Tag: ترجمان دفترخارجہ

  • بھارتی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، سرتاج عزیز

    بھارتی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کےلئے واضح خطرہ اور بھارت کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا بھارت بحر ہند کے علاقے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کررہا ہے اور اس نے نیو کلیئر سب میرین کا بھی تجربہ کیا جب کہ حالیہ بھارتی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کےلئے واضح خطرہ ہیں۔

    مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے تجربات بھارت کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پاکستان کو ان تجربات پر ناصرف تشویش ہے بلکہ اس سے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑ رہا ہے۔

    رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کریں گے جس میں بحرہ ہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قرار دینے کا مطالبہ بھی پیش کیا جائے گا۔

  • قیام امن کے لئے بھارت کو پاکستان میں مداخلت بند کرنا ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    قیام امن کے لئے بھارت کو پاکستان میں مداخلت بند کرنا ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔خطے کے امن کیلئے بھارت مداخلت بند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ میں اسلام آبادمیں تعینات عرب اورآسیان ممالک کےسیفروں کوبریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا افسر کل بھوشن یادیو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا.

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

    خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے بھارت کو پاکستان میں مداخلت بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سےافغان خفیہ ایجنسی کی اسلحےسے بھری گاڑی پکڑی گئی ہے۔

     

  • پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے، سرتاج عزیز

    پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتاہے ۔

    اسلام آباد میں افغانستان میں امن اورمفاہمتی عمل کےلیےچار رکنی گروپ کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے طالبان سے مذاکرات کے طریقہ کار کے لئے چارملکی گروپ توجہ دے گا، گروپ کی کوشش ہے کہ طالبان کو مذاکرات پر رضا مندکرے ۔

    سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے،افغان حکومت کی امن کیلئے مفاہمتی کوششوں کوسراہتے ہیں پائیدارامن اوراستحکام کیلئےملکرکام کرناچاہتےہیں۔

    مشیر خارجہ نے کہا کہ کوشش ہےطالبان گروپوں کومذاکرات پرآمادہ کریں سیاسی مفاہمت افغانستان میں امن کیلئے اہمیت کی حامل ہے،مذاکرات کی کامیابی کیلئےفریقین کاپرعزم ہوناضروری ہے توقع ہے4رکنی گروپ طالبان سےمذاکرات کےطریقہ کارپرتوجہ دےگا۔

    سرتاج عزیز امید ظاہر کی ک آج کےاجلاس میں روڈ میپ کوحتمی شکل دے دی جائے گی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہوگا،افغانستان کےعوام نےجنگ میں بہت مشکلات اٹھائی ہیں ۔

  • دفترخارجہ نے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کردی

    دفترخارجہ نے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کردی

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیزکے ان کیمرہ اجلاس میں دئیے گئے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورجواب دے گا۔

    سعودی ایران تنازعے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخارجہ امور کے ان کیمرہ اجلاس میں مشیر خارجہ نے قائمہ کمیٹی کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سرتاج عزیز نےبریفنگ میں بتایا کہ پاکستان سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانےمیں کردار اداکررہا ہے۔

    سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورجواب دے گا۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے۔

    پاکستان اور سعودی کا دفاع اور دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں تعاون ہے لیکن پاکستان سعودی عرب فوج نہیں بھیجے گا، حالیہ اعلیٰ سطح رابطوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کیخلاف چونتیس ممالک کےاتحاد پر پاکستان اپنے ابتدائی مؤقف پر قائم ہے۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون کے خواہاں ہیں اور اتحاد میں تعاون کے لئے فیصلہ مشارتی اجلاسوں میں کیاجائیگا۔

  • بھارت الزم تراشی کے بجائے ثبوت دے، دفترخارجہ

    بھارت الزم تراشی کے بجائے ثبوت دے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارت پرواضح کیاہےکہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے ممبئی حملوں سمیت تمام الزامات کے ثبوت فراہم کرے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا۔بھارت الزام تراشیوں کے بجائے ممبئی حملوں سمیت تمام الزامات کے ثبوت فراہم کرے۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کی مذ مت کی۔ان کا کہنا تھا پاکستان ایل او سی اور سیز فائر کے قوانین کی پابندی کرتا ہے۔اور بھارت سمیت خطے میں تمام ممالک سے پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان اوربھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کیلئے بھارت نے تیئس اورچوبیس اگست کی تجویزدی جس پر غورجاری ہے، چندا بی بی کےسلسلےمیں پاکستانی ہائی کمیشن دہلی میں حکومت سے رابطے میں ہے۔

    وزیراعظم کے بیرون ملک دوےکےبارےمیں قاضی خلیل اللہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف دس اگست کو بیلاروس کے صدر کی دعوت پردورہ کریں گے۔ جہاں وہ کئی معاہدوں پردستخط کریں گے۔

  • پاکستان کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کا خیر مقدم

    پاکستان کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کا خیر مقدم

    اسلام آباد: پاکستان نے ایران اورچھ عالمی قوتوں کے مابین ہونےوالے جوہری معاہدے کاخیرمقدم کیا ہے۔

    دفترخارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ ایران کےجوہری معاملے کا مزاکرات کے زریعے پر امن حل نکالا جائے۔

    ترجمان نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مساوی اعتمادسازی کے متعلق اقدامات سے خطے میں امن اور سلامتی کوتقویت ملے گی۔

    پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین جامع جوہری معاہدے پرجلد اور پائیدار عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

  • بھارت سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بھارت سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی مداخلت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھائے گا۔ ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج مبارک باد کی مستحق ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کاخواہاں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اورپاکستان خطے میں امن کافروغ چاہتا ہے۔ خلیل اللہ قاضی کاکہناتھا کہ پاک بھارت تعلقات کونارمل سطح پرلانا خطے کیلئے بہتر ہے۔

    خطے میں قیام امن کاقیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ ان کاکہناتھا کہ وزارت خارجہ ضرب عضب کے حوالے سے مسلح افواج کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    ان کاکہناتھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے تعاون جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹیلی فون کال پر گفتگو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے، ہم علاقے میں امن اور ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،لہذا پاکستان بھارت سے تعلقات کی حمایت کرتا ہے، بھارت کی تجویز کا خیر مقدم کریں گے۔

    ملک میں چینی سرمایہ کاری کے بارے میں قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک  پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کاربند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اور پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے جبکہ پاک بھارت تعلقات کو معمول پرلانا خطے کے لئے بہتر ہے اور خطے میں امن کا قیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

  • کوئی پاکستانی کشتی غائب نہیں ہوئی، دفترخارجہ

    کوئی پاکستانی کشتی غائب نہیں ہوئی، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نےکہا ہے پاکستان کی کوئی کشتی لاپتہ نہیں ہوئی،بھارت نےڈرامہ کیا،سزائےموت بین الاقوامی قوانین کےخلاف نہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کوششیں کررہا ہے۔

     پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات جلد ہوگی جس میں تمام مسائل پربات چیت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ واضح کردیا تھا کہ پاکستان کے سمندروں سے کوئی کشتی غائب نہیں ہوئی ہے۔ دہشتگرد کشتی کا ڈرامہ اپنے انجام کوپہنچ چکا ہے۔

     ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان اور خطے کےلے نہایت ضروری ہے۔ افغان قیادت کے ساتھ مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں اورپاکستان افغانستان میں مفاہمتی کردارادا کرنے کوتیار ہے۔

  • کالعدم تنظیموں کے نام ویب سائٹس پر جاری کئے جائیں، سپریم کورٹ

    کالعدم تنظیموں کے نام ویب سائٹس پر جاری کئے جائیں، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تمام کالعدم تنظیموں کے ناموں کی فہرست اور متعلقہ قوانین کی تشہیر ویب سائٹ پر کی جائے۔

    قانونی کتب سے متعلق مقدمے کی سماعت کےدوران جسٹس جواد ایس خواجہ کو ان کے معاون نے بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر کالعدم تنظیموں کی حوالے سے کسی قسم کی معلومات دستیاب نہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ کل کسی صحافی پر مقدمہ ہوجائے تو وہ یہ کہے گا کہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ فلاں تنظیم کالعدم ہے، اگر تمام تنظیموں کے نام اور ان کے خلاف قوانین تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ کرکے ویب سائٹ پر جاری کردی جائیں تو نہ صرف دنیا ان سے باخبر ہوجائے گی بلکہ پاکستان پر سے ان کی سرپرستی کا الزام بھی ختم ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دفترخارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ جماعت الدعوۃ سمیت دیگرتنظیمیں اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی فہرست میں شامل ہیں، رکن کی حیثیت سے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کاپابند ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کےمطابق ہونی چاہئیں،پاکستان تمام دہشت گردگروپوں کے خلاف کارروائی کررہاہے۔

  • کالعدم تنظیموں کی امداد کو مانیٹرکر رہے ہیں، دفترخارجہ تسنیم

    کالعدم تنظیموں کی امداد کو مانیٹرکر رہے ہیں، دفترخارجہ تسنیم

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ کالعدم اور دیگرتنظیموں کو ملنے والی امداد کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے بیان جاری ہوچکا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا کہ جماعت الدعوۃ سمیت دیگر تنظیمیں اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی فہرست میں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ رکن کی حیثیت سے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کا پابند ہے، دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کےمطابق ہونی چاہئیں، پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

    تسنیم اسلم نے کہا کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    پاکستان سے متعلق امریکی صدر براک اوباما کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان نے امید ظاہرکی کہ اوباما دورۂ بھارت میں سرحدی فائرنگ پربات کریں گے، پاکستان گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی جریدے پر حملے کی مذمت کرتا ہیں۔