Tag: ترجمان دفترخارجہ

  • سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا بھارتی اعلان عالمی قانون کیخلاف ہے، پاکستان

    سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا بھارتی اعلان عالمی قانون کیخلاف ہے، پاکستان

    پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ کا بیان بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، یکطرفہ اقدام کی کوئی گنجائش نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ بیان عالمی معاہدوں کی حرمت کو نظرانداز کرنے کی عکاسی کرتا ہے، سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ اقدام کی کوئی گنجائش نہیں، سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی انتظام نہیں بلکہ بین الاقوامی معاہدہ ہے۔

    پاکستان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا بھارتی اعلان عالمی قانون کیخلاف ہے، بھارتی بیان خود معاہدے کی شقوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی بیان بین الدولی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اس قسم کارویہ ایک غیرذمہ دار اور خطرناک مثال قائم کرتا ہے، ایسے بیان بین الاقوامی معاہدوں کی ساکھ کو مجروح کرتے ہیں۔

    یہ رویہ ریاستی طرزعمل پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے، بھارت کھلے عام اپنے قانونی وعدوں سے انکارکررہا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے پانی کا بطورہتھیار استعمال غیرذمہ دارانہ طرزعمل ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا مہذب ریاستی رویوں کے اصولوں کے منافی ہے، بھارت کو فوری طور پر یکطرفہ، غیرقانونی مؤقف سے دستبردار ہونا چاہیے، بھارت کو سندھ طاس معاہدے پرمکمل عمل درآمد کو بحال کرنا چاہیے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے سے مکمل وابستگی رکھتا ہے، پاکستان جائز حقوق ومفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرےگا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-will-never-restore-indus-waters-treaty-with-pakistan-amit-shah/

  • امریکا کی جانب سے ٹیرف کے  نفاذ پر پاکستان کا ردِعمل آگیا

    امریکا کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ پر پاکستان کا ردِعمل آگیا

    اسلام آباد : امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کے نفاذ سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کے نفاذ سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے، ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پنی سرحدوں کوآزاداورمحفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے، حکومت نےآئی ایف آرپی کولامرحلہ وارنفاذ کررہی ہے،ہم یہاں غیرقانونی مقیم ملکیوں کی واپسی پرعملدرآمد کررہے ہیں، افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا امریکا کے ساتھ نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکا کے نئے ٹیرف پر اجلاس ہوا تھا، جس میں امریکا کیساتھ تجارتی تعلقات اور نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم نے وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمدکنندگان کی شمولیت کی ہدایت کرتے ہوئے وفد کو نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کیلئے مفید لائحہ عمل کا ٹاسک دے دیا تھا۔

  • پاکستان امریکا تعلقات ایسے نہیں کہ ایک دوسرے پر پابندیاں لگائی جائے، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان امریکا تعلقات ایسے نہیں کہ ایک دوسرے پر پابندیاں لگائی جائے، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے امریکا کی جانب سے میزائل پروگرام پر پابندی نامناسب اور غیرضروری ہے، یہ پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام چھوٹے پیمانے پر جنوبی ایشیا کے تناظر میں دفاعی نوعیت کا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایسے نہیں کہ ایک دوسرے پر پابندیاں لگائی جائے، پاکستانی میزائل پروگرام اور پاکستانی کمپنیوں پر پابندیاں غیر ضروری اور ناانصافی پرمبنی ہیں۔

    امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ غیرمناسب طور پر لیاگیا، پاکستان کے میزائل پروگرام سے امریکا کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، امریکا کی جانب سے بیان کی گئی وجوہات میں حقیقت نہیں، پاکستان نے امریکا کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ دفاعی پروگرام جوہری ہو یا میزائل پروگرام صرف پاکستان کی سیکیورٹی کےلیے ہے، بڑی طاقتوں کو چاہیے وہ ذمےدارانہ رویہ اپنائیں،

    ایک سپرپاور کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے تکلیف اور نہ کوئی خطرہ ہونا چاہیے، واشنگٹن جانتا ہے پاکستان نے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کیوں شروع کیا، بھارت نے خطے کو نیوکلیرائز کیا، میزائل سسٹم کی دوڑشروع کی۔

    پاکستانی دفترخارجہ نے کہا کہ یہاں پر مین پارٹی اور اس کا اصل ذمے دار بھارت ہے، بڑا ضروری ہے اس معاملے پر دہرے معیارات نہ ہوں۔

    بھارتی اقدامات نے خطے کو خطرے سے دوچار کیا، بڑی طاقتوں کو بھارت کے خلاف قدم اٹھانا چاہیے، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہمارا دفاع ہمارے لیے اہم ہے، پاکستان کی سیکیورٹی کا فیصلہ پاکستانی قوم کرے گی، پاکستان نے ہمیشہ اپنے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کا تحفظ کیا

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی بہت سی پابندیاں لگیں، مگر ہم نے سیکیورٹی پرتوجہ مرکوز رکھی، ہم نے پہلے بھی کسی کے دباؤ کے بغیر اپنے دفاع کی صلاحیت کو بڑھایا،

    ان اقدامات سے پاکستان کے دفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑےگا، اس طرح کے فیصلے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، یورپی یونین کے ترجمان کے بیان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے آئین اور عدالتوں میں ہمارے اندورنی معاملات حل کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستانی قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔

  • کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی دوستی پر حملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی دوستی پر حملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی دوستی پر حملہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملے میں 2 چینی انجینئرز کی اموات ہوئیں،ایک زخمی ہوا، جس کے لئے چینی اورپاکستانی متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی دوستی پر بھی حملہ ہے، مجید بریگیڈ سمیت بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کوکٹہرےمیں لائیں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور سہولت کاروں کی گرفتاری میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔

    دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ چینی سفارتخانےکےساتھ قریبی رابطےمیں ہے، پاکستان اورچین قریبی شراکت داراور آہنی بھائی ہیں اور پاکستان اور چین باہمی احترام اور مشترکہ تقدیر کے بندھن میں متحد ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں، اداروں کی حفاظت کیلئے غیرمتزلزل عزم کااعادہ کرتاہے، دہشت گردوں کوشکست دینے کے لیے چینی بھائیوں کےساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

  • پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پر عزم ہے ، افغان سرزمین کےپاکستان کیخلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا
    ہے۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردگروہوں کی موجودگی عالمی اداروں سےثابت ہیں، پاکستان نے افغانستان کو دہشت گردی پر انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد رابطوں کے چینلز موجود ہیں، دہشت گردی پر افغانستان کیساتھ شواہد کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردی پر انٹیلی جنس معلومات فراہم کردی ہیں، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

  • پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

    پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

    اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا اہم بیان آگیا اور کہا پاکستان برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے تازہ اقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں، پاکستان کئی بار نشاندہی کر چکا ہے کے ایسی اشیا کا جائز قانونی سول کمرشل استعمال موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات عائد کیے گئے اور بغیر ثبوت فہرستیں آچکی ہیں، اس وقت بھی ملوث اشیا کسی کنٹرول لسٹ میں نہیں تھیں لیکن انھیں حساس سمجھا جاتا تھا۔

    ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کے من مانی اطلاق سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عدم پھیلاؤ کے سخت کنٹرول کے دعویدار میکنزم نے کچھ ممالک پر جدید فوجی ٹیکنالوجیز کیلئے لائسنس کی ضروریات کو ختم کردیا ہے، ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانےکیلئے فریقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان کا سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی نہ کرانے پر سخت مایوسی کا اظہار

    پاکستان کا سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی نہ کرانے پر سخت مایوسی کا اظہار

    اسلام آباد : پاکستان نے سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی نہ کرانے پرسخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیکرٹری جنرل کےآرٹیکل 99کی درخواست کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی نہ کرانے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کرانےمیں ناکام رہی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبےکا اعادہ کرتا ہے، سلامتی کونسل میں ایک بار پھرغزہ میں جنگ بندی کی اپیل ناکام ہونے پر مایوسی ہوئی، سیکرٹری جنرل کےآرٹیکل 99کی درخواست کےباجودغزہ میں جنگ بندی نہ ہوسکی۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ غزہ کےعوام جوسزا برداشت کررہے ہیں وہ ناقابل قبول ہے، فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کا تسلسل انسانی مسائل کو طول دے گا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت خطے میں وسیع اور خطرناک تنازع کو جنم دے سکتا ہے، ذمہ داری ان پرعائد ہوتی ہےجنہوں نےغزہ پر بمباری کو طول دینےمیں تعاون کیا، اسرائیل غزہ کیخلاف اپنے وحشیانہ حملے اور غیر انسانی محاصرہ ختم کرے، پاکستان سلامتی کونسل پرفوری جنگ ختم کرنے پرزور دیتا ہے۔

  • انجلینا جولی کے بیان پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل

    انجلینا جولی کے بیان پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: انجلینا جولی کی افغان مہاجرین کی واپسی کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے یو این ایچ سی آر کی سابق سفیر انجلینا جولی کے بیان پر  کہا کہ ایسے بیانات غلط فہمی کی بنیاد پر دئیے جارہے ہیں، پاکستان غیر قانونی طور مقیم افراد سے متعلق کارروائی کررہا ہے۔

    یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ہولی وڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر بے دخلی پر اپنی گہری تشویش اور غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے فیصلوں پر تنقید کی تھی۔

    اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر حملے انسانی و جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: ترجمان

    نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم نے او آئی سی عرب لیگ مشترکہ اجلاس میں 11 نومبر کو شرکت کی جہاں انہوں نے اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر حملے انسانی و جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ نگران وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا،انہوں نے اجلاس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں غزہ میں اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر قبضے میں مصروف ہے، بھارت نے پلوامہ میں انسانی حقوق کے محافظین کی زمینیں قبضے میں لیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان، روس میں انسداد دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اجلاس جاری ہے، پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری حیدر شاہ وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

  • پاکستان کو	افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال پر  شدید تشویش

    پاکستان کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال پر شدید تشویش

    اسلام آباد :پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، حالات کا جائزہ لے کر ہی طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کا موقف افغان عبوری حکومت کے حوالے سے تبدیل نہیں ہوا،چین کی جانب سے سفیر کی تقرری چینی مفادات کے تناظر میں ہے۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پاکستان اچھے انداز میں عمل در آمد کر رہا ہے، ہم تجارت کے حوالے سے زمینی طور پر لینڈ لاک ہمسایہ کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، پاکستانی عوام درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر کئی سال سے عمل پیرا ہے لیکن پاکستان نے پڑوسی ملک کی مدد کے لئے نیک نیتی سے معاہدے پر عمل کیا لیکن اس معاہدے کے غلط استعمال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے خطرات پر تشویش ہے ، چترال سمیت دیگر جگہوں پر افغانستان سے دہشت گردحملے ہوئے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے تاہم پاکستان حالات کا جائزہ لے کر ہی طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے گا۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں بھارت سے واہگہ کے ذریعہ سڑک سے تجارت شامل نہیں ، بعض مرتبہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال دیکھنے میں آ رہا ہے، پاکستان ایک خودمختار ملک ہےاپنے فیصلے خود کر سکتا ہے۔

    سی پیک کے حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ گوادر سی پیک کا ایک اہم منصوبہ ہے، ہم سی پیک کے تحت عالمی تعاون اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، امریکی سفیر کا دورہ گوادر خوش آئند ہے ، ہم سی پیک کے تحت تھرڈ پارٹی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔

  • جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ترجمان دفترخارجہ

    جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، واقعے پر اعلیٰ سطح تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی ، پورے ملک کےعوام مسیحی برادری سے اس سلوک پر دکھی ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، واقعے پر اعلیٰ سطح تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیااور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی تھی۔