خواتین کو بااختیار بنانے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغرکی جانب سے خواتین اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس کی چابی دی گئی۔
خواتین کے سفر کو آسان بنانے، ان کا اعتماد بڑھانے اور سماجی و اقتصادی آزادی کو فروغ دینے کے لیے سیالکوٹ کی 14 خواتین اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس کا تحفہ دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ایک تقریب میں چابی خواتین اساتذہ کے حوالے کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کا کہنا تھا کہ خواتین کے فعال کردار کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
خواتین اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کے اقدام کو سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے سپورٹ کیا گیا۔
14 خواتین اساتذہ کو بطور تحفہ الیکٹرک بائیکس دینے کے ساتھ ساتھ انھیں محفوظ اور پُراعتماد سفر کو یقینی بنانے کے لیے تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔