Tag: تحقیقات کا فیصلہ

  • اقوام متحدہ نے میانمارفوج کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

    اقوام متحدہ نے میانمارفوج کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

    جنیوا : روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مقامی فوج کے مظالم کا اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا، اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ملک کی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر کیے جانے والے مظالم کی تفتیش کرے گی۔

    یورپی یونین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کو اقوام متحدہ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا جس کے مطابق ’حقائق تلاش کرنے کے لیے ایک آزاد مشن بھیجا جائے جس کے تحت ظلم ڈھانے والوں کا بھرپور احتساب ہوگا اور ان مظالم کا شکار بننے والوں کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق میانمار حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قطعی نامنظور ہے کیونکہ میانمار کی حکومت خود اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    اس حوالے سے بھارت اورچین نے بھی اقوام متحدہ کے اس فیصلے کی حمایت نہیں کی ہے۔ دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ وہ اس تفتیش سے خود کو الگ کر لیں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ چھ ماہ میں 70،000 سے زائد روہنگیا مسلمان ملک چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیش بھاگ چکے ہیں اور اقوام متحدہ نے ان افراد سے جنسی استحصال اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت کے واقعات سنے ہیں۔

    روہنگیا مسلمانوں کے مطابق میانمار کی سرکاری فوج باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بہانے ملک کی رکھائن ریاست میں ان کو نشانہ بنا رہی ہے، فوجی کارروائی پچھلے سال اکتوبر میں شروع ہوئی تھی جب بارڈر پولیس کے نو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

  • آئی جی سندھ اربوں کی جائیداد کے مالک کیسے بنے؟ تحقیقات کا فیصلہ

    آئی جی سندھ اربوں کی جائیداد کے مالک کیسے بنے؟ تحقیقات کا فیصلہ

    کراچی: رخصت پر جانے والے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ اربوں روپے کی جائیداد کے مالک کیسے بنے؟ سندھ حکومت نے اس ضمن میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کراچی سمیت اندرون سندھ اربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں، ان کی 800 ایکڑ زمین ہے جب کہ وہ کئی پٹرول پمپس کے مالک بھی ہیں،وہ اربوں کی جائیداد کے مالک کیسے بنے؟ اس حوالے سے سندھ حکومت نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


    اسی سے متعلق: سندھ پولیس میں بڑی تبدیلی متوقع، آئی جی سندھ رخصت پر روانہ


    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کو خط ارسال کرے گی جس میں معلومات حاصل کی جائیں گی کہ آئی جی سندھ کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی کہ انہوں ںے یہ اثاثے بنالیے؟ آیا یہ اثاثے ان کی ملکیت ہیں کیا کسی اور کی؟ اگر ان کی ملکیت ہیں تو یہ اثاثے ان کے آئی جی سندھ بننے سے قبل کے ہیں یا عہدے سنبھالنے کے بعد انہوں نے ایہ اثاثے بنائے، اگر بنائے تو کیسے؟ اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟ اس کے ذرائع کیا تھے؟ اگر یہ سب درست ہے تو کیا ٹیکس ادا کیا گیا؟

    اطلاعات ہیں کہ اے ڈی خواجہ کئی پٹرول پمپس کے مالک ہیں،اے ڈی خواجہ کے ٹنڈو محمد خان، ماتلی، حیدر آباد، ٹنڈوالہٰ یار میں پٹرول پمپس ہیں،ان کے سیہون اور جناح ٹرمینل کراچی کے قریب بھی پٹرول پمپس ہیں، ٹنڈو غلام حیدر میں 8 سو ایکڑ سے زائد زمین آئی جی سندھ کی ملکیت ہے۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ اے ڈی خواجہ ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بھی زرعی زمین کے مالک ہیں، بدین میں دو فلور ملز بھی ہیں۔

  • حکومت سندھ کاملزمان کی پیرول پررہائی کی تحقیقات کا فیصلہ

    حکومت سندھ کاملزمان کی پیرول پررہائی کی تحقیقات کا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے ارباب غلام رحیم کے دور میں ملزمان کی پیرول پر رہائی کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ مُلزمان کو پیرول پررہا کرنے والے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور محکمہ قانون اور داخلہ کے ساتھ میٹنگ میں سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کے دور میں مُلزمان کی پیرول پر رہائی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا.

    ذرائع کے مطابق چالیس مُلزمان ارباب غلام رحیم کے دور میں عارضی رہائی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے معاملے پر محکمہ داخلہ اورقانون سے رائے طلب کی.

    محکمہ داخلہ اورقانون سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے عدالتی کمیشن یا جےآئی ٹی تشکیل دینے پرغور کیا جائے گا۔

    ذارئع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نےپیرول پررہا افراد کی فہرست اورتفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان کو پیرول پر رہا کرانے والوں کی گرفتاری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔