Tag: تحقیقات کا آغاز

  • 2009 میں بنگلہ دیش رائفلز کی بغاوت کے بعد قتل عام کی تحقیقات کا آغاز

    2009 میں بنگلہ دیش رائفلز کی بغاوت کے بعد قتل عام کی تحقیقات کا آغاز

    مفرور بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے دور میں 2009 میں بنگلہ دیش رائفلز کی بغاوت کے بعد قتل عام کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سال 2009 میں حسینہ واجد کے دور حکومت میں 25 سے 26 فروری کے درمیان بنگلہ دیش رائفلز(BDR) کی جانب سے ہیڈ کوارٹرز پلکھانا میں بغاوت ہوئی۔ ان غیر معمولی حالات کے دوران کم از کم 74 افراد کی ہلاکت ہوئی، جن میں کئی شہری شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت سے مدد مانگی۔ بھارت ہمیشہ سے بنگلہ دیش کے حالات کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ بغاوت کے بعد مختلف حلقوں نے الزامات عائد کیے کہ شیخ حسینہ اور بھارتی حکام نے سیاسی فائدے کے لیے اس صورتحال کو ترتیب دیا تھا۔

    اس واقعے کے متاثرہ لواحقین کے مطالبے پر بنگلہ دیش نے 2009 کی بغاوت کے حوالے سے نئی تحقیقات کا آغاز کیا ہے، جس میں غیر ملکی مداخلت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ صرف اپنے پیاروں کے لیے انصاف اور مزید تحقیقات کا مطالبہ ہی نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ بنگلہ دیش رائفلز (بی ڈی آر) کے اصل نام کی بحالی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ بغاوت کے بعد اس کا نام تبدیل کرکے "بارڈر گارڈ بنگلہ دیش(بی جی بی) رکھا گیا تھا۔

    بھارت کی مداخلت نے بنگلہ دیش میں فوج اور حکومت کے درمیان اختیارات کے توازن کو بدل کر رکھ دیا، حقائق یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت خطے کے چھوٹے ممالک میں ہمیشہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرتا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/demand-to-abolish-1972-constitution-in-bangladesh-new-manifesto-prepared/

  • لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ، تحقیقات کا آغاز

    لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ، تحقیقات کا آغاز

    لندن : برطانوی پولیس نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی کے سامنے احتجاج کے معاملے پر برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کرائم ریفرنس نمبر جاری کر دیا۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ برطانوی پولیس نے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا ہے، برطانوی اعلیٰ سفارتی حکام کیساتھ معاملہ اٹھانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورانکی اہلیہ سوارتھے،معاملے کی تحقیقات مقامی قوانین کے مطابق کی جائیں گی۔

    یاد رہے سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن کو ہدایت جاری کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : قاضی فائز پر حملہ، پاکستانی ہائی کمیشن کو برطانیہ میں قانونی کارروائی کی ہدایت

    ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے ملزمان کو سزا دلانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کے لیے اقدامات کا حکم دیا تھا۔

  • محکمہ سوشل سیکیورٹی میں 3 کروڑ مالیت کے 2 بیڈز خریدنے پر تحقیقات کا آغاز

    محکمہ سوشل سیکیورٹی میں 3 کروڑ مالیت کے 2 بیڈز خریدنے پر تحقیقات کا آغاز

    لاہور : اینٹی کرپشن نے محکمہ سوشل سیکیورٹی میں 3 کروڑ مالیت کے 2بیڈز خریدنے پر تحقیقات کا آغاز کردیا، ڈیمانڈ نہ ہونے سے قیمتی بیڈ اسٹور میں ناکارہ پڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل سیکیورٹی میں 3 کروڑ مالیت کے 2بیڈز خریدنے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

    سابق ڈائریکٹر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹرپرچیز اور بائیومیڈیکل انجینئر کو اینٹی کرپشن میں طلب کرلیا ہے، دستاویز میں بتایا کہ ملزمان نے سوشل سکیورٹی شاہدرہ کےنام پر بیڈز بیرون ملک سے درآمدکرائے۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی شاہدرہ نے مذکورہ بیڈز خریداری کی کبھی درخواست ہی نہ دی تھی، بیڈ برن یونٹ کیلئے منگوائے گئے مگر کوئی برن یونٹ موجود ہی نہیں۔

    ذرائع اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ ڈیمانڈ نہ ہونے سے قیمتی بیڈ اسٹور میں ناکارہ پڑے ہیں۔

  • نیب نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے ہوٹل روز ویلٹ بند کرنے سے متعلق کیس پر کام شروع کردیا، نیب نیویارک کے ہوٹل کو 2018 میں اچانک بیچنے کےعمل کی تفتیش کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے حکم پر نیب راولپنڈی نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    روزویلٹ ہوٹل کے معاملے پر نیب نے اہم دستاویزات حاصل کر لیں ہیں جبکہ مزید ریکارڈ حاصل کا عمل جاری ہے، پہلے مرحلے میں نیب راولپنڈی نے ریکارڑ حاصل کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط لکھ دیے جبکہ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کو نیب راولپنڈی کا خط موصول ہو گیا ہے۔

    نیب نیویارک کے ہوٹل کو دو ہزار اٹھارہ میں اچانک بیچنے کےعمل کی تفتیش کرے گا جبکہ پچیس سال سے منافع بخش ہوٹل ہرسال ملین ڈالرز حکومتی خزانے میں جمع کراتا رہا ہے۔ نیب نے حکومتی روزویلٹ ٹاسک فورس کے رول کو بھی دیکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے ماضی میں بھی پاکستان میں منافع بخش اداروں کو نقصان پہنچا کر اونے پونے داموں بیچا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : چئیرمین نیب کا روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کی خبروں کا نوٹس ، تحقیقات کا حکم

    یاد رہے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے روز ویلٹ ہوٹل کو اکتیس اکتوبر دو ہزار بیس سے بند کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اس با ت کا جائزہ لیا جائے گا کہ نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ان وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ تحقیقات میں ان تمام ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی۔

    واضح رہے امریکا میں واقع قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی زیر ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، ’کرونا وبا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا‘۔

  • نیب بلوچستان : چھ ماہ میں پچاس سے زائد کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز

    نیب بلوچستان : چھ ماہ میں پچاس سے زائد کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز

    کوئٹہ : قومی احتساب بیورو بلوچستان نے 2019کے پہلے چھ ماہ میں مختلف عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ مجموعی طور پر 175 کیسزکی تحقیقات پر کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری و پرائیوٹ محکموں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کرپٹ افراد کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے 10ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے گئے۔

    کرپشن کیسز میں مطلوب ملک کے مختلف علاقوں سے 20افراد کو گرفتار کیاگیا جبکہ اسی عرصے کے دوران احتساب عدالت سے متعدد ملزمان کو سزائیں بھی سنائی گئیں ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ نے کرپشن کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کو سرکاری وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دی جائے گی۔

    نیب بدعنوانی کے ناسور کے خلاف چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے گانیب بلوچستان کو سال 2019 میں جنوری سے جون کے دوران کرپشن سے متعلق437 شکایات موصو ل ہوئیں جن میں ابتدائی جانچ پڑتال اور شواہد کی روشنی میں 50 سے زائد اہم کیسز کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

    نئی شروع کی جانے والی تحقیقات اراکین پارلیمنٹ ،بیوروکریٹس،سرکاری افسران اور اہلکاروں اور ہاوسنگ سوسائٹیز کے ذمہ داران کی مبینہ کرپشن سے متعلق ہیں۔

    فروری تا جون نیب کی مختلف ٹیموں نے بدعنوانی کے متعدد کیسز کی تحقیقات مکمل کر کے 10ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کروائے۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان اللہ نے کہا ہے کہ قوی احتساب بیورو کرپشن کی روک تھام کے لئے تندہی سے کام کر رہا ہے۔ قانون کی حکمرانی ،میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    کرپشن کا خاتمہ صرف نیب کی کوششوں سے ممکن نہیں اس کے مکمل خاتمے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کی سربراہی میں قومی احتساب بیورو بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • پی آئی اے کے چھ ایئربس طیاروں کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

    پی آئی اے کے چھ ایئربس طیاروں کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

    کراچی :  ایف آئی اے نے پی آئی اے کے چھ ایئربس 310 طیاروں کی خریداری سے متعلق بد عنوانی کی تحقیقات شروع کردیں، چیف ٹیکنیکل افسر اور دیگر متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چھ ائربس 310 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    طیاروں کی خریداری کے وقت تعینات چیف ٹیکنیکل افسر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا، جنوری2004 سے جون2013 کی مدت میں تعینات مینجنگ ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ سال2004سے2012 کے دوران تعینات سی ٹی او اور چیف انجینئرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، چیف ٹیکنیکل افسر سے طیاروں کے مرمتی کام کے حوالے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    تحقیقات2004 میں ڈرائی لیز پر حاصل کردہ چھ ایئر بس300طیاروں کے حوالے سے جاری ہیں، پی آئی اے کی جانب سے ایئر بس کو خلاف قواعد طیاروں کی مینٹینس کے لئے ادائیگیاں کی گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے2012 میں لیز کے خاتمے پر مینٹینس کی مد میں ادا شدہ57 ملیں ڈالرزکی واپسی کا کلیم کیا، ایئر بس نے کلیم کی ادائیگی کے بجائے پی آئی اے کو مذکورہ طیاروں کی ملکیت جاری کر دی، طیاروں کی ملکیت مبینہ معاہدے کے تحت 32 ملین ڈالرز کے عوض جاری کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بقیہ15ملین ڈالرز کی ادائیگی کے لئے ایئر بس نے قومی ایئرلائن کے نام کریڈٹ نوٹ جاری کیا، جاری کریڈٹ نوٹ کی ادائیگی بھی تاحال مبینہ طور پر پی آئی اے کو نہیں کی گئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات میں2012 کے سابق ایم ڈی کیپٹن ندیم یوسف زئی کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، سابق ایم ڈی نے بیان میں معاملے کا ذمہ دار اس وقت کے چیئرمین پی آئی اے کو قراردے دیا۔

  • پی آئی اے میں دس سالہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانیاں، ایف آئی اے کی تحقیقات کا آغاز

    پی آئی اے میں دس سالہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانیاں، ایف آئی اے کی تحقیقات کا آغاز

    کراچی : ایف آئی اے نے پی آئی اے میں دس سالہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں کے34مختلف معاملات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، تحقیقات کی منظوری ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابققومی ائر لائن انتظامیہ کی جانب سے ہیڈ آفس میں قائم ایف آئی اے کے دفتر نے کام شروع کردیا، پی آئی اے میں گزشتہ دس سالہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں کے حوالے سے ایف آئی اے کراچی نے 34 مختلف معاملات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ایف آئی اے کے مختلف سرکلز کے سات افسران تحقیقات کریں گے، مبینہ کرپشن کی تحقیقات  منظوری ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے دی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر انکوائری کریں گے، تحقیقات میں بوئنگ 777 طیاروں کی اپ گریڈیشن، آئی پیڈز کی خریداری اور کیٹرنگ ٹھیکوں میں گھپلے اور انکوائری سے متعلق معاملات میں جرمن شہری کی بطور سی ای او تعیناتی بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق افسران کو بھاری مشاہرے پر تعیناتیوں سے ایئر لائن کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات بھی ہوں گی، ایئر لائن میں جعلی تعلیمی اسناد پر457 ملازمین کی تعیناتی کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے نے ائرلائن ہیڈ آفس میں ایف آئی اے کو دفتر فراہم کردیا

    اس کے علاوہ نواب شاہ فلائنگ اکیڈمی، ایئر لائن میں شعبہ آر بی ڈی کا قیام اور ٹریول ایجنٹس کے مبینہ نادہندگی کے معاملے کی بھی تفتیش ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کے لئے پرئیمیر سروس، ایئر بس اور اے ٹی آر طیاروں کی لیز پر حصول کا معاملہ بھی زیر تفتیش ہو گا۔

    شعبہ ریونیو میں نقصانات، ائر بس طیارے کی جرمن میوزیم کو مبینہ فروخت، فلائٹ کچن سروسز گھپلوں کی بھی تفتیش کی جائے گی، ایف آئی اے افسران اسپئیر پارٹس کی غیر ضروری خریداری ، ٹرانس ورلڈ ایوی ایشن سے معاہدوں کی بھی تحقیقات کریں گے۔

  • پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم : ایف آئی اے  نے تحقیقات کا آغاز کردیا، ریکارڈ طلب

    پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم : ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا، ریکارڈ طلب

    کراچی: ن لیگی دور حکو مت میں پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں  ایف آئی اے نے قومی ائر لائن سے مختلف دستاویزات پر مبنی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

    ریکارڈ کی فراہمی کے لئے چیف کمرشل افسر نے ایف آئی اے کا مراسلہ وصول کرلیا ہے جس کی نقول اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔

    ایف آئی اے کے مراسلہ کے مطابق انتہائی مہنگے داموں رنگ کی تبدیلی پیپرا رولز کی مبینہ خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ریکارڈ کی مد میں نو مختلف دستاویزات پی آئی اے کے چیف کمرشل افسر سے طلب کی گئیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کی منظوری پر مبنی تمام دستاویزات فراہم کی جائیں۔

    اس کے علاوہ اخبارات میں شائع شدہ ٹینڈرز، ٹینڈرز کھلنے کی تاریخ، مالی اور تکنیکی ایوالویشن رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں، پرچیز آرڈر،کنٹریکٹرز کو ادا کردہ رقومات کی تفصیل، کلر اسکیم کی تبدیلی کے حامل طیاروں کی تعداد بھی طلب کی گئی ہے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فی طیارہ کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور کنٹریکٹر کی کمپنی، کمپنی کے مالک اور ڈائریکٹرزکے ایڈریس اور فون نمبرز بھی طلب کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جاتے جاتے ایک اور کارنامہ انجام دیا تھا، اربوں روپے کے مالی خسارے اور مختلف اداروں کے واجبات سے دوچار قومی ایئرلائن نے پی آئی اے کے طیارے کی دُم سے قومی پرچم ہٹا کر مارخور کا ایک اسٹیکر لگوادیا۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے جہاز کی دم پر قومی پرچم ہٹا کر مارخور کا اسٹیکر، پچاس ہزار ڈالر کے اخراجات

    کلر اسکیم پر فی جہاز ہزاروں ڈالر کے اخراجات ہوئے۔ جبکہ ڈیزائنر کو ڈیزائن بنانے کی مد میں پی آئی اے نے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے بھی ادا کئے۔

    مزید پڑھیں: لاکھوں روپے لاگت سے تیار پی آئی اے جہاز کی کلر اسکیم خراب ہوگئی

    بعد ازاں چیف جسٹس ثاقب نثار کے ازخود نوٹس کے بعد چار طیاروں کی کلر اسکیم اور دم پر مارخور لگانے سمیت دیگر کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر روک دی گئی ہے۔

  • روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، عالمی عدالت نے تحقیقات کا آغاز کردیا

    روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، عالمی عدالت نے تحقیقات کا آغاز کردیا

    ہالینڈ : عالمی عدالت نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تحقیقات شروع کردیں، اقوام متحدہ نے بھی میانمار کے فوجی افسران پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فوج داری عدالت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی عبوری تحقیقات کا آغاز کر دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملک بدری اور اس سے متعلق امور کی بابت شواہد اور ثبوت جمع کیے جائیں گے اس کے بعد باقاعدہ تفتیش کی جائے گی۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار کے اعلیٰ فوجی عہدیداران کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مہاجرین کو اب نئے کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں میانمار کی ریاست راکھین میں روہنگیا کے خلاف شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کے بعد قریب سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے سرحد عبور کر کے بنگہ دیش میں پناہ لی تھی۔

    مزید پڑھیں: برمی فوج روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں‌ ملوث ہے، اقوام متحدہ

    یہ لاکھوں افراد اب بھی بنگلہ دیش کے مخلف مقامات پر قائم کچی بستیوں اور مہاجر کیمپوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

  • دوارب روپے کی کرپشن: نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

    دوارب روپے کی کرپشن: نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

    اسلام آباد : نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف کرپشن تحقیقات شروع کردیں، سابق نااہل وزیر اعظم کے داماد پر ترقیاتی منصوبوں میں دو ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف کرپشن کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں ہیں، سابق نااہل وزیر اعظم کے داماد پر ترقیاتی منصوبوں میں دو ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔

    نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے اکیس مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کو دورہ کیا۔ نیب حکام کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے حلقہ میں تین ارب روپے کا ترقیاتی کام کروایا۔

    نیب کےمطابق مذکورہ منصوبے میں دو ارب رو پے کا ہیر پھیر کیا گیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    اس حوالے سے چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ منصوبے کا تخمینہ 30 ارب سے 210 ارب تک کیسے پہنچ گیا؟ انکوائری ہوگی۔


    مزید پڑھیں: مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ، یہ ایک دنیاوی مولوی ہے، کیپٹن (ر )صفدر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔