Tag: تربوز

  • ننھے منے تربوز کھانا چاہیں گے؟

    ننھے منے تربوز کھانا چاہیں گے؟

    چین کے شہر شنگھائی میں ننھے منے تربوزوں کو دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    ننھے منے سے یہ تربوز صرف 3 سینٹی میٹر طویل ہیں۔ 125 گرام تربوز کا پیکٹ صرف 4 ڈالرز میں دستیاب ہے۔

    یہ تربوز ذائقے میں کھیرے جیسے ہیں اور چھلکوں سمیت کھائے جاسکتے ہیں۔ یہ چین میں مصنوعی طریقے سے اگائے گئے ہیں۔

    میکسیکو میں اگنے والے منفرد نوعیت کے یہ تربوز بیلوں پر اگتے ہیں۔

    میکسیکو میں انہیں ’ماؤس میلن‘ اور ’میکسیکن ککمبر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    کیا آپ ان ننھے منے تربوزوں سے لطف اندوز ہونا چاہیں گے؟


     

  • ان غذاؤں سے اپنا بلڈ پریشر گھٹائیں

    ان غذاؤں سے اپنا بلڈ پریشر گھٹائیں

    بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جو دیگر کئی امراض اور خطرات کو پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ دماغ کی رگ پھٹنے یا دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہے جس سے فوری طور پر موت واقع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

    تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے باقاعدہ استعمال سے ہم اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو آپ کو ان غذاؤں کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہیئے۔


    کیلا

    2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 2 کیلے کھانا آپ کے بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر رکھتا ہے، جبکہ 3 کیلے فالج سے بھی حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

    کیلوں میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو ان دونوں امراض سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔

    علاوہ ازیں یہ آسانی سے ہضم ہونے والی غذا ہے جو دن کے کسی بھی حصے میں کھائی جاسکتی ہے۔


    تربوز

    watermelon

    تربوز میں موجود عناصر جسم کی مختلف رگوں کو آرام دہ حالت میں لاتے ہیں جس سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔

    طبی ماہرین کی تجویز ہے کہ ناشتے میں تربوز کا استعمال دن بھر آپ کو مختلف اقسام کے تناؤ سے محفوظ رکھتا ہے۔


    خشک میوہ جات

    nuts

    خشک میوہ جات کی مناسب مقدار جسم میں شوگر اور فشار خون کی سطح کو معمول کے مطابق رکھتی ہے تاہم اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے کیونکہ یہ چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔


    نارنگی

    oranges

    سردیوں کا خاص پھل نارنگی نہ صرف قوت مدافعت کو مضبوط اور کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سردیوں میں نارنگی کھانا بے شمار فوائد کا باعث


    دلیہ

    oatmeal

    ماہرین کے مطابق ناشتے میں دلیہ کھانا جسم میں خون کی سطح کو معمول پر رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

    لیکن خیال رہے کہ اس کے لیے سادہ دلیہ استعمال کیا جائے، مختلف فلیورز کے دلیہ میں شوگر کی غیر ضروری مقدار شامل کی جاتی ہے جو جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔


    ٹماٹر

    tomatoes

    کچے ٹماٹر کھانا نہ صرف بلڈ پریشر میں کمی کرتا ہے بلکہ یہ جلد کو بھی جوان اور خوبصورت رکھتا ہے اور جھریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔


    گاجر

    carrot

    گاجر میں موجود پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر لانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ گاجر کا جوس ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔


    آلو

    potatoes

    زیادہ آلو کھانا ویسے تو موٹاپے کا سبب بنتا ہے لیکن یہ خون کے بہاؤ کو نارمل رکھتا ہے لہٰذا کبھی کبھار آلو کھا لینے میں کوئی حرج نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گرمیوں میں تربوز سے بنائیں منفرد ڈشز

    گرمیوں میں تربوز سے بنائیں منفرد ڈشز

    گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر ہے اور اس موسم میں تربوز ایک ایسا پھل ہے، تربوز کا شمار بھی ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف انسان کو گرمی کی شدّت و وحدت کے اثرات سے بہت حد تک محفوظ رکھتا ہے بلکہ اور بھی کئی بیش بہا فوائدکا حامل ہے اگر اسے اللہ کی جانب سے انسانوں کے لیئے گرمی کا تحفہ کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔

    تربوز کا استعمال آپ مختلف طریقوں سے کرسکتے ہیں، تربوزکھانے کے ساتھ ساتھ اس سے آپ ایسی ڈشز تیار کرسکتے ہیں جوصحت کے مسائل حل کرنے کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔


    تربوز کا سلاد


    اجزاء

    تربوز – ایک عدد

    لیموں – دو عدد

    پودینہ- چند پتے

    کٹی کالی مرچ – آدھا کھانے کا چمچ

    ادرک – دو کھانے کے چمچ

    پیاز – ایک عدد

    کھیرا- ایک عدد

    شہد – دو کھانے کے چمچ

    چینی – دو کھانے کے چمچ

    نمک – حسب ذائقہ

    ترکیب

    تربوز کے چوکور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بیج نکال دیں۔ پھر ایک پیالے میں تربوز ڈال کر فریج میں رکھ دیں، تاکہ ٹھنڈا ہو جائے، اب فرائنگ پین میں شہد، لیموں کا رس، چینی اور حسب ذائقہ نمک ملاکر کیریمل سوس بنائیں اور اس میں ادرک ملا دیں پھر اسے تربوز کے اوپر چاروں طرف ڈالیں اور کالی مرچ چھڑک دیں۔

    اس کے بعد پودینے کے چند پتے ڈال کر سب چیزیں ملالیں اور آخر میں آدھے گھنٹے فریزر میں رکھنےکے بعد سرو کریں۔


    تربوز سے بنا کیک


    اجزاء

    ایک عدد تربوز – ایک عدد

    ناریل (کھوپرا) پاؤڈر

    ویپ کریم

    تھوڑی سی بلیک بیریز

    تھوڑی سی رس بیریز

    چند ایک سٹرا بیریز – چند ایک

    بادام – حسب ضرورت چاپ کیئے ہوئے

    کیک بنانے کا طریقہ

    تربوز کو کیک کی شکل میں کاٹ لیں۔ یعنی کہ درمیان سے کاٹ کر تقریباً 4 سے 6 انچ اونچا اور تقریباً 8 انچ قطر کا چھلکے بغیر ہونا چاہیے۔

    ویپ کریم میں ناریل کا برادہ اچھی طرح ملا کر کٹے ہوئے تربوز پر سب طرف اچھی طرح لگا دیں۔

    اب اس کے اوپر جتنی بھی بیریز مل سکیں ان سے سجاوٹ کا کام لیں۔

    چاپ کیئے ہوئے بادام اس کے اطراف میں لگا دیں۔


    تربوز ملک شیک


    اجزاء

    تربوز – ایک کلو

    دودھ – آدھا کلو

    لال شربت – ایک کپ

    کریم – آدھا کپ

    برف – حسب ضرورت

    پودینہ – گارنش کے لئے

    (بادام، پستے – چار کھانے کے چمچ (باریک کٹے ہوئے

    ترکیب

    بلینڈر میں تربوز، دودھ، لال شربت، کریم اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ اب بادام پستے ڈالیں اور پودینے سے گارنش کرکے سرو کریں۔


    تربوز کا شربت


    اجزاء

    تربوز – دو کپ (ٹکڑوں میں

    پانی – حسبِ ضرورت

    لیموں کا رس – ایک کھانے کے چمچ

    لال سیرپ – ایک چائے کا چمچ

    چینی – حسبِ ضرورت

    برف کے ٹکڑے – حسبِ ضرورت

    لیموں اور پودینے کے پتے – گارنشنگ کے لئے

    ترکیب

    بلینڈر میں تربوز شامل کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ ھر اسے کسی برتن میں نکال کر چھان لیں اور لیموں کا رس، لال سیرپ اور چینی شامل آخر میں لیموں، پودینے کے پتے اور برف کے ٹکڑوں کے ساتھ گلاس میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ تربوز کا شربت تیار ہے۔

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تربوز: گردے کی پتھری اور موٹاپے سے نجات دلائے، ویڈیو دیکھیں

    تربوز: گردے کی پتھری اور موٹاپے سے نجات دلائے، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ہر طرف تربوز کی بہار نظر آتی ہے، یہ ایک ایسا پھل ہے جو نہ صرف گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے بلکہ گردے کی پتھری، بیماری اور موٹاپے جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔

    تربوز بیش بہا فوائد کا حامل پھل ہے جسے اگر اللہ تعالیٰ کا انسان کے لیے گرمی کا خصوصی تحفہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، طبی ماہر کہتے ہیں کہ اس پھل کے استعمال سے بہت ساری بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام دی مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ ’تربوز اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہے جس کے اندر بہت سے بیماریوں کے علاج چھپے ہیں، جیسے کہ گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی ایک بیماری ’یو آئی ٹی‘ زور پکڑ لیتی ہے جس کو دور بھگانے میں یہ معاون ثابت ہوسکتا ہے اس کے علاوہ گردے کی پتھری وغیرہ جیسی بیماریوں پر اس پھل کی مدد سے قابو پایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: تربوزگرمی کی شدت سے لڑنے کا قدرتی ہتھیار ہے

    اُن کا کہنا تھا کہ اس پھل کی خاصیت یہ ہے کہ اس کو شوگر کے مریض نہیں کہا سکتے البتہ اس کے چھلکے سے بنا ہوا سالن ذیابیطس کے مریض آسانی سے کھا سکتے ہیں۔

    تربوز کے فوائد اور بیماریوں کا اعلاج بتاتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے گردوں میں بار بار پتھری کی شکایت ہوجاتی ہے یا جنہیں یورین کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں وہ اس پھل کا استعمال کریں علاوہ ازیں یہ چہرے اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی سوغات تربوز سے بنی منفرد ڈشز

    اُن کا کہنا تھا کہ تربوز کا گودا، چھلکے تو فائدے مند ہیں تاہم اس کے چھلکے کے درمیان ہلکے زرد رنگ کی پرت کو اگر سکھا کر رکھ لیں اور پھر اسے چہرے اور بالوں پر لگائیں تو خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    اجزا

    تربوز کے چھلکے

    خربوزے کے چھلکے

    تربوز کے بیچ

    بھٹے کے بال

    کلتی کی دال

    جڑی بوٹی سرپھوکا

    طریقہ مشروب

    تربوز اور خربوزے کے چھلکے کو فرائی پان میں ڈالیں ، پھر اس میں بھٹے کے بال اور کلتی کی دال، جڑی بوٹی سرپھوکا ملائیں اور  تقریباً ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پکنے کے لیے چولہے پر چھوڑ دیں، جب یہ پک پک کر آدھا لیٹر رہ جائے تو اسے اتار کر بوتل میں بھر لیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    طریقہ استعمال

    دوسرے روزسے آدھا لیٹر پانی کو تین حصوں میں تقسیم کر کے صبح ، دوپہر ، شام استعمال کریں، تین دن کے بعد خود کو واضح فرق محسوس ہوگا،  موٹاپے میں فرق آئے گا، گردے کی طرف ہونے والا کھچاؤ بھی ختم ہوگا علاوہ ازیں یورین بھی کھل کر ہوگا۔

    نوٹ: شوگر کی بیماری میں مبتلا افراد اپنے ڈاکٹر سے مشورے کے بعد تربوز کا استعمال کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تربوزکے بیج متعدد امراض کےعلاج میں مفید

    تربوزکے بیج متعدد امراض کےعلاج میں مفید

    گرمیوں کا پھل تربوز اور اس کے بیج دونوں کا باقاعدہ استعمال متعدد امراض کےعلاج میں مفید ہے۔ گرمیوں کے موسم میں تربوز کا استعمال نہ صرف متعدد طبی فوائد کا حامل ہےبلکہ اس کے بیجوں میں بھی شمار امراض کے لئے شفا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد تربوز میں سے بیج نکال کر پھینک دیتے ہیں کیونکہ وہ اس کے فوائد سے لاعلم ہوتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج دل کے امراض کے ساتھ ساتھ، ذیابطیس اور جلد کیلئے بھی مفید ہیں، اس میں شامل آئرن،پوٹاشیم اور وٹامنز بالوں کومضبوط بناتا ہے اورچہرے پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔