Tag: تحصیل باڑہ

  • باڑہ: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی 5شدت پسند ہلاک

    باڑہ: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی 5شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر تے ہو ئے خیبر ایجنسی کے علا قے باڑہ میں پانچ شدت پسندوں کا ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر تے ہو ئے شدت پسندوں کو موثر جواب دیا اور پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ جوابی حملے میں کئی شدت پسند زخمی بھی ہو ئے ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہواہے۔ واقع کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کی ہے اور شدت پسندوں کے ہلاک اور زخمی ہو نے کی اطلاعات کو درست قرار دیا ہے۔

    پاکستان سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی مختلف تحصیلوں میں شدت پسندوں کے خلاف  نئے اور موثر آپریشنز کئے ہیں جن میں سیکٹروں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہو ئے ہیں۔

  • خیبر ایجنسی : عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 8 فوجی ہلاک

    خیبر ایجنسی : عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 8 فوجی ہلاک

    پشاور: خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران 8 فوجی ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 21 شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔

    خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سپن قمرکے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ ہوئی،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے یہ آپریشن کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے تاہم اس کاروائی کے دوران 8 جوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔

    سپن قمرکے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کلیرنس آپریشن میں 21 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں 3 فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • خیبر ایجنسی: باڑہ میں فضائی کاروائی، 18شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: باڑہ میں فضائی کاروائی، 18شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: باڑہ میں پاکستان سیکیورٹی فورسسز کی فضائی کارروائی میں 18شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق حملے میں اہم شدت پسند کمانڈر سمیت بھی ہلاک ہوا ہے۔ حملے میں شدت پسندوں کا اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی جس میں اہم شدت پسند کمانڈر سمیت اٹھارہ شدت پسند ہلاک کر دیئے گئے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران اٹھارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کیخلاف فضائی اورزمینی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک متعدد شدت پسند ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ جھڑپوں کے دوران فورسز کے کئی جوان بھی شہید اورزخمی ہوئے۔