیں گے؟

    جہانگیر ترین، علیم خان لندن سے اکھٹے کب پہنچیں گے؟

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گئی ہے، جس میں ملک میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما علیم خان لندن میں اپنی رہائش گاہ گئے تھے، آج انھوں نے جہانگیر ترین کےساتھ طے شدہ ملاقات کی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔

    آج لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے۔

  • تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کامعاملہ نمٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو جلد نمٹانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ بھی اوآئی سی اجلاس سے قبل حل کرلیا جائے گا، جہانگیر ترین گروپ اور ق لیگ کو عثمان بزدار پر سخت تحفظات ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اگلا 5رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

    کمیٹی ترین گروپ،علیم خان اور ق لیگ سے نئےوزیراعلیٰ کیلئےمشاورت کرے گی ، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں سے بھی نئےوزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئرقیادت کے اہم اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ کیاکرنےجارہے ہیں، یہ سارے ڈرے ہوئے ہیں، اسی لئے اکٹھے ہوگئے ہیں ، میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں۔

  • تحریک عدم اعتماد: حکومت کی اپوزیشن کو سرپرائز دینے کی تیاری

    تحریک عدم اعتماد: حکومت کی اپوزیشن کو سرپرائز دینے کی تیاری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے اکثریتی ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر  قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کو سرپرائز دینے کی تیاری کرلی، تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر ہاؤس اسلام آباد میں اہم ترین اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے حکومت نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی ، اکثریتی ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا مشورہ دیا۔

    اجلاس میں فلورکراسنگ قانون،انحراف شقوں کےتحت اسپیکراختیارات پر بھی مشاورت کی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے دن ایوان میں حکومت کا صرف ایک رکن بلانے کا امکان ہے اور ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین صرف چیف وہپ کواجلاس میں شرکت کی اجازت دیں گے ، اس حوالے سے حکومت اسپیکرقومی اسمبلی کوفیصلےسےتحریری طورپرآگاہ کرے گی۔

    اسپیکرسے پارٹی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف پیشگی درخواست کی جائے گی اور فلورکراسنگ کیخلاف پارٹی چیئرمین کی پیشگی سفارش اسپیکر کے پاس موجود ہوگی۔

    دوسری جانب اپوزیشن کے مزید 2 ارکان اسمبلی نے حکومتی کیمپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن کے 2 ارکان نے اسلام آباد میں حکومتی وزرا سے ملاقات کی۔

    جس میں دونوں ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ دینے پر اتفاق ہوا ، جس کے بعد اپوزیشن کے کل 9ارکان حکومت کی حمایت میں ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔

  • اپوزیشن  کا  وزیراعظم  کے بعد عثمان بزدار کیخلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد  لانے کا فیصلہ

    اپوزیشن کا وزیراعظم کے بعد عثمان بزدار کیخلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    ملتان: اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں اسپیکرپنجاب اسمبلی کو عدم اعتماد تحریک پیش کردی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرارداد کا ڈرافٹ آج تیار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے 40 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں تھیں ، جس میں اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ گروپ کے تمام ارکان مائنس بزدار پر متفق ہیں اس کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے متعلق تمام اختیارات جہانگیرترین کے پاس ہیں کوئی بغاوت نہیں ہے،کوئی رکاوٹ نہیں ہے ہم ایک مینڈیٹ لے کر آئے ہیں توقعات کو مدنظر رکھ کرپی ٹی آئی کیلئےاچھاسوچ رہےہیں، پنجاب اسمبلی میں جہانگیرترین گروپ کی تعداد تیسرے نمبر پر ہے۔

  • عثمان بزدار کا ناراض ارکان سے رابطوں کا فیصلہ، ترین گروپ کے فیصل حیات کا ملاقات سے انکار

    عثمان بزدار کا ناراض ارکان سے رابطوں کا فیصلہ، ترین گروپ کے فیصل حیات کا ملاقات سے انکار

    لاہور: عثمان بزدار نے ناراض ارکان سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اس سلسلے میں ترین گروپ کے فیصل حیات جبوآنہ نے ان کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج صوبائی وزرا سے مشاورت کی، ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

    صوبائی وزرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، عثمان بزدار نے پنجاب میں بھی ناراض ارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کیا، اور ناراض ارکان اسمبلی سے رابطوں کے لیے وزرا کو ٹاسک دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو مختلف گروپوں سے ملاقاتوں سے روک دیا گیا ہے، دوسری طرف ناراض اراکین اسمبلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ‘عثمان بزدار قبول نہیں’، جہانگیر ترین گروپ کا پرویز الہیٰ کو جواب

    ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشیر لائیو اسٹاک فیصل حیات جبوآنہ نے ملاقات سے انکار کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج ترین گروپ اور سپر میسی گروپ کے افراد سے رابطہ کیا تھا، اور عثمان بزدار کی آج ترین گروپ کے فیصل حیات جبوآنہ سے ملاقات طے تھی۔

    ذرائع کے مطابق فیصل جبوآنہ نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا، وہ اپنے آبائی علاقے جھنگ میں ہی موجود ہیں، فیصل حیات مشیر لائیو اسٹاک اور ترین گروپ کے رہنما ہیں۔

  • تحریک عدم اعتماد : پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے کا بڑا انکشاف

    تحریک عدم اعتماد : پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے کا بڑا انکشاف

    کراچی : پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے اسلم ابڑو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے اسلم ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عزت بچاتی پھررہی ہے بہت مہنگائی کردی ہے ، ہم عوام کو شکل دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔

    اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی پی سند ھ میں کام کررہی ہے،اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کودیاہے، میں نے بہت کہا سندھ پرتوجہ دو لیکن وزیراعظم نے آنے میں تاخیرکی اور پنجاب اور کے پی پر توجہ دی۔

    منحرف ایم پی اے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی سےرابطے میں ہیں، بائیکاٹ نہ کرتے تو پی ٹی آئی کے کئی ووٹ پیپلزپارٹی کو پڑتے، پی ٹی آئٰی کے بائیکاٹ اور ڈر سے کئی ارکان ووٹ دینے نہیں آئے۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے انھوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے قائد سےخوش نہیں۔

  • تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی، کامیاب ہوگی، عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ رواں سال الیکشن کاہےاورتمام پارٹیوں سےہمارا الحاق ہوگا، اسلام آبادمیں جگہ جگہ پرکنٹینررکھ کرلانگ مارچ کاراستہ بند کیا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ منظوروسان نے پیش گوئی کی تھی کہ 23 مارچ اور 27 کے بیچ بہت کچھ ہونے والا ہے، ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔

    اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اگلے 3مہینےاہم ہیں، آئندہ 3ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے، اسی جماعت سے کوئی نیا وزیر اعظم ہوسکتا ہے ، ماضی میں ایساہواہےایک ہی مدت میں 2،2 وزیراعظم رہے ہیں۔

  • میں ادھر نہیں جاؤں گا جہاں میرے پیر جلتے ہیں: شیخ رشید

    میں ادھر نہیں جاؤں گا جہاں میرے پیر جلتے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھٹو نے 2،2 ماہ کے بھی وزیر اعلیٰ رکھے، یہاں بہت کچھ ہو سکتا ہے، اس وزیر اعلیٰ کو بھی پونے چار سال ہو چکے ہیں، لیکن مجھ سے مرکز کی بات کی جائے، میں اِدھر نہیں جاؤں گا جہاں میرے پیر جلتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا بطور وزیر داخلہ میرے ماتحت تو ایف آئی اے اور آئی بی ہیں، ان کے اگر بندے غائب ہوں گے تو کہیں گے کہ 12 بندے لے گئے، 172 افراد اپوزیشن کو لانے ہیں اور اس کے لیے 14 دن پڑے ہیں۔

    انھوں نے کہا وزیر اعظم نے اپنے کارڈ چھپا کر، سینے سے لگا کر رکھے تھے، ان سے آج بھی ملاقات ہوئی وہ پر اعتماد تھے، یہ میچ عمران خان جیتیں گے، اسپیکر یا وزیر اعظم جو فیصلہ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 14 دن بعد ہوگا، آج کا دن شامل نہیں ہوا تو یہ اجلاس بلانے کے لیے 22 تاریخ بنتی ہے، 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 7 دن اسمبلی میں قرارداد پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ 29 یا 30 مارچ تک جائے گا، پھر 22 مارچ کو ایک فاتحہ خوانی ہے جس کے بعد اجلاس ملتوی ہو جائے گا، تاہم اسپیکر کو حق ہے وہ 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین کی تعداد درجنوں میں نہیں بلکہ اکا دکا ہو سکتی ہے، اراکین کی خرید و فروخت کی باتیں وزیر اعظم کو براہ راست ملتی ہیں، میں اس سلسلے میں کچھ نہیں بتا سکتا، ماضی میں اراکین کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا گیا، لیکن شیخ رشید اور چوہدری نثار دو آدمی ہیں جو نہ چھانگا مانگا گئے نہ مری گئے۔

  • ’اپنے دشمنوں اور پیار والے دوستوں کو جانتا ہوں‘

    ’اپنے دشمنوں اور پیار والے دوستوں کو جانتا ہوں‘

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے دشمنوں بلکہ پیار والے دوستوں کو بھی جانتے ہیں، وقت آ گیا ہے مسند اقتدار کسی شریف آدمی کو سونپی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں روات سے آغاز ہو گیا ہے، بلاول کے والد آصف زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں انٹری دی اور مارچ سے خطاب کیا۔

    انھوں نے کہا کراچی سے جو چہرے یہاں آئے ان کو جانتا ہوں، اپنے دشمنوں کو بھی اور پیار والے دوستوں کو بھی جانتا ہوں۔

    شریک چیئرمین نے کہا وقت آگیا ہے آگے بڑھ کر ناپاک وزیر اعظم کو نکالیں، اور اس کی جگہ کسی اور شریف آدمی کو بٹھائیں جو ملک چلا سکے، ہم مہنگائی اور عوام کی تکلیف دور کریں گے، غریب اور عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔

    حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہوکر آئے گی، وزیراعظم کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    بلاول زرداری نے مارچ کے آغاز پر خطاب میں کہا کہ واپسی کا راستہ نہیں اب آگے ہی جائیں گے۔ بلاول نے اپنے والد کے لیے ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ بھی لگایا۔

    انھوں نے کہا ہم مکمل پلاننگ سے میدان میں نکلے ہیں، ہر صورت تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے، ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔