Tag: تحقیقات

  • امریکا میں ساڑھے 5 کروڑ ویزوں پر منسوخی کی تلوار لٹکنے لگی

    امریکا میں ساڑھے 5 کروڑ ویزوں پر منسوخی کی تلوار لٹکنے لگی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑے ویزہ اسکروٹنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 55 ملین ویزا ہولڈرز کو اب سخت تحقیقات کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد کسی بھی ایسے ویزا ہولڈر کی نشاندہی کرنا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی یا دیگر وجوہات کے باعث امریکا میں قیام کا اہل نہیں رہا۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ویزہ پالیسی کو سخت بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ان اقدامات میں درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی کڑی نگرانی اور انٹرویوز کا عمل معطل کرنا بھی شامل ہیں۔

    امریکی صدر کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب غزہ اور فلسطین کے شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیے جانے والے طبی ویزے بند کر دیے گئے ہیں۔ اب فلسطینی طلبا، مریض اور عام درخواست گزار بھی امریکا میں داخل نہیں ہوسکتے۔

    علاوہ ازیں 2025 میں صرف طلبا کے 6 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں وہ طلبا شامل ہیں جنہوں نے قیام کی مدت سے زیادہ وقت گزارا، قوانین کی خلاف ورزی کی یا دہشت گردی کی حمایت جیسے الزامات کا سامنا کیا۔

    واضح رہے کہ رواں برس اب تک امریکا میں تقریباً 40 ہزار ویزوں کو منسوخ کیا جاچکا ہے، جبکہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں اسی مدت میں صرف 16 ہزار ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔

    امریکا سے نکالے گئے افراد کو کس ملک میں بھیجا جائے گا؟

    مشرقی افریقی ملک یوگنڈا نے امریکا کے ساتھ ڈی پورٹ کیے گئے پناہ گزینوں کو واپس لینے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

    وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوگنڈا نے تیسرے ممالک کے ایسے شہریوں کو لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جنہیں امریکا میں سیاسی پناہ نہیں مل سکتی ہے لیکن وہ اپنے آبائی ممالک میں واپس نہیں جانا چاہتے ہیں۔

    کینیڈا کا امریکی اشیا پر محصولات ختم کرنے کا فیصلہ

    وزارت نے جمعرات کو کہا کہ یہ معاہدہ ان شرائط پر مبنی ہے کہ پناہ حاصل کرنے والوں کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور وہ نابالغ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی تفصیلات پر ابھی کام کیا جا رہا ہے۔

  • معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب

    معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز سریش رائنا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سٹے بازی ایپ کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے 13 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکوائری دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں کی جائے گی، سریش رائنا کے علاوہ کئی دیگر کرکٹرز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی اس معاملے میں زیر تفتیش ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBET کی تشہیر سے متعلق ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سریش رائنا اس ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر کچھ اشتہارات کے ذریعے اس ایپ سے منسلک ہیں۔

    ایجنسی کی جانب سے غیر قانونی بیٹنگ ایپس سے متعلق ایسے بہت سے معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہے، جن پر کئی لوگوں اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے یا ٹیکس کی بھاری رقم چوری کرنے کا الزام ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت کے لیے 18 ٹیسٹ، 221 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے بھی اپنی خدمات فراہم کرچکے ہیں۔

    محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    کئی مشہور شخصیات پر بھی غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ پولیس نے رانا دگوبتی اور پرکاش راج سمیت 25 مشہور اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مگر دونوں اداکاروں نے کسی غلط کام کی تردید کی اور کہا کہ وہ اب ایسے پلیٹ فارمز کی حمایت نہیں کرتے۔اس کے باوجود انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی: میاں، بیوی اور بچے کے قاتل کون؟ تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف

    کراچی: میاں، بیوی اور بچے کے قاتل کون؟ تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف

    کراچی (30 جولائی 2025): آج گھگر پھاٹک میں گھر سے میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملیں تحقیقات میں قتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب گھر میں میاں، بیوی اور بچے کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کا اصل تعلق بلوچستان سے تھا اور انہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    واقعہ کی مزید تفتیش کی تو نئے انکشافات سامنے آئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ماں باپ اور بچے کو بے دردی سے قتل کرنے والے قاتل ایک روز قبل ہی مقتولین کے گھر مہمان بن کر آئے تھے اور قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

    پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مقتول جوڑے عبدالمجید اور سکینہ نے 6 سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا عبدالنبی تھا۔ یہ خاندان ایک سال قبل ہی گھگر پھاٹک کے قریب رہائش اختیار کی تھی۔

    پولیس کے مطابق شادی کے بعد خاتون کے بھائیوں نے جرگہ کیا تھا اور اس جرگے کے فیصلے کے مطابق بھائیوں نے بہن کے بدلے عبدالمجید کی دو خواتین لی تھیں۔

    دوسری جانب گھگر پھاٹک میں گھر سے میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعہ کی

    انکوائری کرنے اور قاتلوں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
    وزیر داخلہ نے اس حوالے سے انہیں رپورٹ پیش کرنے اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-husband-wife-and-child-brutally-murdered/

  • پاکستان کے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نے گیم چینج کردیا، پاکستانی ہائی کمشنر

    پاکستان کے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نے گیم چینج کردیا، پاکستانی ہائی کمشنر

    پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نے گیم چینج کردیا، حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے خطرہ موجود ہے، بھارتی قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آرہے ہیں، پاکستان کی پہلی خواہش امن ہے، حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی تیاری کررکھی ہے، وزیراعظم نے پہلگام واقعے پر عالمی سطح پر انکوائری کی پیش کش کی۔

    پہلگام واقعہ : آج 12واں روز ہے بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عاصم افتخار

    برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پہلگام سے متعلق بھارت جو دعویٰ کررہا ہے دنیا اس کو ماننے کو تیار نہیں، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق تاحال کوئی ثبوت بھی نہیں دیا۔

    محمد فیصل نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو تقویت ملی ہے، بھارت کے خطے کے مختلف ممالک سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا اکھنڈ بھارت کا ایجنڈا ہے، انتہا پسند نظریے کی وجہ سے بھارت کے خطے کے ممالک سے تعلقات اچھے نہیں، جب تک بھارتی قیادت تبدیل نہیں ہوتی انکا مائنڈ سیٹ یہی رہےگا۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-pm-shehbaz-sharif-telephone-contact-with-malaysian-pm/

  • یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کا قتل، تحقیقات میں اہم انکشافات

    یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کا قتل، تحقیقات میں اہم انکشافات

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کے قتل کا معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ویسٹ زون پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہباز عرف پرویز اور شہزاد احمد سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، عامر بھاشانی کو قتل کروانے والوں کی اجرتی قاتلوں سے ڈیلنگ ایک لاکھ روپے میں طے ہوئی تھی۔

    قاتلوں کو اسلحہ کی فراہمی قتل کے منصوبہ سازوں کی تھی، قتل کے مرکزی ملزمان میں علی شاہ اور حماد صدیقی شامل ہیں،جنہوں نے منصوبہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق قتل کیس کے منصوبہ ساز ٹارگٹ کلنگ کے بعد ایک گاڑی میں بیٹھ کر موقع واردات سے فرار ہوئے، قاتل منصوبہ سازوں نے مقتول عامر بھاشانی کی نمازجنازہ اور سوئم میں شرکت کی۔

    ملزمان نے گھر والوں سے تعزیت بھی کی اور ہمدردی کا اظہار بھی کرتے رہے، اجرتی قاتلوں کو قتل کے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ روپوش ہوجائیں۔

    ویسٹ زون پولیس کے مطابق ان ملزمان کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی سے کئی معاملات پر تنازعات چل رہے تھے۔

    تنازعات کے متعلق عامر کے ساتھیوں نے کئی بار سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو بھی آگاہ کیا تھا، مذکورہ قتل کیس میں 4 ملزمان مفرور ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو ان کے گھر کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • وزیر داخلہ کا صدر پریڈی تھانے پر کریکر دھماکے کی تحقیقات کا حکم

    وزیر داخلہ کا صدر پریڈی تھانے پر کریکر دھماکے کی تحقیقات کا حکم

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے صدر پریڈی تھانے پر کریکر دھماکے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان کریکر حملہ کرکے فرار ہوگئے، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی اور ایک ہائی روف گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیاءلنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، اس واقعے کے بعد ایس ایس پی جنوبی سے رابطہ کیا اور کہا کہ کریکر دھماکے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

    کراچی : پریڈی تھانے پر کریکر سے حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ ایسے حملے ناقابل برداشت ہیں، سیکیورٹی کو مربوط بنایا جائے، اس واقعے میں زخمی ہونیوالے پولیس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہم کی جائے۔

    وزیرداخلہ سندھ نے شہر میں سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، دوسری جانب پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا کہ واقعےکی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور تینوں زخمی اہلکاروں کی حالت تسلی بخش ہے۔

  • لاس اینجلس میں آگ کیوں لگی؟ تحقیقات شروع

    لاس اینجلس میں آگ کیوں لگی؟ تحقیقات شروع

    امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بیورو آف الکوحل ٹوبیکو ایند فائر آرمز ہونے والی تحقیقات کی قیادت کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

    اے ٹی ایف کے عہدیدار جوز میڈینا کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ ہر کوئی جواب چاہتا ہے، کمیونٹی جواب کا حق رکھتی ہے، مگرآگ لگنے کی وجوہات پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اے ٹی ایف مکمل تحقیقات کے بعد ہر سوال کا جواب دے گی، اے ٹی ایف مقامی لا انفورسمنٹ، فارسٹ سروس اور یو ایس اٹارنی کے ساتھ کام میں مصروف ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ آگ بھڑکنے کے 2 مقامات کی تلاش کے لیے مختلف شعبوں کے ماہرین امور انجام دے رہے ہیں، انکوائری کے عمل میں کم از کم 75 افراد حصہ لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے کئی المناک داستانیں جنم لے رہی ہیں اس آگ کے شعلوں نے مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کو بھی نگل لیا۔

    آگ پر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اب تک 40 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل کر بھسم، 12 ہزار سے زائد گھر خاکستر اور 30 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

    اس ہولناک آتشزدگی کا ایک اور روح فرسا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شمالی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ہالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ ڈیلیس کی آگ سے جل کر خاکستر ہوئی لاش کی باقیات ملیں۔

    بلوز برادرز، لیڈی سنگز دی بلوز اور دی 10 کمانڈمنٹس جیسی فلموں میں اہم کردار نبھانے والی 95 سالہ اداکارہ ڈیلیس کی موت کی تصدیق کیلی نے کی اور فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ ان کی دادی کی باقیات گھر سے ملی ہیں۔

    کیلی نے ایک کلپ میں جلی ہوئی سائیکل، ریفریجریٹر، دروازہ دکھایا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی دادی کو آخری بار اس وقت دیکھا جب وہ انہیں منگل کی آدھی رات کو ان کے الٹاڈینا والے گھر چھوڑ کر آئیں۔

    لاس اینجلس میں تیز ہوائیں، آگ مزید بڑھنے کا خدشہ

    اداکارہ کی پوتی کا کہنا تھا کہ اس وقت آگ کی شروعات ہوئی تھیں لیکن دو پہاڑوں کے درمیان لگی آگ اتنی خطرناک محسوس نہیں ہو رہی تھی۔ میں اپنے کینسر سے متاثرہ بہن بھائی کی دیکھ بھال کے لیے دادی کو وہاں چھوڑ کر واپس آ گئی تھی۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ

    پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ

    پاکستان نے اقوام متحدہ سے دہشتگردوں کے پاس انتہائی جدید امریکی فوجی اسلحے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

     منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ انتہائی جدید فوجی اسلحہ ان دہشت گردوں کے ہاتھ کیسے لگا؟ اور وہ انھوں نے اس کو کس ذریعے سے حاصل کیا ہے؟

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں، کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی۔

    ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، جبکہ کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔

  • کم عمر افنان خواتین کو مسلسل ہراساں کرتا رہا، ڈیفنس کار حادثے میں سنسنی خیز انکشافات

    کم عمر افنان خواتین کو مسلسل ہراساں کرتا رہا، ڈیفنس کار حادثے میں سنسنی خیز انکشافات

    لاہور: ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 6 افراد کی موت  کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 لاہور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے دوران پتا چلا ہے کہ کم عمر ڈرائیور افنان کی حادثے سے قبل جاں بحق افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی۔

    حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ افنان نے وائی بلاک سے گاڑی میں بیٹھی خواتین کا کافی دیر تک پیچھا کرتا رہا، اس دوران متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے کئی بار گاڑی کی رفتار بھی تیز کی کہ شاید اس طرح افنان ان کا پیچھا کرنا چھوڑ دے تاہم ملزم نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور مسلسل خواتین کو ہراساں کرتا رہا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وائے بلاک نالے پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے گاڑی روک کر افنان کو ڈانٹا، دوسری گاڑی سے حسنین کے والد نے بھی ملزم افنان کو سمجھایا کہ پیچھا مت کرو لیکن اس دوران ملزم افنان دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا۔

    ذرائع نگراں پنجاب حکومت کے مطابق ملزم افنان نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں دیکھتا ہوں تم لوگ ڈیفنس میں گاڑی اب کیسے چلاتے ہو اس کے بعد حسنین بہن اور بیوی کو لے کر آگے نکلا تو ملزم نے دوبارہ پیچھا شروع کر دیا، ملزم افنان نے 160 کی اسپیڈ سے گاڑی گھما کر خواتین والی گاڑی سے ٹکرا دی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد حسنین کی گاڑی 70 فٹ روڈ سے دور جا گری اور کار سوار  تمام افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد 4 افراد ملزم کو چھڑانے پہنچے لیکن لوگوں کا غصہ دیکھ کر بھاگ گئے۔

    دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ نے  آئی جی پنجاب کو مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کی ہدایت جاری کی ہے، تاہم متاثرہ فیملی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس تحقیقات میں ہمارے ساتھ اچھا تعاون نہیں کررہی۔

    کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتار کار سے 6 افراد کی موت کی تحقیقات میں یہ بھی  انکشاف ہوا کہ یہ ٹریفک حادثہ نہیں بلکہ جان بوجھ کر گاڑی کو ٹکر ماری گئی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں پیش آیا تھا جہاں رفاقت علی نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال جا رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکراگئی۔

    جس سے رفاقت کی 45 سالہ بیوی رخسانہ، 27 سالہ بیٹا حسنین، 23 سالہ بہو عائشہ، 30 سالہ داماد سجاد، 4 سالہ نواسی انابیہ اور 4 ماہ کا پوتا حذیفہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے ویڈیوز اور مالی کرپشن تحقیقات میں نیا انکشاف

    بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے ویڈیوز اور مالی کرپشن تحقیقات میں نیا انکشاف

    بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی کے ویڈیوز اور منشیات و مالی کرپشن تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیس کی تحقیقات میں یونیورسٹی کے ایفی لیشن کمیٹی کے 5 پروفیسروں پر بھی ہراسگی کا الزام لگ گیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 5  پروفیسروں پر الزامات نجی نرسنگ کالج کی سربراہ کی جانب سے عائد کیے گئے، سی ای او نے گورنر پنجاب چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیٹی کو تحریری درخواست دیدی۔

    درخواست کے نقول چیئرمین ہائرایجوکیشن، ایچ ای سی کمیٹی کنوینئر، صوبائی محتسب فارہراسمنٹ کو ارسال کردی گئیں۔

    واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک شرمناک ڈرگ اسکینڈل سامنے آیا ہے، یونیورسٹی کے گرفتار چیف سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ کے موبائل سے ساڑھے پانچ ہزار نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

    ڈی پی او عباس شاہ نے جامعہ اسلامیہ کے الزامات کو چیلنج کر دیا ہے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جامعہ اسلامیہ میں منشیات کے ریکارڈ یافتہ 113 طلبہ کا انکشاف ہوا ہے، انھیں کسی اداے سے تعصب نہیں جیسی چاہیں تحقیقات کروا لیں۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سید اعجاز شاہ کے قبضے سے سیکڑوں طالبات کی ویڈیوز اور آٹھ گرام آئس ملی تھی۔