Tag: تخت

  • کرن جوہر نے رنویر کے ساتھ فلم "تخت” پر کام شروع کر دیا

    کرن جوہر نے رنویر کے ساتھ فلم "تخت” پر کام شروع کر دیا

    ممبئی:ممتاز بھارتی ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے ”تخت “ پر کام شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرن جوہر نے اپنے میگاپراجیکٹ تخت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں معروف اداکار رنویر  سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

    فلم کی کاسٹ میں کئی ستارے شامل ہیں، رنویر کپور کے ساتھ انیل کپور، کرینا کپور خان ،عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور بھی ایکشن میں نظر آئے ہیں۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق تخت ایک تاریخی ڈراما ہے، جسے بڑے کینوس پر شوٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رنویر کپور پدماوتی اور باجی راﺅ مستانی جیسی تاریخی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہوں۔

    کرن جوہر نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں فلم کی کاسٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں ، یہ ایک پرمسرت لمحہ ہے۔


    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟


    دھرما پروڈکشن کی اس میگا بجٹ فلم کا اسکرین پلے سمت رائے نے لکھا ہے۔

    تاریخی واقعات پر مبنی یہ فلم مغل تخت کے لیے لڑی جانے والے جنگ کے گرد گھومتی ہے، جس میں خاندانی، لالچ، بے وفائی، محبت جیسے جذبات کو فلمایا جائے گا۔

    رنویر سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ان کے لیے کرن جوہر کے اس میگاپراجیکٹ کا حصہ بننا قابل فخر ہے۔

    یاد رہے کہ کرن جوہر ”کچھ کچھ ہوتا ہے“، ”کبھی خوشی کبھی غم“، ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“، ”مائی نیم اس خان“ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ رنویر کپور کرن جوہر کی فلم سمبا میں بھی جلوہ گر ہورہے ہیں، جس کے ہدایت کار روہت شیٹھی ہیں۔

  • جاپان کے بادشاہ کا تخت چھوڑنے کا اشارہ

    جاپان کے بادشاہ کا تخت چھوڑنے کا اشارہ

    ٹوکیو : جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو نے کہا ہے ان کی عمر اور گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے بطور بادشاہ اپنا کردار ادا کرنے میں انہیں مشکلات درپیش ہیں.

    تفصیلات کے مطابق 82 سالہ بادشاہ کا یہ بیان ان کے ٹی وی پر عوامی خطاب میں سامنے آيا ہے۔ انھوں نے اپنی زندگی میں دو بار ہی عوام سے خطاب کیا ہے.

    اگرچہ انھوں نے ’دست بردار ہونے‘ کے الفاظ استعمال نہیں کیے تاہم انھوں نے واضح انداز میں یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کسی اور کے حوالے کرنے کے خواہش مند ہیں.

    وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ حکومت اس ضمن میں قانونی تبدیلیوں پر سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے تیار ہے.

    پہلے سے ریکارڈ شدہ دس منٹ کے بیان میں بادشاہ اکی ہیٹو نے کہا کہ وہ یہ چاہتے ہیں ریاست کے بادشاہ کے طور پر فرائض بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں.

    انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ پریشانی لاحق ہے کہ ریاست کے علامتی بادشاہ کے طور پر اب تک جو ذمہ داری میں نبھاتا رہا ہوں اسے نبھانا مشکل ہو سکتا ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ جب کوئی بادشاہ اپنی عمر یا بیماری کے سبب اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر رہے تو ایسے میں ایک شاہی عہدہ قائم کیا جا سکتا ہے.

    اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا’میرے خیال میں ریاست کی علامت کے طور پر بادشاہ کے فرائض کو ہمیشہ کے لیے کم نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘

    خیال رہے کہ موجودہ قانون کے تحت وہ اپنا تاج نہیں چھوڑ سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے قانون میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہوگی اور اسے پارلیمان کی منظوری چاہیے.

    بادشاہ کو قانونی طور پر کوئي سیاسی بیان دینے کی اجازت نہیں اور دستبردار ہونے کی خواہش کو سیاسی بیان سمجھا جا سکتا ہے.

    عوام یہ چاہتی ہے کہ بادشاہ کو ان کی ضعیفی میں آرام کرنے دیا جائے اور انھیں ان کے فرائض سے دستبردار ہونے دیا جائے.

    واضح رہے کہ اکی ہیٹو جاپان میں اپنے والد ہیروہیٹو کی سنہ 1989 میں موت کے بعد سےعلامتی حکمران ہیں.