Tag: ترجمان دفترخارجہ

  • جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، پاکستان

    جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک، انسانی وقار، عالمی قوانین اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور بھارت کے لیے ان کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے سیکٹر رکھ چکری میں جنگی بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پندرہ سالہ لڑکے طاہر حفیظ کو شہید اور اس کی نو سالہ بہن طاہرہ زخمی کردیا تھا۔

    ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے ایل او سی کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کرکے خاتون اور بچوں سمیت چھ پاکستانیوں کو زخمی کردیا تھا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مار گرائے۔

  • پاکستان کی جانب سے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار

    پاکستان کی جانب سے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان دفترخارجہ نے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کاا ظہارکیا ہے۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حادثے پر دلی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔


    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    روس کے مسافر طیارے میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

    روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    طیارے میں سوار مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جہاز سے نکلنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔

    مقامی میڈیا کے طابق آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹینڈینٹ سمیت 41 افراد شامل ہیں۔ متاثرہ طیارہ روس کے شہر ماسکو سے مرمانسک جا رہا تھا۔

  • ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی، ترجمان دفترخارجہ

    ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ڈاکٹرعافیہ پرمیرےبیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ، ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنا نہیں چاہتی، سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے ، قابض بھارتی فوج نے2نہتےکشمیریوں کوشہیدکیا، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس معطل ہے، یاسین ملک کو حراست میں رکھنےکی مذمت کرتےہیں، بھارت سےمطالبہ ہےمقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم وستم روکاجائے۔

    بھارت سےمطالبہ ہےمقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم وستم روکاجائے

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا سری لنکامیں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں، وزیراعظم نےایران کا2روزہ کامیاب دورہ کیا، دورہ ایران کامقصدہمسایوں سےاچھےتعلقات کی پالیسی ہے، دورےمیں تجارت،زائرین سےمتعلق بات چیت کی گئی، دونوں سربراہان نےمقبوضہ کشمیرکےمسئلےکے حل کی بات کی۔

    سری لنکامیں دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں

    ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا وزیراعظم کابیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیاگیا، وزیراعظم نےغیرریاستی عناصرکی بات کی تھی، کلبھوشن بھی ایران سےملحقہ پاکستانی سرزمین سےگرفتارہوا۔

    ان کا کہنا تھا وزیراعظم کےدورہ ایران میں سرحدی سلامتی پرگفتگوہوئی، زائرین کےامور،تجارت وتعلقات کےفروغ پراتفاق ہوا، سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے۔

    سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ڈاکٹرعافیہ پرمیرےبیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوواپس لانےکےلئےاقدامات جاری ہیں، عافیہ صدیقی کی واپسی کوواشنگٹن کےساتھ اٹھایاجارہا ہے، ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی۔

    ڈاکٹرعافیہ پرمیرےبیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا

    ڈاکٹرمحمدفیصل کا کہنا تھا پاک ایران بارڈرکمیشن کااجلاس اگلےماہ اسلام آبادمیں ہوگا، جوائنٹ اقتصادی کمیشن سمیت دیگرکمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی آمد کی حتمی تاریخ واضح نہیں اور واضح کیا کہ امریکی سفارت خانے میں کوئی فائرنگ رینج نہیں بن رہا۔

    وزیراعظم کا دورہ چین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ انتہائی اہم اور دلچسپ ہو گا۔ وزیراعظم چین کی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • گرونانک کے550 ویں جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کریں گے، ترجمان دفترخارجہ

    گرونانک کے550 ویں جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کریں گے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے گرونانک کے550 ویں جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کریں گے، پاکستان کوبھارتی معاملات میں مداخلت کاکوئی شوق نہیں، امیدہےافغان مفاہمتی عمل نتیجہ خیزہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا سہیل محمودنےوزارت خارجہ کےسیکرٹری کاعہدہ سنبھال لیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کاسلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں 4کشمیریوں کوشہیدکیاگیا۔

    زرک ظہیر کی موت کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا زرک ظہیرکی ترکی میں المناک موت پرافسوس ہے، دفترخارجہ نےزرک ظہیرکےبھائی کے ویزے اور لواحقین کی مدد کی۔

    وزیراعظم عمران خان 21 اور 22 اپریل کوایران کا دورہ اور چین کا دورہ بھی کریں گے

    ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم عمران خان 21 اور 22 اپریل کوایران کا دورہ اور چین کا دورہ بھی کریں گے، چین میں ون بیلٹ اینڈون روڈفورم میں شرکت کریں گے، ون بیلٹ ون روڈفورم پربھارت نہیں جارہاتواس کی مرضی، پاکستان کوبھارتی معاملات میں مداخلت کاکوئی شوق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان نےایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئےخصوصی انتظامات کیے، بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، بھارت بلوچستان میں ملوث تھا، دہشت گردی میں ملوث بیرونی ہاتھ کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    کرتارپورراہداری کے حوالے سے ترجمان نے کہا کرتارپور راہداری پرتکنیکی مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں پل کی تعمیرسمیت اہم تکنیکی امور پرگفتگوکی گئی، گرونانک کے550 ویں جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کریں گے۔

    گرونانک کے550 ویں جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کریں گے

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے، پاکستان چاہتاہےافغانستان میں امن کوموقع دیاجائے، شک ہےایک جانب سےجارحانہ رویےسےمعاملات بگڑسکتےہیں، امیدہےافغان مفاہمتی عمل نتیجہ خیزہوگا۔

    افغان امن مذاکرات سے متعلق دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا امریکااورافغان طالبان میں مذاکرات سےامن کاموقع پیداہوا،پاکستان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کا سلسلہ جاری رکھےگا، کسی فریق کی جانب سے تشدد کو ہوا دی گئی تو امن عمل متاثر ہوگا، پاکستان تمام فریقین سے تحمل کی توقع کرتاہے۔

    امیدہےافغان مفاہمتی عمل نتیجہ خیزہوگا

    ان کا مزید کہنا تھا بھارتی خاتون ٹیناکی وزارت داخلہ سےمعلومات لےرہےہیں، اطلاع کےمطابق کسی خاتون کواغوانہیں کیاگیا، ون بیلٹ ون روڈفورم پربھارت نہیں جارہاتواس کی مرضی، پاکستان کوبھارتی معاملات میں مداخلت کاکوئی شوق نہیں۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم کابھارت سےمتعلق بیان مختلف تھا، وزیرخارجہ وزیراعظم کےبیان پروضاحت کرچکے ہیں۔

  • مشکل وقت میں پاکستانی اپنےایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    مشکل وقت میں پاکستانی اپنےایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے ایران میں بارش اور سیلاب سےتباہی پر افسردہ ہیں، مشکل وقت میں پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان ایران کوامدادی کاموں میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں ایران میں بارش اور سیلاب سےتباہی پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا زخمیوں اورجاں بحق افرادکے لواحقین سےہمدردی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا مشکل وقت میں پاکستانی اپنےایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان ایران کوامدادی کاموں میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

    گذشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں ایران میں بد ترین سیلاب پر ہمدردانہ جذبات کے تحت کہا تھا کہ وہ سیلاب سے دو چار  ایرانی عوا کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کو ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

    واضح رہے کہ ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سیلاب سے ایران کے 13 صوبے متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    سیلابی ریلے کے باعث 78 شاہراہیں بہہ گئی ہیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ نقصان صوبہ لرستان کو پہنچا ہے جہاں اکثر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو چکا اور 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

    محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے سیلاب میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ ڈیموں اور دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو حفظِ ماتقدم کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے۔

  • بھارت کے دستیاب ثبوتوں  کے مطابق  پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں،  ڈاکٹر فیصل

    بھارت کے دستیاب ثبوتوں کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں، ڈاکٹر فیصل

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے بھارت کے دستیاب ثبوتوں کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں، بھارت سے مزید شواہد اور معلومات مانگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان نے تحقیقات شروع کیں، ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں 10رکنی ٹیم نے تحقیقات کیں، ابتدائی تحقیقات میں پاکستان کسی طورمعاملے میں شامل نہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پلوامہ حملے سےمتعلق موصول ڈوزیئر کاجائزہ لیاگیا، بھارت کی جانب سے اٹھائےگئے سوالات پر جوابات دئیےگئے، بھارتی دستیاب ثبوتوں اور معلومات کاجائزہ لیا ، پاکستان کا واقعےسے تعلق ثابت نہ ہوسکا۔

    بھارت کے پاس کوئی ایکشن کےلائق معلومات ہےتودے، ہمیں مزیدمعلومات درکارہیں

    ڈاکٹر فیصل نے کہا تکنیکی معلومات فراہم کیں جس پر پاکستان نے تحقیقات کیں ، بھارت کے پاس کوئی ایکشن کے لائق معلومات ہے تو دے، ہمیں مزید معلومات درکار ہیں ، ڈوزیئرمیں مولانا مسعود اظہر سے متعلق معلومات نہیں تھیں اور نہ مولانا مسعوداظہر کا کوئی ذکر ، شاردا مندر کے حوالے سےابھی کوئی بات زیرغورنہیں۔

    بھارتی  ڈوزیئرمیں مولانامسعوداظہرسےمتعلق معلومات نہیں تھیں

    ان کا کہنا تھا مسعوداظہر سےمتعلق ابھی معاملہ کمیٹی میں زیرغورہے، ایسی صورتحال میں معاملہ سلامتی کونسل میں لانا درست نہیں ، وزیراعظم کے افغان حکومت سےمتعلق بیان کوغلط اندازمیں لیاگیا ، زلمےخلیل زادکامعاملہ وہ جب آئیں گےتودیکھیں گے، دستاویزکی ڈیجیٹل تصدیق کاعمل شروع کیا جارہاہے، تمام اصلی دستاویزات کی تصدیق کی جائےگی۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا بھارت نےجومعلومات دیں ان میں تفصیل نہیں ہے، پاکستان نےبھارت سےمزیدمعلومات مانگی ہیں، بھارت پرلازم ہے جیلوں میں موجودپاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

    بھارت کاخلامیں تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

    بھارتی دعویٰ کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بھارت کاخلامیں تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاتمام انسانوں کی مشترکہ میراث ہے ، ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔

    مجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے کہا سمجھوتہ ایکسپریس کےملزمان کی رہائی پربھارتی ہائی کمشنرکوطلب کیا ، پاکستان نے معاملے پر بھرپور احتجاج کیا اور عالمی برادری کوفیصلےسےآگاہ کیا، وزیرخارجہ نےچین کادورہ کیااہم شخصیات سےملاقات کی، کرتارپورراہداری پربعض معاملات پراتفاق پایاگیاہے۔

    متنازع گولان پہاڑیوں پراسرائیلی قبضےکےخلاف احتجاج کرتےہیں

    متنازع گولان پہاڑیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا متنازع گولان پہاڑیوں پراسرائیلی قبضےکےخلاف احتجاج کرتےہیں، امریکاکااسےاسرائیلی قبضہ تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    گھوٹکی کی دو بہنوں کا قبول اسلام اور اس پر بھارتی ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گھوٹکی کی دو بہنوں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان بیان قابل مذمت ہیں اور الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے ہے، ہندولڑکیوں کےمعاملےکودیکھ رہے ہیں، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیے جاتے ہیں،  بھارت میں مسلمانوں کوزندہ جلایاگیا ، بھارت میں گائےکی خاطرکئی لوگوں کوقتل کیاگیا۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا او آئی سی اجلاس بہت کامیاب رہا، جنرل اسمبلی میں مسلمانوں پر حملوں کامسئلہ لےجانےپربات ہوئی ، افغان مسئلے پر معاملات کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کرناچاہیے۔

    بنگلادیش کےلیےنامزدہائی کمشنرکانام جلدفائنل کرلیا جائےگا

    دفترخارجہ نے کہا بنگلادیش کےلیےنامزدہائی کمشنرکانام جلدفائنل کرلیا جائےگا، مقبوضہ کشمیرمیں ایسےحالات نہیں کہ انتخابات ہوسکیں، بھارت کوسمجھ نہیں آرہی وہ مقبوضہ کشمیرمیں ایسے نہیں رہ سکتا۔

  • پاکستان کا عراق میں کشتی حادثے میں جانی نقصان پراظہارافسوس

    پاکستان کا عراق میں کشتی حادثے میں جانی نقصان پراظہارافسوس

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے عراق میں کشتی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نوروز کے آغاز پر موصل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اورحکومت حادثے پرغمزدہ ہیں۔


    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم عراقی حکومت اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

    عراقی شہر موصل کے دریا میں کشتی الٹ گئی، 71 افراد جاں‌ بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر موصل کے نزدیک دریائے دجلہ میں گنجائش سے زائد مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے بچوں اور خواتین سمیت 71 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ

    ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہالینڈ میں ہمارے سفیرکے مطابق تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ترک نژاد شہری نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    نیدر لینڈز: ترک شہری کی ٹرام میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 10 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک عمارت کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    میئر اتریخت نے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔

    ہالینڈ: ٹرام میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار

    بعدازاں اتریخت پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک آسٹریلوی شہری نے دو مساجد پر فائرنگ کر کے پچاس مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا، اس واقعے کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی۔

  • ایم ایم عالم کی صلاحیت ائیرفورس کی تاریخ میں بے مثال ہے‘ ترجمان دفترخارجہ

    ایم ایم عالم کی صلاحیت ائیرفورس کی تاریخ میں بے مثال ہے‘ ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ ایم ایم عالم نے 1965ء کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گرائے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منا رہی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایم ایم عالم نے 1965ء کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گرائے، ایم ایم عالم اپنا سیبر86 جیٹ طیارہ اڑا رہے تھے۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ایم ایم عالم کی صلاحیت ائیرفورس کی تاریخ میں بے مثال ہے۔

    پاک بھارت 1965 کی جنگ کے ہیرو اور پاکستان ائیر فورس کے قابل فخر پائلٹ ایم ایم عالم کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔

    1965 کی جنگ کے ہیروایم ایم عالم کوہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

    پاک فضائیہ کی تاریخ کا درخشندہ ستارہ محمد محمود عالم المعروف ایم ایم عالم نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یادرکھی جائے گی، بطور پائلٹ ایم ایم عالم نے دشمن کے پانچ طیاروں کوچشم زدن میں زمیں بوس کردیا، انہوں نے مجموعی طور پر نو بھارتی طیاروں کوگرایا، ان کا یہ کارنامہ نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا بھی ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

  • ہم  مثبت پیغام لےکرجارہےہیں ، امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا، ڈاکٹر فیصل

    ہم مثبت پیغام لےکرجارہےہیں ، امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا، ڈاکٹر فیصل

    لاہور : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری پراجلاس وزیراعظم کےوژن کاعکاس ہے، خطے میں امن کی خاطر آج میٹنگ کیلئے جا رہے ہیں، مثبت پیغام لےکرجارہےہیں ، امید ہےبھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم مذاکرات کےلیےمثبت پیغام لےکر جارہے ہیں ، امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا۔

    [bs-quote quote=” کرتارپورراہداری پراجلاس وزیراعظم کےوژن کاعکاس ہے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا، کرتارپور راہداری  پراجلاس وزیراعظم کے وژن کاعکاس ہے، ہماری میٹنگ کرتارپور راہداری کھولنے سے  متعلق ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کے لیے ضروری  ہے،  شجر ایسا اپنے آنگن میں لگایاجائے، جس کا ہمسائے کے آنگن میں سایہ جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کی بنیاد رکھی، آج 18رکنی وفد مذاکرات کے لیے بھارت روانہ ہورہا ہے، خطے میں امن کی خاطر آج پہلی اجلاس کے لیےجا رہے ہیں، ملاقات میں گفتگوصرف کرتار پور راہداری کے حوالے سے ہوگی۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا کرتار پور کو کھولنے کے حوالے سے ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے کرتار پور راہداری پر بات کی تھی ، آج اس بات کو حتمی شکل دینے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری: پاکستانی وفد کا بھارت جانا ہمسائے کے ساتھ اچھے تعلقات کی طرف قدم ہے، دفتر خارجہ

    گذشتہ روز ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری،پاکستان وفدکاجانامثبت ہم سائیگی کی طرف قدم ہے، ہم ایک مثبت پیغام کے ساتھ جارہے ہیں، جانا دہلی تھا تاہم بھارتی حکومت کی درخواست پراٹاری میں میٹنگ ہورہی ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا پاکستان کاوفدجامع ہےجس میں تکینکی،سول دونوں کی نمائندگی ہے، کل کی ملاقات کرتارپور راہداری سے متعلق پہلا سلسلہ ہوگی، امید کرتے ہیں بھارت بھی آگے قدم بڑھائے گا، پاکستانی وفد کا جانا وزیراعظم کے وژن اور سپرٹ کا عکاس ہے۔

    واضح  رہے کرتارپورراہداری پر وزارت خارجہ کی سطح پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کریں گے۔

    مذاکرات پاک بھارت سرحدی علاقے اٹاری میں ہوں گے ، جس میں کرتارپور راہداری کے حوالے سے بات چیت ہو گی جبکہ مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد واہگہ بارڈر پر پیشرفت سے آگاہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ کرتارپور راہ داری پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستان نے بھارت کو پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے کی درخواست کی تھی جسے انڈیا نے مسترد کر دیا، جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے اس اقدام کو افسوس ناک قرار دیا تھا۔