Tag: تحفہ

  • چین کا پاکستانی پارلیمنٹ کوجدید ٹیکنالوجی کا تحفہ

    چین کا پاکستانی پارلیمنٹ کوجدید ٹیکنالوجی کا تحفہ

    اسلام آباد : چین نے پاکستانی پارلیمنٹ کو جدید ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا ہے جس میں کمپیوٹرز، اسکینرز، پرنٹرز سمیت دیگر آئی ٹی آلات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیے گئے آئی ٹی آلاٹ کی فراہمی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔

    چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی اپنی ایک تاریخ ہے جو کہ محبت، باہمی اعتماد اور احترام کے جذبے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

    چیئرمین سینیٹ نے چین کی سیاسی قیادت اور سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان آلات کی بدولت سینیٹ کی ان کاوشوں کو مزید تقویت ملے گی جو ای پارلیمنٹ کے لیے کی جارہی ہیں۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی چین کی سیاسی قیادت کے اس تحفے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعاون مثالی ہے۔

    واضح رہے کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک میں باہمی تعاون کومزید فروغ دینے پرزوردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ

    یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ

    ویلنگٹن: پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2سے شکست دے پانچ میچوں کی سیریزاپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 1-1 گول سے برابر رہاجس کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2 سے ہرار کر سیریز جیت لی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری شہبازسینئر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔

    انہوں نےمزید کہاکہ بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا،یقین ہےکہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکےاچھا پرفارم کریں گے۔

    یاد رہےکہ اس سےقبل گزشتہ میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان عبدالحسیم خان نے پہلے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں گول کرکےٹیم کو برتری دلائی تھی۔


    مزید پڑھیں:جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیامیں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس پہنچ گئی


    میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نےبہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئےدوسرے کوارٹر کےپہلے ہی منٹ میں جونٹی کینی کی مدد سےگیند کو جال میں پھینک کرمقابلہ برابرکردیاتھا۔

    پاکستان نےمیچ کےدوران نیوزی لینڈ پراٹیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے کوارٹر کےآٹھویں منٹ میں کپتان حسیم نےایک مرتبہ پھر قائدانہ کردار ادا کرتےہوئےگول اسکور کر کے پاکستان کو میچ میں برتری دلا دی تھی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

    واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے اس فتح کے ساتھ ہی ہاکی ٹیم نے پانچ مچوں کی سیریز میں1-2 سے اپنے نام کرلی۔

  • اچھا مہمان بننے کے 7 اصول

    اچھا مہمان بننے کے 7 اصول

    مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔ جب مہمان گھر آئیں تو ان کا خوش دلی سے استقبال کرنا چاہیئے۔

    اسی طرح جب آپ کسی کے گھر مہمان بن کر جائیں تو ایسا رویہ رکھیں کہ میزبان آپ کی آمد سے خوشی محسوس کریں۔ اس موقع پر میزبان کے گھر کے اصولوں اور پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

    یہی نہیں مہمان بن کر جانے کے کچھ اخلاقی اصول بھی ہوتے ہیں جن پر پوری دنیا میں عمل کیا جاتا ہے۔ یہ اصول آپ کو اچھا مہمان بننے میں مدد دیتے ہیں۔

    آئیے آپ بھی وہ اصول جانیں جنہیں اپنا کر آپ ایک اچھا مہمان بن سکتے ہیں۔

    :آنے اور جانے کا وقت

    guest-7

    کہیں جاتے ہوئے اپنی آمد اور روانگی کے وقت اور دن کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کریں تاکہ آپ کا میزبان الجھن کا شکار نہ ہو۔

    دن اور وقت میں بار بار تبدیلی یا درست وقت کی آگاہی نہ دینا آپ کے میزبان کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ وہ سارا دن آپ کا انتظار کر سکتا ہے جس کے باعث اس کے اپنے کئی کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔

    :کوئی تحفہ لے کر جائیں

    guest-2

    عموماً کسی کے گھر پہلی بار جاتے ہوئے کچھ لے کر جانا تو ایک روایت ہے، لیکن اگر آپ پہلے بھی کئی بار اپنے میزبان کے گھر جا چکے ہیں تب بھی کوئی تحفہ یا کھانے پینے کی کوئی چیز لے جانے میں کوئی حرج نہیں۔

    یہ عمل میزبان کے دل میں آپ کے لیے احترام کے جذبات پیدا کرے گا اور اسے یہ تاثر دے گا کہ آپ اس پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔

    :گھر کے اصولوں کی پاسداری

    guest-5

    ہر گھر کے کچھ اصول ہوتے ہیں جو ہر گھر سے مختلف ہوتے ہیں۔ کہیں جا کر ان اصولوں سے آگاہی حاصل کرنا اور ان پر عمل کرنا آپ کے اچھے مہمان ہونے کا ثبوت دے گا۔

    مثال کے طور جوتے باہر اتارنے ہیں یا نہیں، دروازہ بند کرنا ہے یا نہیں۔

    :ذاتی استعمال کی اشیا

    guest-3

    اگر آپ کسی کے گھر قیام کرنے جارہے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنا ذاتی استعمال کا سامان جیسے تولیہ، شیمپو وغیرہ لے کر جائیں۔ اگر آپ نہ لے جا سکیں تو میزبان کی کم سے کم چیزوں کو استعمال کریں۔

    ہفتہ بھر میں ایک ہی تولیہ استعمال کریں تاکہ آپ کے جانے کے بعد میزبان کے لیے میلے کپڑوں کا ڈھیر نہ رکھا ہو۔

    :مدد کی پیشکش

    guest-4

    کسی کے گھر تھوڑی دیر کے لیے جائیں یا طویل عرصہ کے لیے، ہمیشہ میزبان کو اپنی مدد کی پیشکش کریں۔ کھانے کی تیاری، برتن اٹھانے، دھونے اور مختلف کاموں میں اپنی مدد کی پیشکش کریں۔

    :چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال

    guest-6

    جیسے آپ اپنے گھر میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ہیں ویسے ہی اپنے میزبان کے گھر میں بھی رہیں۔

    کمرے سے نکلتے ہوئے بجلی کے سوئچ بند کردیں۔ اپنے قیام کے لیے مختص کمرہ یا جگہ صاف رکھیں۔

    :جانے سے قبل

    guest-8

    جانے سے قبل جس حد تک ممکن ہو اپنا پھیلاوا سمیٹ لیں اور جگہ کو صاف رکھیں۔ اپنے قیام کو ایسا بنائیں کہ آپ کے جانے کے بعد آپ کا میزبان آپ کے بارے میں ناگوار خیالات کا شکار نہ ہو۔

  • عید پر بھارتی جارحیت کے باوجود نواز شریف نے مودی کو تحفہ بھجوادیا

    عید پر بھارتی جارحیت کے باوجود نواز شریف نے مودی کو تحفہ بھجوادیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے تعلقات کی بہتری کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    عیدالفطر کے موقع پر رینجرز نے کنٹرول لائن پر گولہ باری میں 4 پاکستانیوں کی شہادت پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے مٹھائی کا تحفہ تو قبول نہیں کیا مگر اب وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عید پر آموں کا ایک باکس تحفے میں بھیجا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ سفارتی آداب پورے کرتے ہوئے بھیجا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ برس بھی بھارت کی جانب سے سیکرٹری سطح کے مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد عید کے موقع پر نریندر مودی اور بھارت کے صدر پرناب مکھرجی کو آموں کا تحفہ بھیجا تھا۔

    نواز شریف سے قبل گیلانی اور مشرف بھی بھارتی ہم منصبوں کو آم بھجواتے رہے ہیں۔