Tag: تحقیقات شروع

  • بھارتی اداکار کی لاش باتھ روم سے برآمد، تحقیقات شروع

    بھارتی اداکار کی لاش باتھ روم سے برآمد، تحقیقات شروع

    بالی ووڈ کے معروف نامل اداکارہ پردیپ وجین اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ اداکار پردیپ وجین بدھ کی شام چنئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکار کی موت حادثاتی طور پر گِرنے سے ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ اداکار دیپ وجین اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلے رہتے تھے، اداکار نے ماضی میں چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد علاج بھی کروایا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cineulagam (@cineulagamweb)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے دوستوں نے دو روز قبل ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن فون کالز کا جواب نہیں ملنے پر وہ اس کے گھر پہنچے، دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی جب دروازہ نہیں کھولا گیا تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بعدازاں پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا تو اداکار کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی جس کے سر اور چہرے پر زخم تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکار کی موت گرنے کے باعث ہوئی۔

    بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پردیپ وجین کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

  • کراچی : عالم دین کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع

    کراچی : عالم دین کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع

    کراچی : گلستان جوہر میں عالم دین کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئیں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گھر سے پارک پہنچنےتک کا روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16میں عالم دین کے قتل کے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئیں ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کےافسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، سی ٹی ڈی افسران میں مظہر مشہوانی،امداد خواجہ، ایس پی گلشن اقبال عزیر احمد اور دیگرجائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    افسران کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا ، مقتول اپنےگھر بلاک 10 سے واک کیلئے 8بجے نکلے، تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذکرنیوالے اداروں نے گھر سےپارک پہنچنےتک کا روڈ میپ تیار کرلیا پے اور راستے میں آنے والے تمام کیمروں کو چیک کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں اور گزشتہ ایک ہفتہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ لے رہے ہیں ، ایک ہفتے کی ریکارڈنگ سے مقتول کی ریکی کرنے والے مشکوک ملزمان کی نشاندھی میں مدد بھی ملے گی۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ملزمان کی تعداد 2 معلوم ہوئی ہے لیکن شبہ ہے ملزمان 2 سے زائد ہوسکتےہیں تاہم مقتول کو ایک گولی لگی اور جائے وقوعہ سے 11 گولیوں کےخول ملے ہیں، اس حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہے۔

  • نیب نےسعدرفیق کےخلاف مہنگےٹرین انجن خریدنے پرتحقیقات شروع کردیں

    نیب نےسعدرفیق کےخلاف مہنگےٹرین انجن خریدنے پرتحقیقات شروع کردیں

    لاہور: نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدنے پر بھی تحقیقات شروع کر دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے جو انجن25 کروڑ میں خریدے، وہی سعدرفیق نے 40کروڑمیں خریدے۔

    تفصیلاے مطابق لاہور نیب میں گرفتار خواجہ برادران کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے پیراگون سکینڈل کے بعد نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدنے پر بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے وہی انجن 25 کروڑ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 40 کروڑ روپے میں خریدے جبکہ خواجہ سلمان رفیق کے خلاف بھی محکمہ صحت میں مہنگے داموں ادویات اور مشینری کی خریداری پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    یاد رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کیلئے لاہور آفس میں منتقل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    بعد ازاں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ،پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ اربوں کی ٹرانزیکشن اور کمپنی ریکارڈ کی جانچ کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کیا خواجہ سعد رفیق انکوائری میں پیش ہوتے رہے ہیں جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ برادران پیش ہوتے رہے ہیں، کیس کا ایک اور ملزم ندیم ضیا مفرور اور قیصر امین بٹ گرفتار ہے۔

    نیب کی جانب سے ملزمان کے 15 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی تاہم عدالت نے صرف 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 22 دسمبر تک خواجہ برادران کو نیب کے حوالے کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    نیب کے مطابق وفاقی وزیر ہوتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی، دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری۔

  • اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کی تقاریرکیخلاف تحقیقات شروع کردیں

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کی تقاریرکیخلاف تحقیقات شروع کردیں

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ ترجمان نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان میں نفرت انگیزتقاریرکی تحقیقات جاری ہیں کہ ان تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کیخلاف نفرت انگیز تقاریر پر تحقیقات جاری ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ قائد ایم کیو ایم کی تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں، حکام کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کی تعداد ہزاروں میں ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف بہت سے پاکستانی فون کر کے شکایات کر رہے ہیں، اگر برطانوی سرزمین پر قائد ایم کیو ایم کے خلاف کسی کے بھی پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ فراہم کرے۔

    علاوہ ازیں لندن میں ایک پاکستانی شہری طارق حسین کی جانب سے لیڈ گرو پولیس اسٹیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کیخلاف درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں پاکستان مخالف بیان دینے پر متحدہ قائد کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

     

  • کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے علا قے بلدیہ ٹاون میں گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں کی گاڑی پر ہو نے والے بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی صبح بلدیہ ٹاون میں حساس ادارے کے ٹرک پر حملہ ہوا تھا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے واقع کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بلوچستان لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جس کے بعد مواچھ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر اس حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ، لیاری اور ملیر میں بی ایل اے کا نیٹ ورک موجود ہے اور فورسز پر حالیہ حملوں کی تحقیقات میں بی ایل اے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کوئٹہ: عثمان روڈ  پر قتل ہو نے والوں کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: عثمان روڈ پر قتل ہو نے والوں کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: کوئٹہ کے عثمان روڈ پر قتل ہو نے والے پانچ افراد کا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ میں عثمان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ مذکورہ سانحہ کا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول دکاندار کے رشتہ دار افضل حسین کی مدعیت میں قتل اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزعثمان روڈ پر نامعلوم افراد نے تین دکانوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق دو زخمی ہوئے تھے۔

  • سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

    سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

    کراچی: شہر قائد میں اب دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں اور نامعلوم افراد نے ایدھی فاوٴنڈیشن کے بعد چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

    کراچی میں شارع فیصل پر صدر پولیس اسٹیشن سے چند گز کی فاصلے پر ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سے متصل واقع چھیپا ویلفئیر سینٹر کے مرکزی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 10 افراد آئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنالیا ڈاکو 40 منٹ تک انتہائی پرسکون حالت میں وہاں سے بھاری رقم لوٹ کر لے گئے۔

    پولیس نے روایتی طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، گزشتہ ماہ بھی 8 سے 10 ملزمان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور امانت کے طور پر رکھوائے گئے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم اب تک اس کے ملزمان بھی گرفتار نہیں ہوسکے۔

  • بحریہ ٹاون کا ایدھی سینٹر کو5 کروڑ روپےکا امدادی چیک

    بحریہ ٹاون کا ایدھی سینٹر کو5 کروڑ روپےکا امدادی چیک

    کراچی: بحریہ ٹاون کی جانب سے ایدھی سینٹر کراچی کو پانچ کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔

    ایدھی سینٹر میں پیش آنے والا ڈکیتی کے حالیہ واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک ریاض کے داماد زین ملک کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کر نے والوں کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آنا قابل افسوس ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں بحریہ ٹائون عبدالستار ایدھی کے ساتھ ہے اور ان سے جتنا ہو سکا وہ ان کی مدد کرتے رہیں گے۔

    اس موقع پرعبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی سینٹر کے لئے جمع ہونے والی تمام رقم غریب عوام پر خرچ کی جاتی ہے اور یہ مظلوم عوام کی امانت ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اس کیس کو جلد حل کر لے گی۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے بھی رابطہ کیااور کراچی میٹھا در اید ھی سینٹر میں ڈکیتی کی مذمت کی ۔عبدالستار ایدھی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

  • میں پاکستان ہوں، ڈاکا پاکستان کے گھرڈالا گیا، عبدالستارایدھی

    میں پاکستان ہوں، ڈاکا پاکستان کے گھرڈالا گیا، عبدالستارایدھی

    کراچی: مشہورسماجی کارکن عبدالستارایدھی کاکہنا ہے وہ پاکستان ہیں اور ڈاکوؤں نے پاکستان کے گھرمیں ڈاکا ڈالا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں عبدالستارایدھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے جس پرانھیں فخر ہے، ایدھی سینٹرمیں ڈاکہ ڈالنے والے بھی پچھتا رہے ہوں گے،دعا ہے کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔

    انھوں نے کہا کہ ساری زندگی انسانیت کا ساتھ دیااورانسانیت نے بھی ان کا ساتھ دیا، جس کی خوشی ہے۔ ایدھی کا کہنا تھا کہ پولیس نے بہت تعاون کیا ہے امید ہے ملزمان جلد پکڑے جائیں گے، اتوارکوایدھی سینٹرمیں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان پانچ تولے سونا اورکروڑوں روپے لوٹ کرفرارہوگئے تھے۔

  • کراچی :ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی گئیں

    کراچی :ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی گئیں

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ان کے دفتر میں ایک گھنٹہ یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا ہے، میٹھا در ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

    کراچی میں ڈاکوؤں نے سماجی ادارے کو بھی نہ چھوڑا، کراچی کے علاقے میٹھا در میں واقع ایدھی سینٹر میں مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہو کر عبدالستار ایدھی سمیت عملے کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا، ڈاکو میٹھا در ایدھی سینٹر سے بھاری مالیت کا سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ڈکیتی کی تحقیقات کے لیے تفتیشی اداروں نے سر جوڑ لیے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے واردات سے ملنے والے فنگر پرنٹس حاصل کرلئے گئے ہیں جبکہ اطراف میں موجود بینکوں کے بیرونی سی سی ٹی وی کیمروں اور عینی شاہدین کے بیانات سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

    تفتیشی ذرائع نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ ملزمان جانتے تھے کہ ایدھی سینٹر میں سونا اور غیر ملکی کرنسی موجود ہے، تحقیقاتی ٹیموں نے ایدھی سینٹر عملے کے کوائف حاصل کرلئے ہیں۔