Tag: تربیتی کیمپ

  • پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے تربیتی کیمپ کا 7 اپریل سے آغاز

    پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے تربیتی کیمپ کا 7 اپریل سے آغاز

    کراچی: پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے معروف فرنچائز کراچی کنگز کا تربیتی کیمپ 7 اپریل سے شروع ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی پسندیدہ فرنچائزز میں سے ایک کراچی کنگز کی ٹیم میں دنیا کے کئی بہترین پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے، موجودہ سیزن کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 اپریل سے منعقد ہوگا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ڈرافٹ: کراچی کنگز میں دنیائے کرکٹ کے بڑے اسٹارز شامل

    کراچی کنگز کےکھلاڑی شہرقائد میں کل سے رپورٹ کریں گے، پہلے مرحلے میں پلیئرز تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

    دورہ نیوزی لینڈ میں شامل کھلاڑی بھی جلد رپورٹ کریں گے، ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ روی بوپارا بطور ہیڈ کوچ فرائض سرانجام دیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/david-warner-captain-karachi-kings-hbl-psl-10/

  • دورہ آسٹریلیا: پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی اسٹیڈیم میں شروع

    دورہ آسٹریلیا: پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی اسٹیڈیم میں شروع

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے لیے تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے، یہ کھلاڑی کیمپ کے اختتام تک رہیں گے۔

    فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کے لئے فٹ نہیں ہیں، انہیں ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم سرفرازاحمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کے لئے موجود ہونگے۔

  • پاک فوج کے فزیکل انسٹرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کو آج فزیکل فٹنس ٹریننگ دیں گے

    پاک فوج کے فزیکل انسٹرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کو آج فزیکل فٹنس ٹریننگ دیں گے

    ایبٹ آباد: ایشیا کپ کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی سخت ٹریننگ شروع ہوگئی، بھرپور فزیکل فٹنس کے حصول کے لیے پاک فوج کے فزیکل انسٹرکٹر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے لیے ٹریننگ کی غرض سے پی سی بی نے پاک فوج کے فزیکل انسٹرکٹر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

    فٹنس ٹریننگ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی اسکواڈ ایبٹ آباد پہنچ گیا، تربیتی کیمپ پانچ دن تک آرمی پی ٹی اسکول ایبٹ آباد میں جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں چیمپیئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار پاکستانی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ ہوگا، اس لیے قومی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2018 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2018 میں منعقد ہوگا، اس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں افغانستان، بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، سری لنکا شامل ہیں جب ایک ٹیم کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔


    ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے‘ سرفراز احمد


    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں۔

    کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے کپتان کا کہنا تھا کہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں نے گزشتہ دو سالوں میں اچھی پرفارمنس پیش کی اسی وجہ سے آج ہم سرفہرست ہیں۔

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا، تربیتی کیمپ کیلئے پی سی بی نے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ انیس سے تئیس ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز: میچوں کی تاریخوں کا اعلان


    کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد،اظہرعلی،شان مسعود،احمدشہزاد، سمیع اسلم، بابراعظم، اسد شفیق،حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، محمدرضوان، یاسرشاہ، محمداصغر، بلال آصف، میرحمزہ، محمدعامر، محمدعباس، وہاب ریاض اور حسن علی کے نام شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوم سیریز، شیڈول کا اعلان


    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

  • دورہ انگلینڈ ، پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا ایبٹ آباد میں آغاز

    دورہ انگلینڈ ، پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا ایبٹ آباد میں آغاز

    لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا۔

    پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کا دورہ برطانیہ کیلئے تربیتی کیمپ ایبٹ آباد اسٹیڈیم نواں شہر میں شروع ہو گیا، کیمپ میں بیس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کو مختلف مراحل میں ٹریننگ کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے درمیان میچ بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی کمزوریوں پر قابو پایا جا سکے۔

    وومن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد اور برطانیہ کا موسم ایک دوسرے سے مشابہت رکھتا ہے اس لئے ایبٹ آباد میں کیمپ لگایا گیا ہے۔

    قومی وومن کرکٹ ٹیم بائولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں خوب محنت کر رہی ہے تاکہ دورہ انگلینڈ میں اچھا کھیل پیش کر سکے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا

    قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا

    لاہور: ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا۔ پانچ روز پر مشتمل تربیتی کیمپ میں کھلاڑی دو سیشنز میں ٹریننگ کریں گے۔

    ایک سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ جبکہ دوسرے سیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس ہو گی۔ کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

    مصباح الحق، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کے ٹیسٹ بھی مکمل ہو گئے جبکہ یونس خان لاہور پہنچتے ہی فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔ کیمپ کے حوالے سے کوچ وقار یونس نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی حکام سے ملاقات کی۔