Tag: تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال

  • اسپتال میں  ڈاکٹرز کی  غفلت ، حاملہ خاتون جاں بحق

    اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت ، حاملہ خاتون جاں بحق

    جڑانوالہ : تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈیلیوری میں تاخیر کی۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث ایک حاملہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    ورثا نے بتایا کہ مرحومہ 35 سالہ نازیہ بی بی کو ڈلیوری کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، تاہم ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈیلیوری میں تاخیر کی۔

    شوہرافسرفراز نے اسپتال کی لاپروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی اور بچہ اسپتال کی غفلت کے سبب چل بسے۔

    اسپتال ذرائع کا موقف ہے کہ خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

    اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو فوری انکوائری کی ہدایت دی اور کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔