Tag: تحریک منہاج القرآن

  • مجرموں کو ریلی کی سہولت دینا قانون سے مذاق ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

    مجرموں کو ریلی کی سہولت دینا قانون سے مذاق ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مجرموں کو ریلی کی سہولت دینا قانون سے مذاق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ تکبر نے شریف خاندان کو ذلت کے آخری درجے پر لا کھڑا کیا ہے۔

    طاہر القادری نے مزید کہا ہے کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے دار وں نے ملک کو ایشیا کا مقروض ملک بنا دیا ہے، اور آج پاکستان بیرون ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کے رحم و کرم پر ہے۔

    سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسرے کئی لیڈر بھی جیل گئے لیکن کسی نے اعلانِ جنگ نہیں کیا، خیال رہے کہ احتساب عدالت کی طرف سے شریف خاندان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

    طاہر القادری نے ملک میں تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ یہاں ایسا نظام چاہیے جس میں کوئی شخص ریاست کو بلیک میل نہ کرسکے، ان کا اشارہ کیپٹن (ر) صفدر کی طرف تھا جنھوں نے گرفتاری دینے کے معاملے پر ریلی نکال کر ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

    احتساب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا


    تحریک منہاج القرآن کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اشرافیہ نے بنائیں تاکہ اپنے غیر قانونی مال اور خود کو بچانے کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کی جاسکیں، اشرافیہ کا جمہوریت و جمہوری اقدار سے کچھ لینا دینا نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاناما لیکس اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سانحہ کراچی کروایا گیا، طاہر القادری

    پاناما لیکس اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سانحہ کراچی کروایا گیا، طاہر القادری

    لاہور: ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور پانامہ لیکس پر سے توجہ ہٹانے کے لیے سازش کے تحت سانحہ کوئٹہ کے بعد سانحہ کراچی کروایا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان میں نکالی گئی تحریک قصاص کے مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ افراد کو گرفتار کیاگیا، تحریک قصاص شروع ہونے کے بعد بھی منہاج القرآن کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور عہدیداران کو نوٹس بھیجے گئے مگر انتظامیہ نے آج تک سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا۔

    پڑھیں:  چاہیں تو 7 دن میں قاتلوں سے بدلہ لے سکتے ہیں، طاہر القادری

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کو مراعات اور ترقیاں دی گئیں تاکہ وہ وعدہ معاف گواہ نہ بن جائیں ، ماڈل ٹاؤن آپریشن میں براہ راست حصہ لینے اور ہدایات لینے والے افراد کو بھی باہر بھیج دیا گیا۔ طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث توقیر شاہ جو شہباز شریف سے اُس روز ہدایات لے رہے تھے اُسے بیرون ملک بھیج دیا گیا اور آپریشن میں براہ راست حصہ لینے والے سلمان شاہ کو بھی جے آئی ٹی نے دو سال کے لیے بیرونِ ملک بھیج دیا‘‘۔

    مزید پڑھیں:    تحریک قصاص حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، طاہر القادری

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ ’’جعلی جے آئی ٹی کے ذریعے انصاف کا قتل کیا گیا، مگر ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ اب حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 28 اگست کو فائنل دھرنا راولپنڈی میں دیا جائے گا جس میں ایک بہت بڑا انکشاف کروں گا‘‘۔

    طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ ’’پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کے لیے سانحہ کوئٹہ ایک سازش کے تحت کروایا گیا بعد ازاں اسمبلی میں اپنے اتحادیوں سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کروائی گئی مگر عوام مقبوضہ کشمیر اور پاناما لیکس کو نہیں بھولی تو سانحہ کراچی کروایا گیا جس میں وطن کے خلاف سخت زبان استعمال کروائی گئی‘‘۔

    We would not rest unless we get Qisas for the… by arynews

    کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان کے خلاف متنازعہ تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ’’الطاف حسین کی تقریر اور ملک کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں اور ان نعروں سے عوام کے دل دکھے ہیں مگر دیکھنا یہ ہیں کہ یہ کلمات قائد ایم کیو ایم نے خود ادا کیے یا پھر یہ تقریر کروائی گئی ہے‘‘۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن  کے افسوس ناک واقعے کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیاہے۔لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کارروائی عمل میں نہ آئی۔جس پر تحریک منہاج القرآن کل ملک گیر احتجاج کرے گی ۔

    صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلے میں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے اور پاکستان عوامی تحریک کے شہید کارکنان کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔

  • تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تیسیوں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل

    تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تیسیوں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل

    تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تیسیوں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری رات ایک بجے کے بعد ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔

    تحریک منہاج القرآن کی دنیا بھرمیں تنظیموں نے عالمی میلاد کے انتظامات مختلف ممالک اور پاکستان میں 200مقامات پر کیے ہیں، لاہور میں مینار پاکستان کے سبزازار میں میلاد النبی ﷺ کے لیے 70ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جہاں ضلع لاہور اور قصور سے لوگ شریک ہوں گے، مینار پاکستان پر میلاد کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے۔

    کانفرنس میں نعت خوانی، قائدین سے خطابات ہوں گے جبکہ رسول اللہ ﷺ کی ولادت کے وقت آتش بازی اور چراغاں بھی کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر اور دنیا کے مختلف حصو ں میں خطاب کریں گے، بھارت میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بنگلور میں عالمی میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔