Tag: تحقیقات

  • سیکرٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سےمشروط نہیں، بھارتی ہائی کمشنر

    سیکرٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سےمشروط نہیں، بھارتی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے کہتےہیں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھانکوٹ حملےکی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں۔

    اسلام آباد میں پاک بھارت تجارت کےحوالے سے ہونے والے سیمینارمیں بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیران پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کےحوالے سے رابطے میں ہیں، سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کیلئے دونوں حکومتوں میں رابطہ ہےملاقات جلدہو گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے سیاچن سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

    گوتم بمباوالے نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تجارت بڑھنے سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال ہوگا، تجارت بڑھانے کے لئے ویزا عمل آسان بنانا ہوگا۔

    بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کےتعلقات پر بھارت کو کوئی اعتراض نہیں۔

  • لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے 2سہولت کار گرفتار

    لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے 2سہولت کار گرفتار

    لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے پانچ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسین اللہ اور سید جان عرف گنجی کے نام سے ہوئی،جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سےبتایا جارہاہے۔

     سیکورٹی فورسز نے ملزموں کے قبضے سےدھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

     گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر مزید تین سہلوت کار پکڑے گئے۔ گرفتارمبینہ دہشتگردوں نےخودکش حملہ آور کو ٹرانسپورٹ مہیا کی تھی۔ ملزمان کےقبضےسے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔

     دو نومبر دوہزار چودہ کو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے فورا بعد خود کش حملہ کر کے پچاس سے زائد شہریوں کو خاک اور خون میں نہلایا دیا گیا تھا۔ شہداء میں بچے اور خواتین شامل تھے۔

  • حق سے محروم کیا تو چھین کر لیں گے، اسفندیار ولی

    حق سے محروم کیا تو چھین کر لیں گے، اسفندیار ولی

    چارسدہ: اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کہتے ہیں حق سے محروم کیا گیا تو حق چھین لیں گے۔

    چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں اُن کا کہنا تھاپنجاب کو مالامال کرنےکیلئے حکومت مجوزہ اقتصادی راہداری کاروٹ تبدیل کررہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں دو سال گزرنے کے باوجودایک بھی ترقیاتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

     انہوں نے کہا کہ  تیس مئی کوبلدیاتی انتخابات میں پولنگ افسران کےدستخط شدہ نتائج کے علاوہ کوئی نتیجہ قبول نہیں کرینگے۔

  • یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں، فوج نہ بھیجیں، اسفندیار ولی

    یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں، فوج نہ بھیجیں، اسفندیار ولی

    کراچی: اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کہتے ہیں سعودی عرب کا دفاع کریں گے، یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں وہاں فوج نہ بھیجیں۔

     کراچی میں مردان ہاؤس پر اے این پی سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ یمن میں پاکستانی فوج کی مداخلت سے بلوچستان میں مزید حالات خراب ہوں گے، یمن میں پاکستانی فوج کو نہ بھیجا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے دیے جائیں، نواز حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا تو مخالف کریں گے ۔

    اسفند یار ولی کاکہنا تھا کہ ہمیں عمران خان نے نہیں بیت اللہ محسود نے کلین بولڈ کیا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت کیلئے میں خود جانے کو تیار ہوں۔

  • صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اسفند یارولی

    صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اسفند یارولی

    اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ  اسفند یارولی کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    سربراہ اےاین پی اسفندیارولی کا کہنا تھا اس وقت صولت مرز اکے بیان کی قانونی حیثیت نہیں ۔تاہم صولت مرزا کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔صولت مرزانےانتہائی اعلیٰ رہنماؤں پرالزامات لگائےہیں۔

    ان الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔شفاف تحقیقات ایم کیوایم سمیت سب کے فائدےمیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا پاکستان کوسعودی عرب اور یمن کی جنگ میں نہیں کودناچاہئے۔

    عمران اورعارف علوی کی ٹیپ سےپتہ چلا کہ دھرنےکےمقاصد کیا تھے۔

  • وزیرداخلہ بلوچستان نے صولت مرزا کی ویڈیو بنائے جانے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

    وزیرداخلہ بلوچستان نے صولت مرزا کی ویڈیو بنائے جانے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

    کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ صولت مرزا کوکسی بھی عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، پھانسی کے سزا یافتہ قیدی کی ڈیتھ سیل میں تصویر اور ویڈیو بنائے جانے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    کوئٹہ میں نادرا آفس کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ صولت مرزا کی بنائی گئی تصویر اور ویڈیو ڈیتھ سیل کی ہے یا نہیں تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے کہا جاسکے گا۔

     صولت مرزا کی صحت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرم رات بھر بے ہوش رہے جس کی اطلاع ہم نے وفاقی وزارت داخلہ کو کردی تھی۔

     نادرا دفتر کے دورے کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کی کارکردگی بلوچستان میں قابل تعریف ہے ، چالیس ہزار سموں کو مختلف وجوہات پر بلاک کیا گیا ہے جن پر مزید کارروائی کیلئے ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں، پریشرگروپس قومی ادارے کو کام کرنے دیں ان کے جائز خدشات دور کئے جائیں گے۔

  • سیکیورٹی ادارے پشاور سانحہ کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

    سیکیورٹی ادارے پشاور سانحہ کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

    اسلام آباد: غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والوں کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پشاور سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سکیورٹی اداروں نے پشاور کے علاقے تہکال میں مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔ متاثرہ اسکول کے قریب ورسک روڈ پر بھی رہائشی علاقوں سے ستر سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

    سکیورٹی حکام نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے دو شہروں سے بھی کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعوی ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے فون رابطے حاصل کر کے ان کی بنیاد پر تحقیقات کی ہیں، جس سے وہ حملہ کرنے والوں کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • واہگہ خود کش حملہ آور کا سراغ مل گیا

    واہگہ خود کش حملہ آور کا سراغ مل گیا

    لاہور: واہگاہ باب آزادی کے قریب خو د کش حملہ کرنےو الے کا سراغ مل گیا ، تیئیس سال کا حنیف دو سال پہلے گھر چھوڑ گیا تھا۔

    لاہور کے قریب واہگاہ کراسنگ پر خود کش حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، خود کش حملہ آور کا نام حنیف اللہ تھا جس کی عمر تیئس سال تھی ، سیکورٹی فورسز نے مزید تفتیش کیلئے باجوڑ ایجنسی سے حنیف اللہ کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے ، واہگہ سرحد پر خود کش حملے میں پچاس سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔

  • سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سانحہ واہگہ باڈر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشتگرد کوگرفتار کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابا نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات میں سی آئی پولیس کو اس بات کے شواہد ملے ہے کہ بابا نامی مبینہ دہشت گرد سانحہ واہگہ بارڈر دھماکے میں ملوث ہے، مبینہ دہشت گرد بابا کے پاس سانحہ واہگہ بارڈر کے خودکش حملہ آور نے پناہ لی تھی ، سی آئی اے پولیس نے سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا کی گرفتاری کے بعد دیگر حساس اداروں کے ساتھ ملکر مزید ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔

  • سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    لاہور : آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی موت خودکشی ہے یا قتل پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرومانگٹ میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون نبیحہ چوہدری کی ہلاکت پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔

    متوفیہ نبیحہ چوہدری اپنے دفتر میں جھلسی ہوئی پائی گئی، پولیس نے دروازہ توڑ کر نعش نکالی، ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی کا نتیجہ ہے، متوفیہ کراچی کی رہائشی تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق نبیحہ کے والد اسلم چوہدری کو بھی دو ماہ قبل  ایم اے جناح روڈ پر قتل کردیا گیا تھا، مقتول داؤد کالج کے پرنسپل تھے، پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔