Tag: تربیتی طیارہ گر کر تباہ

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

    راولپنڈی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، ، ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پروازکےدوران پنڈی گھیب کےقریب گرا ، حادثے میں پائلٹ طیارے سے بحفاظت اترنےمیں کامیاب رہا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل مارچ میں اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ  شہید

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    مستونگ : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں  پائلٹ شہید ہوگیا، حادثےکی وجوہات جاننے کے لئے  بورڈ آف انکوائری  تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گرکرتباہ ہوا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ شہیدہوگیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کاایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوگیا ، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے حادثےکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈآف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے جون 2018 میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

    ترجمان کے مطابق ایف ٹی سیون پی جی ایئرکرافٹ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    طیارہ تباہ ہونے کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

    اس سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی معمولی زخمی ہوئے تھے۔