Tag: ترجمان ایم کیو ایم

  • مہاجروں کی نمائندہ جماعت کو ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ترجمان ایم کیو ایم

    مہاجروں کی نمائندہ جماعت کو ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ترجمان ایم کیو ایم

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ماضی میں مہاجروں کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی وہ دنیا میں رسوا ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور ضمیر فروش ٹولے کے لوگ اسٹیبلشمنٹ کے تیار کردہ منصوبے کے تحت مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت کو ختم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مگر ان کے خواب کبھی پورنے نہیں ہوں گے۔

    ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہا اپنے ظرف و ضمیر اور قوم کے ہزاروں شہیدوں کے لہو کا سودا کرنے ولے مصطفیٰ کمال نامی شخص کسی کے کاندھے پر سوار ہوکر خدائی دعوے کرنے میں مصرف ہے، جو شخص بھی ایسا کرتا ہے اُس نہ صرف دنیا بلکہ خدا کے عذاب سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

    اس موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مائنس فارمولا متعارف کرواکر ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ لوگ بری طرح ناکام ہوئے اور ایم کیو ایم کا پیغام آج ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکا ہے۔

  • را سے تعلق کا الزام جھوٹا اوربے بنیاد ہے ، ترجمان ایم کیو ایم

    را سے تعلق کا الزام جھوٹا اوربے بنیاد ہے ، ترجمان ایم کیو ایم

    کراچی: ایم کیوایم نے را سے تعلق کےالزام کو سراسرجھوٹ اوربے بنیاد قراردیتے ہو ئے مسترد کردیا۔

    ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے جب سے ایم کیوایم وجود میں آئی ہے ،اسے ختم کرنے کے لیے سازشیں سامنے آتی رہیں ہیں، ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ الزامات لگانے والوں کے پاس اگرثبوت ہیں تو عدالتوں میں ثابت کریں ، حق پرست عوام نے بار بار ان تمام الزامات کو مسترد کیا اورا یم کیوایم کو مینڈیٹ دیا بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس کا ثبوت ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام متحد ہیں، ماضی کی طرح اس سازش کو بھی ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے ایم کیوایم یقین رکھتی ہے کہ انیس سو بانوے جیسا ڈرامہ رچانے والے ہدایت کاروں اور اس ڈرامے کے کرداروں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔