Tag: تحریک عدم اعتماد

  • تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے: جے یو آئی ایم این اے کا انکشاف

    تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے: جے یو آئی ایم این اے کا انکشاف

    اسلام آباد: جمعیت علماے اسلام کے ایک ایم این اے نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک رکن قومی اسمبلی نے حکومت کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ایم این نے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے، ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتا جو بیرونی ہاتھوں میں کھیلے۔

    واضح رہے کہ ملکی سیاست میں اس وقت ایک ہلچل مچی ہوئی ہے، اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، جس پر 100 سے زائد ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد : اپوزیشن کے 8ایم این ایز کا حکومت سے رابطہ

    دوسری طرف حکومت پُر اعتماد نظر آ رہی ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے 8 ایم این ایز نے حکومت کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، 2 اپوزیشن رہنماؤں نے منسٹر انکلیو میں وفاقی وزرا سے کچھ دیر قبل اہم ملاقات بھی کی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے مزید ارکان سے بھی رابطے جاری ہیں۔

  • اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

    اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

    اسلام آباد : اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ، ایازصادق ،مریم اورنگزیب ،شازیہ مری ،سعد رفیق نے تحریک جمع کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا۔

    جس کے بعد اپوزیشن کے ارکان تحریک عدم اعتماد جمع کرانے قومی اسمبلی پہنچے، ارکان میں مریم اورنگزیب ،شازیہ مری اور سعد رفیق ، نویدقمر،رانا ثنااللہ ،ایاز صادق شامل تھے۔

    اپوزیشن ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

    ایازصادق ،مریم اورنگزیب ،شازیہ مری ،سعد رفیق نے تحریک جمع کرائی۔

    ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی 15 دن میں اجلاس بلانے کے پابندہوں گے ، دوران اجلاس تحریک عدم اعتمادپر7دن میں کارروائی کرنا ہوگی۔

    دوسری جانب آصف زرداری ، شہبازشریف اور فضل الرحمان 3بجے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ، اپوزیشن قیادت کی مشترکہ پریس کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

    یاد رہے اس سے قبل پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دے دی اور ن لیگی اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کئے تھے۔

  • تحریک عدم اعتماد: اگرکوئی انہونی ہوئی تو پھر عمران خان گھر نہیں بیٹھے گا، شیخ رشید نے واضح کردیا

    تحریک عدم اعتماد: اگرکوئی انہونی ہوئی تو پھر عمران خان گھر نہیں بیٹھے گا، شیخ رشید نے واضح کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ اگرکوئی انہونی ہوئی تو پھر عمران خان گھرنہیں بیٹھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں خونی واقعہ ہوا ،64افراد شہید اور 100سےزائد زخمی ہوئے، حملہ آور کے 6 لوگوں کا گروپ ہمارے ریڈار میں آچکا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرناچاہتی ہیں، کے پی پولیس نے دہشتگردوں کے بہت بڑے نیٹ ورک کو پکڑا ہے۔

    اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے ہی کہاتھا اپوزیشن نے 23مارچ کو مارچ نہیں کرنا ، اجلاس کیلئے درخواست دینے کے 15دن بعد اجلاس ہوتا ہے،اگر یہ 10مارچ کو درخواست دیں گے تو اجلاس 26 مارچ کو ہوگا۔

    عدم اعتماد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 172آدمی آپ نے لیکر آنے ہیں، عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، شکر ہے آپ خود کہہ رہےہیں کہ امپائر نیوٹرل ہے ، اگر ہاریں گے تو بولیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےملک میں آزادخارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، 22سے24مارچ تک اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی، 22مارچ کو اوآئی سی کےوزرائے خارجہ آرہےہیں اور 23مارچ کو تاریخی دن ہے، جے 10سی کے جدید طیارے پاکستان میں فلائی پاسٹ کریں گے۔

    وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ بندے تو سارے اللہ کے ہیں فتح اور شکست اللہ کے ہاتھ میں ہے، دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں، آپ ملک میں خلفشار لارہے ہیں اس لیے کہ آپ کو عمران خان پسند نہیں ، عمران خان اس سارے بحران سے نکلے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ میرے دل کے قریب ہے ، پیٹرول پر10روپے،بجلی پر5روپے کی چھوٹ آج کے حالات میں ناممکن تھے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی تھریٹس پیدا کئے جارہے ہیں اس لئے ذمہ داری کا ثبوت دیں، آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد آئی ہے ، پیپلزپارٹی نے راستہ بدل کر بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کوجلسہ کرنے کی بھی اجازت دیں گے ، اللہ سے امید رکھتاہوں کہ حالات ٹھیک ہوں گے۔

    ناراض رہنماؤں کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں نعرے لگنے چاہئیں ان کی بات چیت ہونی چاہیے، تمام اتحادیوں سے بات چیت کا حامی ہوں، بات چیت کی بات پرپی ٹی آئی کے کچھ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہہ رہاہے یہ عمران خان کیلئےعدم اعتماد نہیں تحریک اطمینان ہوگی، یہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ہوگی، اور اگر کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان کہہ چکا وہ گھر نہیں بیٹھے گا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں ووٹوں کاتقسیم ہوناسوٹ کرتاہے، پنجاب میں جب مقابلہ ہوگاتوپی ٹی آئی اورن لیگ میں ہوگا، پی ٹی آئی چاروں صوبوں سےالیکشن لڑےگی، عمران خان پی ٹی آئی صوبوں ،آزاکشمیر،جی بی کی زنجیر بن چکے ہیں۔

    اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس سے چاہیں ملاقاتیں کرلیں فیصلہ میرےاللہ نے کرنا ہے ، کل عمران خان نے کہہ دیاہے پھر کوئی آئینی وقانونی تقاضوں سے بچ نہیں سکے گا، میں تو کہتا ہوں اپوزیشن سمیت سب سے بات ہونی چاہیے ، جمالی صاحب کوایک ووٹ دلایاتھا وہ ایک ووٹ سےوزیراعظم بنےتھے۔

  • تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی ، وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران پر اعتماد نظر آئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام میں کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں ہماری تیاری مکمل ہے ، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے، جن کےمقدموں کوخطرہ ہے وہ لوٹی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کیا۔

  • وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد : زرداری ہاؤس میں اپوزیشن کی بڑی بیٹھک آج ہوگی

    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد : زرداری ہاؤس میں اپوزیشن کی بڑی بیٹھک آج ہوگی

    اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن کی بڑی بیٹھک آج ہو گی، جس میں نمبر گیم پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بڑی بیٹھک آج زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔

    جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی مشاورت ہوگی اور عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر غور ہو گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نےشہباز شریف، فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت دی ہے، آصف زرداری اپوزیشن قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج شام ہوگا، جس میں سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    یاد رہے شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو اہم ہدایات جاری کیں تھیں ، جس میں تمام اراکین پارلیمنٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا تھا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد پیش ہونے والی ہے اس لیے تمام اراکین پارلیمنٹ ملک میں موجود رہیں۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے الزام عائد کیا تھا کہ اراکین کے نام ڈال کر انہیں باہر بھجوانے کی سازش کی جارہی ہے، اس لیے تمام اراکین ملک میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

  • اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک

    اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا اور تمام کمیٹی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک ہیں ، اس سلسلے میں پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پرمشاورت کی جائے گی۔

    تمام کمیٹی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، کور کمیٹی مجوزہ تحریک عدم اعتمادسے متعلق بھی مشاورت کرے گی جبکہ کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی جائے گی۔

    گزشتہ وزیر اعظم عمران خان نے میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا یہ لوگ کون ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک چلا رہے ہیں، ان کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، جب تحریک ناکام ہوگی تو کیا آپ تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا؟

    انھوں نے کہا مجرم نمبر ایک نواز شریف جھوٹ بول کر منتیں کر کے باہر چلا گیا، ن لیگ والو بتاؤ کبھی گیڈر بھی لیڈر بن سکتا ہے، آصف زرداری ذرا شریفوں کو یاد کرانا، کہا تھا کہ جیل میں ٹشو ختم ہو گئے نواز شریف کے آنسو تھمتے تھمتے۔

  • تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل، نمبر گیم پورے، وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ

    تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل، نمبر گیم پورے، وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے اور نمبر گیم پورے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےپی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کرنے والوں میں ریاض فتیانہ اور نصراللہ ریشک شامل تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کےدوران ممکنہ تحریک عدم اعتماد پرگفتگو کی گئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ارکان پراعتماد رہیں،سب کچھ ٹھیک ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے، نمبر گیم پورے ہیں، اس دوران ارکان نے یقین دہانی کرائی کہیں نہیں جارہے ایسا سوچا بھی نہیں،آپ مطمئن رہیں۔

    ذرائع کے مطابق ارکان نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کی ٹیم کاحصہ ہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی وفاداری پر یقین ہے اور پی ٹی آئی کے سب ارکان سے متحدہیں۔

    وزیر اعظم نے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکاشوق پوراکرکےدیکھ لےاندازہ ہوجائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر ترجمانوں کو آل از ویل کا پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، اب اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی نہ گھبرائے۔

  • اپوزیشن کے ایک طرف 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، دوسری طرف تاخیری حربے

    اپوزیشن کے ایک طرف 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، دوسری طرف تاخیری حربے

    اسلام آباد: اپوزیشن نے ایک طرف 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہوا ہے، دوسری طرف تاخیری حربے استعمال کرنے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے اجلاس کی ریکوزیشن کی تجویز دے دی ہے۔

    اپوزیشن کے چند رہنما براہ راست تحریک لانے کے حق میں ہیں، تاہم لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے تجویز دی ہے کہ پہلے اجلاس طلب کریں پھر عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس طلب کرنے سے اسپیکر کو 21 روز تک ووٹنگ نہ کرانے کا موقع ملے گا۔ خیال رہے کہ ارکان سے دستخط دونوں ریکوزیشن اور تحریک پر لیے گئے ہیں۔

    بلاول نے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینے کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لیے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، جب کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی ہے۔

    بلاول نے بہاولپور میں عوامی مارچ سے خطاب میں وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کے پاس پانچ دن ہیں، خود ہی مستعفی ہو جائیں، نہیں تو پانچ دن بعد ہم عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئیں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا ’اگر آپ نے استعفیٰ نہ دیا تو پانچ دن بعد ہم اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔‘

    انھوں نے وزیر اعظم سے کہا اگر آپ میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑیں، الیکشن کرائیں اور مقابلہ کریں، ہم دکھائیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، 5 دن بعد ہمارے نمبرز پورے ہو چکے ہوں گے۔

  • تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن جماعتوں کی ‘پوزیشن’ کیا ہے؟

    تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن جماعتوں کی ‘پوزیشن’ کیا ہے؟

    اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں ذرائع نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اب تک صرف 80 ارکان اسمبلی کے دستخط حاصل کر سکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے لیے 80 ارکان اسمبلی کے دستخط حاصل کیے ہیں، جب کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ارکان کی مکمل حمایت درکار ہو گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھی اہم رابطے جاری ہیں، اور اتحادیوں کو آن بورڈ کیا جا رہا ہے، ایک طرف وزیر اعظم اور دوسری طرف حکومتی شخصیات کی انفرادی طور پر ملاقاتیں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں فتح یا شکست کے لیے 9 اراکین قومی اسمبلی کا کردار فیصلہ کن ہوگا، قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں 341 ارکان فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

    ہم سے کون رابطے میں ہے، مناسب وقت پر سامنے لائیں گے، بلاول بھٹو

    قومی اسمبلی کی ایک نشست پی ٹی آئی رکن کی وفات کے باعث خالی ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کے ارکان کی تعداد 84 ہے۔

    قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 56، ایم ایم اے کے 15 ارکان ہیں، بی این پی کے 4، اے این پی ایک، 3 آزاد ارکان اپوزیشن کا حصہ ہیں۔

  • وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد:قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلیے آج ریکوزیشن جمع کرانے کا امکان

    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد:قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلیے آج ریکوزیشن جمع کرانے کا امکان

    اسلام آباد : اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے آج ریکوزیشن جمع کرائے جانے کا امکان ہے ، اجلاس میں  تحریک عدم اعتماد پر7 دن میں کارروائی کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آج ریکوزیشن جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

    ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی 15 دن میں اجلاس بلانے کے پابندہوں گے ، دوران اجلاس تحریک عدم اعتمادپر7دن میں کارروائی کرنا ہوگی۔

    اس سلسلے میں اپوزیشن نے ارکان اسمبلی کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    گذشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دو دن میں عدم اعتماد لانےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امپائرز نیوٹرل نظر آرہے ہیں اور نمبرز بھی پورے ہیں، کامیابی سو فیصد یقینی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا اگلے2 سے3دن بہت اہم ہیں، اگلے 48 گھنٹے میں بڑی خوشخبری آجائے گی۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کےلیےاپوزیشن کی نو رکنی کمیٹی نے بھی گرین سگنل دیتے ہوئے لیڈرشپ کو عدم اعتماد فوری لانے کی سفارش کردی تھی۔

    کمیٹی کا کہنا تھا حکومتی اتحادیوں کے بغیر بھی باآسانی کامیاب ہوجائیں گے۔