Tag: تحقیقاتی کمیٹی قائم

  • سینئر صحافی جان محمد مہر کا قتل،  5 سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم

    سینئر صحافی جان محمد مہر کا قتل، 5 سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم

    کراچی : سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، تحقیقاتی ٹیم واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کے لئے 5 سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، تحقیقاتی ٹیم واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرے گی۔

    کمیٹی ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس تنویر اوڈھو کی سربراہی میں بنائی گئی ہے ، ایس ایس پی سکھرسنگھارملک،ایس ایس پی خیرپورروحیل کھوسو ، ایس ڈی پی اوگمبٹ نعمان ظفراورایس پی سی ٹی ڈی سکھرعبدالقیوم کلوڑ ٹیم میں شامل ہیں۔

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کیلئےہرممکن کوشش کرے گی، تمام فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد اکھٹے ہونے کو یقینی بنایا جائے، تفتیش کے دوران عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ تحقیقات کے دوران سرکاری وکیل سے بھی مشورہ لیا جانا چاہیے، کمیٹی کاچیئرمین سندھ پولیس کےکسی بھی افسرسےتعاون طلب کرسکتاہے، ہر 3روزبعدکیس کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کی جائے گی۔

  • پشاور:ایف سی قافلے پرحملہ، اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    پشاور:ایف سی قافلے پرحملہ، اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    پشاور: ایف سی قافلے پر حملے کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    پشاور گزشتہ روز ایف سی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کاونٹرٹیرازم اورایس ایس پی انسوسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے انسانی اعضاء کے خون ٹیسٹ مکمل کرلیےگئے ہیں اور خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے ارسال کئے جائیں گے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹیوں نے زخمی افراد کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں جبکہ حملے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کے پُرزے بھی فارنزک ٹیٹس کے لئے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

  • سی ویو حادثہ: آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    سی ویو حادثہ: آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    کراچی: آئی جی سندھ  نے سی ویو پر تیس سے زائد افراد کے ڈوبنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او درخشاں کو لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی کے ساحل سی ویو پر تیس سے زائد افراد کے ڈوبنے پر آئی جی سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیتی قائم کر دی ہے، کمیٹی میں ڈی آئی جی کراچی جنوبی ، ڈی آئی جی شرقی اورایس ایس پی سیکیورٹی شامل ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ آئندہ چوبیس گھنٹے میں مکمل کر کے پیش کرے،  آئی جی سندھ نے عوامی جانی نقصان پر غفلت برتنے پر درخشاں تھانے کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔