Tag: تحریک چلانے کا اعلان

  • نوازشریف کااعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسزپرحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

    نوازشریف کااعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسزپرحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

    لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسز پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جو عدلیہ بحالی تحریک میں شامل نہ ہوا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے خاندان کے افراد ، پارٹی رہنماﺅں اور کاررکنوں سے ملاقات میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر عدلیہ بچاﺅ تحریک کااعلان کر دیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ اب انہیں قید وبند کی کوئی پرواہ نہیں، وکلا کے ساتھ مل کر عدلیہ بچاﺅ تحریک کا آغاز کیا جائے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گلی گلی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر پہرہ دو اور میرا پیغام پہنچا دو اگر اب حکومت کے خلاف مہنگائی اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا نوازشریف نے مریم نواز کو بطور نائب صدر شاندار کارکردگی پر شاباش دی اور کہا عدلیہ بحالی تحریک میں ن لیگ نے بھرپور کردار ادا کیا ، ضرورت پڑی تو لیگی کارکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ کے جو لوگ نکل نہیں پا رہے ان کی جگہ جیل میں کفارہ ادا کر رہا ہوں، نواز شریف

    نوازشریف نےکہا پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے، تحریک انصاف نے کئی ماہ اسلام آباد مفلوج کیےرکھا ، آج پی ٹی آئی سے چھوٹا سا احتجاج بھی برداشت نہیں ہو سکا۔

    نوازشریف نے لیگی قیادت کو عید کے بعد مہنگائی کے خلاف باہر نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ووٹ کوعزت دو کے بیانیے کی پاداش پرجیل کاٹ رہا ہوں۔

    یاد رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ججز کے خلاف ریفرنسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو 14 جون کا نوٹس جاری کیا ہے ،جلد وزیر قانون بریفنگ دیں گے۔