Tag: تربت

  • تربت:سیکیورٹی فورسزکا ایکشن،اہم کمانڈر سمیت 13دہشت گرد مارے گئے

    تربت:سیکیورٹی فورسزکا ایکشن،اہم کمانڈر سمیت 13دہشت گرد مارے گئے

    تربت: ایف سی اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تیرا دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کے ایکشن میں غریب محنت کشوں کے قاتل انجام کو پہنچ گئے، ترجمان ایف سی کے مطابق حساس اداروں اور فرنٹئیر کانسٹیبلری نے تربت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔

    ایکشن میں کالعدم بلوچ لیبریشن فرنٹ کے اہم کمانڈر سمیت تیرہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کارروائی میں ایک اہم کمانڈر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک دہشت گرد بیس مزدروں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی جی ایف سی شیر افگن نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائیگا۔

  • تربت:دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی

    تربت:دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی

    تربت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق لیویز کے قافلے کو دشت کےعلاقے میں نشانہ بنایا گیا، بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،  بم پھٹنے سے لیویز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    دہشتگردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • تربت: ایف سی اہلکاروں کے قافلے پرحملہ، 2اہلکارشہید ،6 زخمی

    تربت: ایف سی اہلکاروں کے قافلے پرحملہ، 2اہلکارشہید ،6 زخمی

    تربت: ناصرآباد میں ایف سی اہلکاروں کے قافلے پر حملے میں دو اہلکارجاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرک ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں حملہ آور  بھی مارے گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    اس سے قبل چمن میں مال روڈ پر دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اورخاتون سمیت بارہ افرادزخمی ہوگئےتھے، پولیس کے مطابق  ڈی پی او کی سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں کونشانہ بنایاگیا، دھماکا اتنا زوردارتھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشےٹوٹ گئے، دھماکا مال روڈ پر واقع ایک دکان کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں ہواجس سےموٹر سائیکل تباہ اورساتھ کھڑی متعددگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔