Tag: تحقیقات کا آغاز

  • روس کا بی بی سی پر داعشی افکار کی ترویج کا الزام، تحقیقات کا آغاز

    روس کا بی بی سی پر داعشی افکار کی ترویج کا الزام، تحقیقات کا آغاز

    ماسکو : روس نے برطانوی نشریاتی ادارے پر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے نظریات کی ترویج کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور برطانیہ کے درمیان گذشتہ برس روسی ڈبل ایجنٹ کو زہر دینے کے بعد سے شدید کشیدگی دیکھی جارہی ہے لیکن حالیہ دنوں روس کی جانب سے برطانوی نیوز چینل پر عالمی دہشت گرد تنظیم اور اس کے سربراہ کی ترویج کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے پر چلائے گئے پروگرامات روسی حکام انتہا پسندی کے قانون کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق روسی حکام کی جانب سے ’بی بی سی‘ پر داعش کے افکار کی ترویج سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

    روس ادارہ برائے اطلاعات ’روسکو مناڈ زور‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’بی بی سی‘ پر نشر کردہ ایک پروگرام کے کچھ حصوں کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ پروگرام میں پیش کردہ داعش کے نظریات سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔

    دوسری جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے نے روس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پیشہ وارانی صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے اور غیر جانب داری کے ساتھ صحافتی فرائض کی انجام دہی کرتا رہے گا‘۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس برطانیہ کی جانب سے روسی نشریاتی ادارے ’رشیا ٹوڈے‘ پر روسی کی جانب داری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • نیب کا15 لاکھ یا اس سے زائد تنخواہ لینے والے سرکاری افسروں  کے گرد گھیرا تنگ

    نیب کا15 لاکھ یا اس سے زائد تنخواہ لینے والے سرکاری افسروں کے گرد گھیرا تنگ

    اسلام آباد : نیب نے لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے سرکاری افسران کے گرد گھیراتنگ کردیا اور سرکاری افسروں کے خلاف تحقیقات کے لئے ریجنل آفسز کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایس او کی 37 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے انکشاف کے بعد نیب نے پندرہ لاکھ یا اس سے زائد تنخواہ لینے والے سرکاری افسروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    نیب ہیڈکواٹرز نے تمام ریجنل آفسز کو خط لکھ دیا، جس میں پوچھا گیا ہے کہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے سرکاری افسران کی تعیناتی کیسے ہوئیں؟ تحقیقات ہوں گی۔

    نیب نے ڈی جی پی ایس او سمیت دیگر افسران کی تنخواہوں اور تعیناتی کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق تفصیلات تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ اے جی پی آر اور اسٹبلشمنٹ سے بھی مانگی ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بڑی مچھلیوں پر قانون کے مطابق ہی ہاتھ ڈالا جائے گا، کسی کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

    نیب چیئرمین کا کہنا تھا کہ نیب کی تحقیقات سائنسی ہوتی ہیں، وہ ملزم سے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرتا ہے اور کرپشن کے ثبوت حاصل کرتا ہے۔

  • برطانیہ میں 2جائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز

    برطانیہ میں 2جائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز

    لندن : برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے چھپائی گئی جائیدادوں کے قانون کے تحت دوجائیدادوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں، دونوں جائیدادیں کسی برطانوی شہری کی ملکیت نہیں جبکہ ایمنسٹی کی مشکوک جائیدادوں کی فہرست میں ایون فیلڈ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے لندن اورجنوب مشرقی انگلینڈ میں دوجائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، دونوں جائیدادوں کے مالک برطانوی شہری نہیں۔

    جائیداد کے مالکان کو اپنی آمدنی کے جائز ذرائع ثابت کرنا ہوں گے، ذرائع ثابت نہ ہوئے تو جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک جائیدادیں فروخت نہیں کی جاسکیں گی۔

    برطانوی ایجنسی نے جائیداد مالکان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، جائیدادوں کی مالیت دو کروڑ بیس لاکھ پاؤنڈز ہے۔

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے، ایمنسٹی نے برطانیہ میں پانچ مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کی تھی جس میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں : برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں


    یاد رہے کہ برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیداد کا نیا قانون لاگو کردیا گیا، اس اقدام کا مقصد برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی شفافیت میں موجود سقم دور کرنا ہے، نئےقانون کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے5متنازع جائیدادوں کی چھان بین کیلئے کہہ دیا ہے۔

    جس کے بعد شریف فیملی کی برطانیہ میں بنائی گئی جائیداد قانون کی زد میں آگئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایوان فیلڈ جائیداد کی کھوج کیلئے حکام کو مراسلہ لکھ دیا تھا۔

    مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان فیلڈ جائیداد کی فوری تحقیقات کی جائیں، نئے برطانوی قانون کو ’’ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے مطابق برطانوی ایجنسیاں کسی بھی جائیداد کی رقم کی منتقلی اور جائیداد کیلئے حاصل رقم کے بارے میں بھی چھان بین کی مجازہوں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان پرحملے کی تحقیقات کا آغاز

    ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان پرحملے کی تحقیقات کا آغاز

    کراچی :ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان پر حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور پولیس ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے تاہم اب تک کوئی خاص کامیابی نہیں ملی ہے۔

    گزشتہ رات کراچی کے علاقے گزری میں ایس ایس پی سی آئی ڈی فاروق اعوان کی گاڑی پرحملے کی ذمہ داری کالعدم عسکری تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی ہے، پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کوئی خاص کامیابی نہیں ہوئی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرکے فورنسک ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق شواہد کی روشنی میں ملزمان تک پہنچنے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے، حملے میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں اورخواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے تاہم فاروق اعوان اس حملے میں محفوظ رہے اورانہیں معمولی خراشیں آئیں تھیں۔