Tag: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر

  • میتھیو ملر کا الیکشن نتائج پر پاکستان سمیت کئی ملکوں میں جشن پر قیاس آرائی سے گریز

    میتھیو ملر کا الیکشن نتائج پر پاکستان سمیت کئی ملکوں میں جشن پر قیاس آرائی سے گریز

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  نے الیکشن نتائج پرپاکستان سمیت کئی ملکوں میں جشن پرقیاس آرائی سے گریز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارکی پرامن منتقلی ہماری جمہوریت کاایک لازمی عنصرہے، اقتدارکی پرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کیلئےضروری ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں امریکی انتخابی نتائج کاجشن منایاجارہا ہے، لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے؟

    جس پر میتھیو ملر نے جواب دیتے ہوئے کہا میں کسی بھی طرح انتخابی نتائج سےمتعلق قیاس آرائیاں نہیں کروں گا۔

    دوران بریفنگ صحافی نے سوال کیا کہ کیا بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے پہلے یوکرین میں اربوں ڈالر بھیجنےکا ارادہ رکھتےہیں؟ تو امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ مختص کی گئی رقم ہم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    صحافی نے ترجمان سے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کو اور ویدانت کویاد کریں گے، آپ امریکی اقدار کی حقیقی تصویر ہیں، آپ جس طرح غیرملکی صحافیوں سےبرتاؤ کرتےہیں قابل تعریف ہے تو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ بھی بہت مہربان ہیں،میں بھی آپ لوگوں کو یاد رکھوں گا۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اراکین کانگریس کا خط صدر بائیڈن کو مل گیا

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اراکین کانگریس کا خط صدر بائیڈن کو مل گیا

    واشنگٹن : بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اراکین کانگریس کا خط صدر بائیڈن کو مل گیا، امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی کانگریس اراکین کے صدر بائیڈن کو خط سے متعلق سوال کیا گیا‌۔

    جس پر میتھیو ملر نے کانگریس اراکین کا خط ملنے کی تصدیق کردی اور کہا بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط ہمیں موصول ہوا ہے تاہم اراکین کانگریس کو مناسب وقت پر جواب دیں گے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتا ہے۔

    صحافی نے امریکا کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کی اسلام آباد میں پاکستانی حکومت کےنمائندے سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کو رہا کر دیاگیا؟

    جس پر ترجمان نے کہا کہ میں پاکستان میں بنیادی آزادیوں کواستعمال کرنےکے بنیادی حق پربات ہوئی۔

    صحافی نے سوال کیا کیا امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے؟ تو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا میں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

  • صحافیوں کو دھمکیاں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، میتھیو ملر

    صحافیوں کو دھمکیاں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، میتھیو ملر

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو دھمکیاں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران واشنگٹن میں صحافیوں کو دھمکیوں پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیاپرلوگ ہر طرح کےنامناسب تبصرے اور
    دھمکیاں دیتےہیں، صحافیوں کو دھمکیاں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

    میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے کوئی بھی سوال پوچھنا چاہے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مودی حکومت کا پردہ چاک کرنے پر بھارتی ایجنٹس کی اے آر وائی نمائندے کو قتل کی دھمکیاں

    پاکستان کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے، معاشی استحکام کی پاکستانی کوششوں اور پاکستان کی اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پیش رفت کی حمایت کرتے ہیں۔

    ان مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکی حمایت غیر متزلزل ہے۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی روابط دو طرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں، پاکستان سے تکنیکی مصروفیات کے علاوہ تجارتی وسرمایہ کاری سے منسلک رہیں گے۔

  • ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ امریکا: میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ امریکا: میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکا سے متعلق دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ ایران وزیرخارجہ سےکسی امریکی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہورہی، ہم میزبان ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    اس دوران میتھیو ملر کا امریکی صحافی سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ، انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایرانی وزیر خارجہ آپ کو زیادہ جگہوں پر نظر آئیں گے تاہم ایران وزیر خارجہ کی نقل و حرکت پر سخت پابندیوں کی توقع کر سکتے ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی عمارت کے اندر سے مشرقی دریا پر سیلفی لے سکتے ہیں ، جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال آپ کو ایرانی وزیر خارجہ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر سیلفی لیتے نظر آئیں گے۔

    خیال رہے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرسیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیو یارک پہنچیں گے، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا فلسطین کے معاملے پر اہم اجلاس کل ہورہا ہے۔

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایرانی وفد اقوام متحدہ کی عمارت سے صرف 7 بلاک تک کا سفر کر سکتا ہے۔

    لانگ آئیلینڈ میں ایرانی رہائشگاہ سے بھی وزیرخارجہ کوصرف 6بلاک تک سفرکرنےکی اجازت ہوگی۔

    اسرائیل ایران گشیدگی

    یاد رہے 13 اپریل کو ایران نے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بوچھاڑ کر کے دمشق میں ہونے والے حملے کا جواب دیا۔

    جس کے بعد اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے داغے گئے 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائلوں میں سے تقریباً تمام کو مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا۔

    اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے اتحادیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد کریں۔

    جس پر امریکی سیکریٹری خزانہ جینٹ یلین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں واشنگٹن ایران پر نئی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

  • طالبان کی ذمہ داری ہے دہشت گردوں کو محفوظ جگہ نہ دیں، امریکا

    طالبان کی ذمہ داری ہے دہشت گردوں کو محفوظ جگہ نہ دیں، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان پر واضح کردیا ہے ان کی ذمہ داری ہے دہشت گردوں کو کوئی محفوظ جگہ نہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان عالمی برادری سے انسداد دہشت گردی کے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں۔ دہشت گرد گروہوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف چوکس رہیں گے۔

    میتھیو ملر سے خطے میں داعش کے خطرات پر بھی سوالات کیے گئے، صحافی نے ان سے سوال کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف امریکا کیا کارروائی کر رہا ہے؟

    اس کے جواب میں میتھیوملر کا کہنا تھا کہ ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں، داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کو فروری 2022 میں صدر کے حکم پر نشانہ بنایا۔ داعش رہنما حاجی عبداللہ پر کابل میں کامیاب فضائی حملہ کیا گیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ کابل میں کارروائی کے دوران القاعدہ کا امیر بھی مارا گیا، ظواہری بھی امریکی فضائی حملے میں مارا گیا۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے خلاف دہشت گردانہ حملے روکنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ پُرعزم ہیں افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کیلئے لانچنگ پیڈ نہ بن سکے۔