Tag: تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

  • موت کے سزا یافتہ مزید 3مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    موت کے سزا یافتہ مزید 3مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    لاہور: ملک میں سزائے موت پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور اور فیصل آباد میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    موت کے سزا یافتہ مزید تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ،لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دومجرموں کو پھانسی دی گئی، علی الصبح تہرے قتل کے مجرم آفتاب مسیح کو پھانسی پر لٹکایا گیا، مجرم نے انیس سو بانوے میں ماں اور دو بچوں کی جان لی تھی۔

    پھانسی پر لٹکائے جانے والے دوسرے مجرم طارق نے انیس سو پچانوے میں ایک شخص کا قتل کیا تھا۔

    فیصل آباد سینٹرل جیل میں چھ افراد کے قاتل حشمت علی کو پھانسی دی گئی، مجرم نے ننکانہ صاحب میں پنچایت کے دوران فائرنگ کرکے تین خواتین سمیت چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    ساہیوال سنٹرل جیل میں مجرم غلام مصطفی کو مدعی نے معاف کردیا، مجرم نے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔

  • ملک بھر میں 12مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    ملک بھر میں 12مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    پنجاب/سندھ: کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارہ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا جبکہ دو مجرموں کی سزا چند لمحے قبل موخر کر دی گئی۔

    ملک بھر میں مجر موں کو ان کے گناہوں کی سزا دینے کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر کی مختلف جیلوں میں آج صبح بارہ افراد کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں تین مجرموں مبشر، شریف اور ریاض کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

    مجرم ریاض نے انیس سو پچانوے میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ مبشر اور شریف نے انیس سو اٹھانوے میں ٹیکسی ڈرائیور کو اغواء کے بعد مار دیا تھا۔

    بدبخت ظفر اقبال کو اپنے باپ کے قتل اور مجرم رب نواز کو ایک خاتون کو قتل کرنے پر ڈسٹرکٹ جیل میانوالی میں سولی پرچڑھایا گیا۔

    سینٹرل جیل کراچی میں محمد افضل اورمحمد فیصل کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرموں نے کورنگی میں دوران ڈکیتی ایک شخص عبدالجبار کوقتل کیا تھا۔

    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قتل کے دو مجرموں کوملک ندیم اورمحمد جاویدکو پھانسی دی گئی، سینٹرل جیل ملتان میں بھی ایک مجرم کے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈالا گیا۔

    درندہ صفت ظفراقبال نے بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارا تھا، سینٹرل جیل فیصل آباد میں مجرم محمد نواز کو تختہ دار پر لٹکایاگیا۔

    مجرم نواز نےانیس سو بانوے میں معمولی تنازعے پرایک شخص کو قتل کردیا تھا، گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں ایک شخص کےقاتل محمداقبال کو پھانسی دی گئی جبکہ ڈیرہ غازی خان اورملتان میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو مقتول کے ورثاء نےعین پھانسی کے وقت معاف کردیا، جس کے بعد دونوں مجرموں کی پھانسی موخر کردی گئی ہے۔