Tag: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

  • میئر کراچی وسیم اختر سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی ٹیم کی تشکیل

    میئر کراچی وسیم اختر سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی ٹیم کی تشکیل

    کراچی : کراچی کے نومنتخب اسیر میئرسے 12 مئی سمیت دیگر مقدمات میں تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مقرر کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ نے سینٹرل جیل میں قید نو منتخب میئر کراچی وسیم اخترسے مختلف مقدمات میں تحقیقات کے لیے جوئنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق جے آئی ٹیم میں آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی اوررینجرز کے اعلیٰ افسران سمیت اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے جس کے آئی جی بہترین ایس ایس لیول کے افسران کا تعین کریں گے۔

    جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی نومنتخب میئرکراچی سے پوچھ گچھ کرکے سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی سطح کا افسرکرے گا۔

    واضح رہے نو منتخب میئر کراچی اور سابق وزیر داخلہ سندھ سید وسیم اخترپرسانحہ بارہ مئی کے قتل عام میں ملوث ہونے کا الزام ہے اس کے علاوہ بانی ایم کیوایم کی تقریروں میں معاونت اور ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے علاج معالجے کروانے کے مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

    دوسری جانب وزرات داخلہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے میئرکراچی کی پیرول پررہائی کے حوالے سے بھی قانونی مشاورت کی تھی۔

  • اسلام آباد:وزیرِاعظم پرمقدمہ قتل کی تحقیقات، جے آئی ٹی تشکیل

    اسلام آباد:وزیرِاعظم پرمقدمہ قتل کی تحقیقات، جے آئی ٹی تشکیل

    اسلام آباد: وزیرِاعظم کیخلاف درج قتل کے مقدمے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء پر تشدد اور تین پی اے ٹی کارکنوں کے قتل کا پرچہ وزیرِاعظم سمیت گیارہ شخصیات کے خلاف کاٹا گیا، چند روز پہلے درج ہونے والے اس مقدمے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ایس پی صدر کی زیرِ نگرانی کام کرے گی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلیجنس اورانٹیلیجنس نیورو کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر وزیرِاعظم سمیت دیگر حکام کے خلاف مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا تھا۔