Tag: ترجمان القسام بریگیڈ

  • القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوجیوں پر بڑا حملہ، متعدد ہلاک

    القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوجیوں پر بڑا حملہ، متعدد ہلاک

    فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اُن کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے ایک گھر میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے سبب متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق رفح کے مشرق میں واقع طننور محلے کے ایک گھر میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی پرسنل گولہ بارود سے نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق اس حملے میں بعض اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر علاقے میں اترے ہیں۔

    غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں اور علاقے پر قبضہ کرنے کے مقصد سے بری آپریشن شروع کرنے والی اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریکِ حماس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

    اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی لاشوں کو چھت سے نیچے پھینک دیا

    رپورٹ کے مطابق حماس نے لبنان میں حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت پر شدید مذمت کی ہے۔فلسطینی مزاحمتی تحریکِ کے مطابق حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کا بزدلانہ قتل جرم اور حماقت ہے۔

  • 72 گھنٹوں میں 135 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کیں، ترجمان القسام بریگیڈ

    72 گھنٹوں میں 135 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کیں، ترجمان القسام بریگیڈ

    القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ 72 گھنٹے کے دوران ہم نے 135 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا۔

    ترجمان القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ مجاہدین نے مارٹر گولوں اور میزائلوں سے دشمن کے مراکز کو بھی تباہ کیا ہے۔ القسام کے مجاہدین نے دوبدو لڑائی میں اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔

    القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ میزائلوں سے اسرائیل کے اندر صیہونی اداروں اور اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کی ملاقات ہوئی جس میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی۔

    اسرائیل کی قدیم مسجد پر بمباری، شہدا کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز

    روسی صدر نے کہا کہ ماسکو دہائیوں سے جاری اسرائیل فلسطین تنازع میں ثالث بن سکتا ہے۔

    ایرانی صدرنے کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کرنا اہم ہے، غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے بلا شبہ نسل کشی اور انسانیت کیخلاف جرم ہے۔یہ صرف علاقائی نہیں پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔