Tag: تدریسی عمل

  • سندھ میں تمام کلاسز اسی ماہ شروع کرنے کا اعلان

    سندھ میں تمام کلاسز اسی ماہ شروع کرنے کا اعلان

    کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے میں تدریسی عمل کے دوبارہ آغاز کی تاریخوں کا اعلان کردیا، سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل منگل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر رہی تو پرائمری تا پانچویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی ہے، اس وقت گو کہ کراچی اور حیدر آباد میں کرونا متاثرین کی تعداد 5 فیصد سے زائد ہے تاہم جس تیزی سے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اس سے صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے کلاس نویں تا انٹر تک تدریسی عمل شروع کردیا ہے اور انشا اللہ منگل 15 جون سے کلاس چھٹی تا آٹھویں تک تدریسی عمل کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ ایک ہفتے تک صورتحال کا مزید جائزہ لے کر 21 جون سے تمام چھوٹی کلاسز میں بھی تدریسی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس دوران تمام کلاسز میں ایس او پیز کے تحت حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا جبکہ اسکولز کے تمام عملے کو ویکسی نیشن کروانا لازمی ہوگی۔

  • جامعہ کراچی کے پروفیسر کا قتل، تدریسی عمل دوسرے روز بھی معطل

    جامعہ کراچی کے پروفیسر کا قتل، تدریسی عمل دوسرے روز بھی معطل

    کراچی : جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسرکے قتل کے خلاف یونیورسٹی میں تدریسی عمل آج بھی معطل ہے۔

    روشنیوں کے شہر کراچی کو علم وادب کی نامور شخصیات سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغِ عامہ سے وابستہ اسسٹنٹ پروفیسرسید وحیدالرحمان المعروف یاسر رضوی کے بہیمانہ قتل کے بعد جامعہ کی فضا سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے۔

    جہاں علم کی لو جلتی تھی وہاں آج دُکھ کے گہرے سائے ہیں۔

    مرحوم کو گزشتہ شب آہوں اورسسکیوں میں یاسینِ آباد قبرستان میں سُپردِخاک کردیا گیا،علم کی روشن شمع بجھنے پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر دل درد سے بوجھل ہے اور سوگ میں جامعہ کراچی میں تدریسی عمل آج دوسرے روز بھی معطل ہے، آج بھی جامعہ کراچی میں احتجاج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان جاں بحق ہوگئے۔

    جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو دستگیر کے علاقے میں رہائش گاہ سے یونیورسٹی جاتے ہوئے دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، ڈاکٹر وحیدالرحمان کو سر اور سینے میں پانچ گولیاں لگیں، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

  • کل سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا، جامعہ کراچی

    کل سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا، جامعہ کراچی

    کراچی: انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی نے کل سے تدریسی عمل معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے،، جامعہ کے استاد اور شعبہ ِ تعلیماتِ اسلامی کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے تدریسی عمل تعطل کا شکارتھا۔

    جامعہ کراچی میں انجمنِ اساتذہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈاکٹرشکیل اوج کے قتل پر احتجاجی لائحہٗ عمل سے متعلق مشاورت کی گئی، انجمنِ اساتذہ نے اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بدھ سے بحال کردیا جائے گا۔

    تاہم جامعہ کراچی سمیت تمام کالجزمیں احتجاج کا سلسلہ بدستورجاری رہے گا۔

    جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹرشکیل اوج کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے جامعہ میں تدریسی عمل معطل تھا، انجمنِ اساتذہ نے اعلان کیا تھا کہ ڈاکٹرشکیل اوج کے قاتلوں کی گرفتاری تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔